الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ خَادِمِ الْمَرْأَةِ:
باب: عورت کے لیے خادم کا ہونا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5362 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح بخاری: 5362
مشکوۃ المصابیح: 2388
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2616
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6756
حدیث نمبر: 5362
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ، سَمِعَ مُجَاهِدًا، سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي لَيْلَى يُحَدِّثُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ،" أَنَّ فَاطِمَةَ عَلَيْهَا السَّلَام أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْأَلُهُ خَادِمًا، فَقَالَ: أَلَا أُخْبِرُكِ مَا هُوَ خَيْرٌ لَكِ مِنْهُ؟ تُسَبِّحِينَ اللَّهَ عِنْدَ مَنَامِكِ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَتَحْمَدِينَ اللَّهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَتُكَبِّرِينَ اللَّهَ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ"، ثُمَّ قَالَ سُفْيَانُ: إِحْدَاهُنَّ أَرْبَعٌ وَثَلَاثُونَ، فَمَا تَرَكْتُهَا بَعْدُ قِيلَ وَلَا لَيْلَةَ صِفِّينَ، قَالَ: وَلَا لَيْلَةَ صِفِّينَ.
ہم سے عبداللہ بن زبیر حمیدی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبیداللہ بن ابی یزید نے بیان کیا، انہوں نے مجاہد سے سنا، انہوں نے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے سنا، ان سے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے تھے کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تھیں اور آپ سے ایک خادم مانگا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں ایک ایسی چیز نہ بتا دوں جو تمہارے لیے اس سے بہتر ہو۔ سوتے وقت تینتیس (33) مرتبہ «سبحان الله»، تینتیس (33) مرتبہ «الحمد الله» اور چونتیس (34) مرتبہ «الله اكبر» پڑھ لیا کرو۔ سفیان بن عیینہ نے کہا کہ ان میں سے ایک کلمہ چونتیس بار کہہ لے۔ علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ پھر میں نے ان کلموں کو کبھی نہیں چھوڑا۔ ان سے پوچھا گیا جنگ صفین کی راتوں میں بھی نہیں؟ کہا کہ صفین کی راتوں میں بھی نہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب النفقات/حدیث: 5362]
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ سے ایک خادمہ دینے کی درخواست کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس سے بہتر کی خبر دوں؟ (وہ یہ ہے کہ) سوتے وقت 33 مرتبہ «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”سبحان اللہ“ کہو، 33 مرتبہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”الحمد للہ“ کہو اور 34 مرتبہ «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہو۔“ راویِ حدیث حضرت سفیان کہتے ہیں کہ ”ان میں سے ایک 34 مرتبہ ہے۔“ (حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ”میں نے اس کے بعد ان (تسبیحات) کو کبھی ترک نہیں کیا“، کسی نے ان سے پوچھا: ”صفین کی رات بھی نہیں چھوڑا تھا؟“ انہوں نے فرمایا: ”(میں نے) صفین کی رات بھی ان کی پابندی کی تھی۔“ [صحيح البخاري/كتاب النفقات/حدیث: 5362]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2388
2388 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَاءَتْ فَاطِمَةُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَسْأَلُهُ خَادِمًا، فَقَالَ: (أَلَا أَدُلُّكِ عَلَى مَا هُوَ خَيْرٌ مِنْ خَادِمٍ، تُسَبِّحِينَ اللَّهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ ، وَتَحْمَدِينَ اللَّهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَتُكَبِّرِينَ اللَّهَ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَعِنْدَ مَنَامِكِ) رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک خادم کا مطالبہ کرنے آپ کے پاس آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو کہ خادم سے بہتر ہے، کہ تم ہر نماز اور سوتے وقت تینتیس مرتبہ «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے“، تینتیس مرتبہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”سب تعریف اللہ کے لیے ہے“ اور چونتیس مرتبہ «اَللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ پڑھ لیا کریں۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2388]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2728/81)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 2616
«ألا أدلك على ما هو خير لك من خادم؟ تسبحين الله ثلاثا وثلاثين وتحمدين ثلاثا وثلاثين وتكبرين أربعا وثلاثين حين تأخذين مضجعك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو تمہارے لیے خادم سے بھی زیادہ بہتر ہے؟ جب تم اپنے بستر پر لیٹنے لگو تو تینتیس مرتبہ اللہ کی تسبیح «سُبْحَانَ اللَّهِ» بیان کرو، تینتیس مرتبہ اس کی حمد «الْحَمْدُ لِلَّهِ» بیان کرو، اور چونتیس مرتبہ اس کی تکبیر «اللَّهُ أَكْبَرُ» کہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2616]
”کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو تمہارے لیے خادم سے بھی زیادہ بہتر ہے؟ جب تم اپنے بستر پر لیٹنے لگو تو تینتیس مرتبہ اللہ کی تسبیح «سُبْحَانَ اللَّهِ» بیان کرو، تینتیس مرتبہ اس کی حمد «الْحَمْدُ لِلَّهِ» بیان کرو، اور چونتیس مرتبہ اس کی تکبیر «اللَّهُ أَكْبَرُ» کہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2616]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6756
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَأَلَتْ فَاطِمَةُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَادِمًا، فَقَالَ: أَلَا أَدُلُّكِ عَلَى مَا هُوَ خَيْرٌ مِنْ ذَلِكَ؟ تُسَبِّحِينَ اللهَ، وَتُكَبِّرِينَ، وَتَحْمَدِينَ اللهَ إِذَا أَوَيْتِ إِلَى فِرَاشِكِ مِائَةَ مَرَّةٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک خادم کا مطالبہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز کی رہنمائی نہ کروں جو تمہارے لیے اس سے کہیں بہتر ہو؟ «تُسَبِّحِينَ اللَّهَ، وَتُكَبِّرِينَ، وَتَحْمَدِينَ اللَّهَ إِذَا أَوَيْتِ إِلَى فِرَاشِكِ مِائَةَ مُرَّةٍ» ”جب تم اپنے بستر پر سونے کے لیے آؤ تو سو مرتبہ اللہ کی تسبیح (سبحان اللہ)، تکبیر (اللہ اکبر) اور تحمید (الحمد للہ) بیان کیا کرو۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليهما/حدیث: 6756]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5959، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2727، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3408، 3409، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2988، 5062، وأخرجه مسند أحمد برقم: 605، 742، 840، 999، 1145، 1233، 1253، 1315، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2685، وأخرجه فتح الباري برقم: 681، 2945، 5959، وأخرجه مسند البزار برقم: 548، 619، 625، 757، 878، 892، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19828، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4777، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7060، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6723»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5959، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2727، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3408، 3409، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2988، 5062، وأخرجه مسند أحمد برقم: 605، 742، 840، 999، 1145، 1233، 1253، 1315، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2685، وأخرجه فتح الباري برقم: 681، 2945، 5959، وأخرجه مسند البزار برقم: 548، 619، 625، 757، 878، 892، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19828، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4777، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7060، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6723»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح