الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ تَرْخِيصِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الأَوْعِيَةِ وَالظُّرُوفِ بَعْدَ النَّهْيِ:
باب: ممانعت کے بعد ہر قسم کے برتنوں میں نبیذ بھگونے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اجازت کا ہونا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5595 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 5595
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 542
المعجم الاوسط: 374
حدیث نمبر: 5595
حَدَّثَنِي عُثْمَانُ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قُلْتُ لِلْأَسْوَدِ: هَلْ سَأَلْتَ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ عَمَّا يُكْرَهُ أَنْ يُنْتَبَذَ فِيهِ، فَقَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، عَمَّ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنْتَبَذَ فِيهِ؟، قَالَتْ: نَهَانَا فِي ذَلِكَ أَهْلَ الْبَيْتِ أَنْ نَنْتَبِذَ فِي الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ، قُلْتُ: أَمَا ذَكَرَتِ الْجَرَّ وَالْحَنْتَمَ؟، قَالَ: إِنَّمَا أُحَدِّثُكَ مَا سَمِعْتُ، أَفَأُحَدِّثُ مَا لَمْ أَسْمَعْ.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر بن عبدالحمید نے، ان سے منصور بن معتمر نے، ان سے ابراہیم نخعی نے کہ میں نے اسود بن یزید سے پوچھا کیا تم نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا تھا کہ کس برتن میں نبیذ (کھجور کا میٹھا شربت) بنانا مکروہ ہے؟ انہوں نے کہا کہ جی ہاں، میں نے عرض کیا ام المؤمنین! کس برتن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نبیذ بنانے سے منع فرمایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خاص گھر والوں کو کدو کی تونبی اور لاکھی برتن میں نبیذ بھگونے سے منع فرمایا تھا۔ (ابراہیم نخعی نے بیان کیا کہ) میں نے اسود سے پوچھا انہوں نے گھڑے اور سبز مرتبان کا ذکر نہیں کیا۔ اس نے کہا کہ میں تم سے وہی بیان کرتا ہوں جو میں نے سنا، کیا وہ بھی بیان کر دوں جو میں نے نہ سنا ہو؟ [صحيح البخاري/كتاب الأشربة/حدیث: 5595]
حضرت ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت اسود بن یزید رحمہ اللہ سے پوچھا: ”کیا تم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا تھا کہ کس برتن میں نبیذ بنانا مکروہ ہے؟“ حضرت اسود رحمہ اللہ نے کہا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کی: ”ام المؤمنین! نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کس کس برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا تھا؟“ انہوں نے کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم اہل خانہ کو کدو اور تارکول کے برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔“ میں نے حضرت اسود رحمہ اللہ سے پوچھا کہ انہوں نے مٹکے اور سبز مرتبان کا ذکر نہیں کیا؟ تو انہوں نے کہا: ”میں تم سے وہی کچھ بیان کرتا ہوں جو میں نے سنا ہے، کیا وہ بھی بیان کروں جو میں نے نہیں سنا؟“ [صحيح البخاري/كتاب الأشربة/حدیث: 5595]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 542
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنْتَبَذَ فِي الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ". وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ: عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ أَنْ يُنْتَبَذَ فِيهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو اور مزفت کے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب الحدود/حدیث: 542]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الاشربة، باب الخمر من العسل، رقم: 5587، صحیح مسلم، الاشربة، باب النھی عن الانتباذ فی المزفت ...... الخ، رقم: 1992»
حدیث نمبر: 374
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ جَابِرٍ الصَّعِيدِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ عِيسَى بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ .
أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ أَنْ يُنْتَبَذَ فِيهِ.
أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَالْمُزَفَّتِ أَنْ يُنْتَبَذَ فِيهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”کدو کے خشک کیے ہوئے برتن (تومبے) اور روغنِ قیر ملے ہوئے برتن میں نبیذ تیار کرنے سے منع فرمایا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 374]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5587، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1992، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1538، 2643، 2641، 2748، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5645 / 4، 5658 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5119، 5132، 6797، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2156، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17554، 17552، 17553، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12254، 12282، 12379، 12444، 12745، 12763، 12881، 12904، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1219، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3545، 3589، 3599، 3954، 3966، 4344، والبزار فى «مسنده» برقم: 6285، 6286، 6287، 6289، 6288، 6318، 6319، 7493، 7494، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 278، 3210، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16924، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24221، 24252، 24434، 24447، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6515، 6518، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1177، 1550، 8769»