الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مَنْ جَعَلَ فَصَّ الْخَاتَمِ فِي بَطْنِ كَفِّهِ:
باب: انگوٹھی کا نگینہ اندر ہتھیلی کی طرف رکھنا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 5876 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح بخاری: 5876
صحیح مسلم: 5473
مسند احمد: 6007
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5835
حدیث نمبر: 5876
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ، حَدَّثَهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اصْطَنَعَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَجَعَلَ فَصَّهُ فِي بَطْنِ كَفِّهِ إِذَا لَبِسَهُ، فَاصْطَنَعَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ مِنْ ذَهَبٍ، فَرَقِيَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، فَقَالَ:" إِنِّي كُنْتُ اصْطَنَعْتُهُ وَإِنِّي لَا أَلْبَسُهُ" فَنَبَذَهُ فَنَبَذَ النَّاسُ، قَالَ جُوَيْرِيَةُ: وَلَا أَحْسِبُهُ إِلَّا قَالَ: فِي يَدِهِ الْيُمْنَى.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے جویریہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ایک سونے کی انگوٹھی بنوائی اور پہننے میں آپ اس کا نگ اندر کی طرف رکھتے تھے۔ آپ کی دیکھا دیکھی لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنا لیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لائے اور اللہ کی حمد و ثنا کی اور فرمایا میں نے بھی سونے کی انگوٹھی بنوائی تھی۔ (حرمت نازل ہونے کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اب میں اسے نہیں پہنوں گا۔ پھر آپ نے وہ انگوٹھی پھینک دی اور لوگوں نے بھی اپنی سونے کی انگوٹھیوں کو پھینک دیا۔ جویریہ نے بیان کیا کہ مجھے یہی یاد ہے کہ نافع نے ”داہنے ہاتھ میں“ بیان کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب اللباس/حدیث: 5876]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ایک سونے کی انگوٹھی بنوائی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہنا تو اس کا نگینہ ہتھیلی کی اندر کی طرف کیا۔ لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوا لیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر جلوہ افروز ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کے بعد فرمایا: ”میں نے سونے کی انگوٹھی بنوائی تھی لیکن میں اب اسے نہیں پہنوں گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ انگوٹھی پھینک دی تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔ جویریہ نے کہا: مجھے یاد ہے کہ انہوں نے دائیں ہاتھ میں پہننے کے الفاظ بیان کیے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب اللباس/حدیث: 5876]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2091 ترقیم شاملہ: -- 5473
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي التَّمِيمِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْح ، قَالَا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ . ح وحدثنا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اصْطَنَعَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، فَكَانَ يَجْعَلُ فَصَّهُ فِي بَاطِنِ كَفِّهِ إِذَا لَبِسَهُ، فَصَنَعَ النَّاسُ، ثُمَّ إِنَّهُ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَنَزَعَهُ، فَقَالَ: " إِنِّي كُنْتُ أَلْبَسُ هَذَا الْخَاتَمَ وَأَجْعَلُ فَصَّهُ مِنْ دَاخِلٍ فَرَمَى بِهِ، ثُمَّ قَالَ: " وَاللَّهِ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا "، فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ، وَلَفْظُ الْحَدِيثِ لِيَحْيَى.
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی محمد بن رمح اور قتیبہ نے کہا: ہمیں لیث نے نافع سے خبر دی، انہوں نے حضرت عبداللہ (بن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی آپ اسے پہنتے تو اس کا نگینہ ہتھیلی کے اندر کی طرف کر لیا کرتے تھے تو لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوا لیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے۔ اس انگوٹھی کو اتار دیا اور فرمایا: ”میں اس انگوٹھی کو پہنتا تھا تو نگینے کو اندر کی طرف کر لیتا تھا۔“ پھر آپ نے اسے پھینک دیا اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں اس کو کبھی نہیں پہنوں گا۔“ پھر لوگوں نے بھی اپنی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔ (حدیث کے الفاظ یحییٰ کے بیان کردہ ہیں۔) [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5473]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، جب اس کو پہنتے تو اس کا نگینہ ہتھیلی کے اندر کی طرف کر لیتے، سو لوگوں نے بھی ایسی انگوٹھیاں بنوا لیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے اور اسے اتار دیا اور فرمایا: ”میں اس انگوٹھی کو پہنتا تھا اور اس کا نگینہ اندر کی طرف کر لیتا تھا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پھینک دیا، پھر فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں اس کو کبھی نہیں پہنوں گا۔“ تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5473]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2091
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 6007
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , اصْطَنَعَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، وَكَانَ يَجْعَلُ فَصَّهُ فِي بَاطِنِ كَفِّهِ إِذَا لَبِسَهُ، فَصَنَعَ النَّاسُ، ثُمَّ إِنَّهُ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَنَزَعَهُ، فَقَالَ:" إِنِّي كُنْتُ أَلْبَسُ هَذَا الْخَاتَمَ، وَأَجْعَلُ فَصَّهُ مِنْ دَاخِلٍ"، فَرَمَى بِهِ، ثُمَّ قَالَ:" وَاللَّهِ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا"، فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی اس کا نگینہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہتھیلی کی طرف کر لیتے تھے، لوگوں نے بھی انگوٹھیاں بنوا لیں جس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بر سر منبر اسے پھینک دیا اور فرمایا: میں یہ انگوٹھی پہنتا تھا اور اس کا نگینہ اندر کی طرف کر لیتا تھا واللہ اب میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا چنانچہ لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6007]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ: 6651، م: 2091.
حدیث نمبر: 5835
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، وَكَانَ يَجْعَلُ فَصَّهُ فِي بَطْنِ كَفِّهِ، إِذَا لَبِسَهُ فِي يَدِهِ الْيُمْنَى، فَصَنَعَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ مِنْ ذَهَبٍ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَنَزَعَهُ وَقَالَ: إِنِّي كُنْتُ أَلْبَسُ هَذَا الْخَاتَمَ، وَأَجْعَلُ فَصَّهُ فِي بَطْنِ كَفِّي فَرَمَى بِهِ، وَقَالَ: وَاللهِ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا، فَنَبَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْخَاتَمَ، فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اپنے دائیں ہاتھ میں پہنتے تو اس کا نگینہ اپنی ہتھیلی کی جانب (اندر کی طرف) رکھتے تھے، چنانچہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دیکھا دیکھی) لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوا لیں، پھر ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے، اسے اپنی انگلی سے نکالا اور فرمایا: ”میں یہ انگوٹھی پہنتا تھا اور اس کا نگینہ اپنی ہتھیلی کی جانب رکھتا تھا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پھینک دیا اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں اسے اب کبھی نہیں پہنوں گا۔“ غرض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ انگوٹھی پھینک دی تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5835]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5527، 5528، 5538، 6275، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2091، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1741، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5164، 5214، 5215، 5216، 5218، 5288، 5290، 5292، 5293، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4218، 4227، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5971، وأخرجه فتح الباري برقم: 5528، 5538، 6868، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13400، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8479، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5809»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5527، 5528، 5538، 6275، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2091، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1741، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5164، 5214، 5215، 5216، 5218، 5288، 5290، 5292، 5293، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4218، 4227، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5971، وأخرجه فتح الباري برقم: 5528، 5538، 6868، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13400، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8479، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5809»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح