🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ الإِبْرَادِ بِالظُّهْرِ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ:
باب: اس بارے میں کہ سخت گرمی میں ظہر کو ذرا ٹھنڈے وقت پڑھنا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 537 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
صحیح بخاری: 537
مشکوۃ المصابیح: 591
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18579، 18580
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4303
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 806، 7802
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 537
وَاشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا، فَقَالَتْ: يَا رَبِّ أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا، فَأَذِنَ لَهَا بِنَفَسَيْنِ نَفَسٍ فِي الشِّتَاءِ وَنَفَسٍ فِي الصَّيْفِ، فَهُوَ أَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ، وَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الزَّمْهَرِيرِ".
‏‏‏‏ دوزخ نے اپنے رب سے شکایت کی کہ اے میرے رب! (آگ کی شدت کی وجہ سے) میرے بعض حصہ نے بعض حصہ کو کھا لیا ہے اس پر اللہ تعالیٰ نے اسے دو سانس لینے کی اجازت دی، ایک سانس جاڑے میں اور ایک سانس گرمی میں۔ اب انتہائی سخت گرمی اور سخت سردی جو تم لوگ محسوس کرتے ہو وہ اسی سے پیدا ہوتی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب مواقيت الصلاة/حدیث: 537]
(حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی حدیث کا حصہ ہے کہ) ”آگ نے اپنے پروردگار سے شکایت کی: اے میرے رب! (گرمی کی شدت کا) میرا ایک حصہ دوسرے کو کھائے جا رہا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے اسے دو مرتبہ سانس لینے کی اجازت دی۔ ایک سانس سردی کے موسم میں اور دوسرا گرمی کے دنوں میں۔ اس وجہ سے تمہیں موسم گرما میں سخت گرمی اور موسم سرما میں سخت سردی محسوس ہوتی ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب مواقيت الصلاة/حدیث: 537]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 591
591 - وَفِي رِوَايَةِ الْبُخَارِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ: بِالظُّهْرِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، وَاشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا، فَقَالَتْ: رَبِّ! أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا، فَأَذِنَ لَهَا بِنَفَسَيْنِ نَفَسٍ فِي الشِّتَاءِ، وَنَفَسٍ فِي الصَّيْفِ، أَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ، وَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الزَّمْهَرِيرِ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبُخَارِيِّ: فَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ فَمِنْ سَمُومِهَا وَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْبَرْدِ فَمِنْ زَمْهَرِيرِهَا.
ابوسعید رضی اللہ عنہ سے ظہر کے متعلق بخاری کی روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ کی وجہ سے ہے، جہنم نے اپنے رب سے شکایت کرتے ہوئے عرض کیا: میرے رب! میرے بعض حصے نے بعض کو کھا لیا، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اسے دو سانس، ایک سانس موسم سرما میں اور ایک سانس موسم گرما میں، لینے کی اجازت فرمائی، تم جو زیادہ گرمی اور زیادہ سردی پاتے ہو وہ اسی وجہ سے ہے۔“ بخاری، مسلم۔ متفق علیہ۔ اور بخاری کی روایت میں ہے: ”پس تم جو گرمی کی شدت پاتے ہو تو وہ اس کی گرم ہوا کی وجہ سے ہے، اور تم جو زیادہ سردی پاتے ہو تو وہ اس کی ٹھنڈک کی وجہ سے ہے۔“ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 591]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (537) و مسلم (186/ 617) کلاھما من حديث أبي ھريرة رضي الله عنه، ولحديث أبي سعيد انظر الحديث السابق (590)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18579
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" شِدَّةُ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوا عَنِ الصَّلَاةِ - يَعْنِي فِي شِدَّةِ الْحَرِّ - وَشَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا، فَقَالَتْ: يَا رَبِّ، أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا، فَأَذِنَ لَهَا بِنَفَسَيْنِ فِي كُلِّ عَامٍ، فَنَفَسُهَا فِي الشِّتَاءِ الزَّمْهَرِيرُ، وَنَفَسُهَا فِي الصَّيْفِ السَّمُومُ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ، وَغَيْرِهِ بِاخْتِصَارِ شِكَايَةِ النَّارِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے، تم نماز کو ٹھنڈے وقت میں ادا کرو! (راوی کہتے ہیں: یعنی گرمی کی شدت کے وقت ایسا کرو) جہنم نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں شکایت کرتے ہوئے یہ کہا: اے میرے پروردگار! میرا ایک حصہ، دوسرے کو کھا جاتا ہے، تو پروردگار نے اسے ہر سال میں دو مرتبہ سانس لینے کی اجازت دی، اُس کی ایک سانس سردیوں کے موسم میں ہوتی ہے جو شدید سردی کی شکل میں ہوتی ہے اور ایک سانس گرمیوں کے موسم میں ہوتی ہے، جو شدید گرمی کی شکل میں ہوتی ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ اور دیگر کتابوں میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے جس میں جہنم کے شکایت کرنے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے، جس میں موجود ضعف کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18579]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3492)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3086، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 679، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11098»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18580
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا قَالَتْ: رَبِّ، أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا ; فَجَعَلَ لَهَا نَفَسَيْنِ: نَفَسٌ فِي الشِّتَاءِ، وَنَفَسٌ فِي الصَّيْفِ، فَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ مِنْ حَرِّهَا، وَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْبَرْدِ مِنْ زَمْهَرِيرِهَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ زِيَادُ النُّمَيْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جہنم نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں شکایت کرتے ہوئے یہ کہا: میرا ایک حصہ دوسرے کو کھا جاتا ہے، تو پروردگار نے اس کے لئے دو سانسیں مقرر کیں، تو اس کی ایک سانس گرمی کے موسم میں ہوتی ہے اور ایک سانس سردی کے موسم میں ہوتی ہے، اس کی گرمی کی وجہ سے تمہیں شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کی ٹھنڈک کی وجہ سے تمہیں شدید سردی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیاد نمیری ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18580]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4303)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4303
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ أَبُو سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي زِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: اشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا، فَقَالَتْ: رَبِّ، أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا، فَجَعَلَ لَهَا نَفَسَيْنِ: نَفَسًا فِي الشِّتَاءِ، وَنَفَسًا فِي الصَّيْفِ، فَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ حَرُّهَا، وَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْبَرْدِ مِنْ زَمْهَرِيرِهَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہنم نے اپنے رب کے حضور شکایت پیش کرتے ہوئے عرض کیا کہ اے میرے رب! میرے ایک حصے نے دوسرے حصے کو کھا لیا ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے دو سانسیں مقرر فرما دیں: ایک سانس سردی میں اور ایک سانس گرمی میں؛ پس تم جو سخت گرمی محسوس کرتے ہو وہ اسی کی تپش ہے اور جو شدید سردی پاتے ہو وہ اس کے زمہریر (انتہائی ٹھنڈے حصے) کی وجہ سے ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4303]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: قال الهيثمى في "المجمع" (10/ 710): "»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 512، 3087، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 617، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2592، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4319، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7665، 8881، 9639، 10160، وأخرجه موطأ مالك برقم: 28، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2845، وأخرجه فتح الباري برقم: 510، 512، 3085، 3087، وأخرجه مسند البزار برقم: 280، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 330، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 961، 5233، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 358، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 806، 7802، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4287»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 806
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، ثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسَلِمٍ أَبُو سَعِيدٍ، حَدَّثَنِي زِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " اشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا فَقَالَتْ: رَبِّ أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا، فَجُعِلَ لَهَا نَفَسَانِ: نَفْسٌ فِي الشِّتَاءِ، وَنَفْسٌ فِي الصَّيْفِ، فَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ مِنْ حَرِّهَا، وَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْبَرْدِ مِنْ زَمْهَرِيرِهَا".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آگ نے اپنے رب کے حضور شکایت کرتے ہوئے عرض کی: اے میرے رب! میرے ایک حصے نے دوسرے حصے کو کھا لیا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے دو سانسیں مقرر فرما دیں: ایک سانس سردی میں اور ایک سانس گرمی میں؛ پس تم جو شدید گرمی محسوس کرتے ہو وہ دوزخ کی تپش کی وجہ سے ہے اور جو تم شدید سردی پاتے ہو وہ اس کے زمہریر (نہایت سرد حصے) کی وجہ سے ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواقيت/حدیث: 806]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 512، 3087، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 617، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2592، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4319، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7665، 8881، 9639، 10160، وأخرجه موطأ مالك برقم: 28، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2845، وأخرجه فتح الباري برقم: 510، 512، 3085، 3087، وأخرجه مسند البزار برقم: 280، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 330، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 961، 5233، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 358»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لضعف زياد النميري، والمتن صحيح من حديث أبي هريرة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7802
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "اشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا فَقَالَتْ: رَبِّ أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا. فَجَعَلَ لَهَا نَفَسَيْنِ: نَفَسًا فِي الشِّتَاءِ، وَنَفَسًا فِي الصَّيْفِ، فَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ مِنْ حَرِّهَا، وَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْبَرْدِ مِنْ زَمْهَرِيرِهَا ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ فِيهِ لِينٌ، لَكِنَّ أَصْلَهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہنم نے اپنے رب کے حضور شکایت کی اور عرض کیا: اے میرے پروردگار! میرے ایک حصے نے دوسرے حصے کو (شدتِ تپش کی وجہ سے) کھا لیا ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اسے دو سانس لینے کی اجازت عطا فرمائی: ایک سانس سردی میں اور ایک سانس گرمی میں؛ پس تم جو شدید ترین گرمی محسوس کرتے ہو وہ جہنم کی تپش کا اثر ہے اور جو انتہائی درجے کی سردی پاتے ہو وہ اس کے زمہریر (شدید سرد مقام) کی وجہ سے ہے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں کچھ کمزوری (لین) ہے، لیکن اس کی اصل صحیحین اور دیگر کتبِ حدیث میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے ثابت ہے، نیز امام بزار نے اسے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة النار وأهلها/حدیث: 7802]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى الموصلي بسند فيه لين، لكن أصله في الصحيحين وغيرهما من حديث أبي هريرة، ورواه البزار من حديث أبي سعيد الخدري»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 512، 3087، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 617، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2592، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4319، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7665، 8881، 9639، 10160، وأخرجه موطأ مالك برقم: 28، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2845، وأخرجه فتح الباري برقم: 510، 512، 3085، 3087، وأخرجه مسند البزار برقم: 280، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 330، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 961، 5233، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 358»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں