🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابُ السَّاعِي عَلَى الْمِسْكِينِ:
باب: مسکین اور محتاجوں کی پرورش کرنے والا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6007 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحیح بخاری: 6007
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13511
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1476
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2565
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4866
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5074
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6007
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي الْغَيْثِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" السَّاعِي عَلَى الْأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ" وَأَحْسِبُهُ قَالَ: يَشُكُّ الْقَعْنَبِيُّ" كَالْقَائِمِ لَا يَفْتُرُ وَكَالصَّائِمِ لَا يُفْطِرُ".
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا، کہا ہم سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے ثور بن زید نے، ان سے ابوالغیث نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیواؤں اور مسکینوں کے لیے کوشش کرنے والا اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔ عبداللہ قعنبی کو اس میں شک ہے۔ امام مالک نے اس حدیث میں یہ بھی کہا تھا اس شخص کے برابر ثواب ملتا ہے جو نماز میں کھڑا رہتا ہے تھکتا ہی نہیں اور اس شخص کے برابر جو روزے برابر رکھے چلا جاتا ہے افطار ہی نہیں کرتا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6007]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیواؤں اور مسکینوں کے لیے کوشش کرنے والا اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔“ قعنبی نے کہا: میرا گمان ہے کہ مالک نے کہا: ”بیواؤں اور مساکین کے لیے محنت و کوشش کرنے والا اس تہجد گزار کی طرح ہے جو سستی نہیں کرتا اور اس روزے دار کی طرح ہے جو روزے نہیں چھوڑتا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6007]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13511
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ - وَجَمَعَ بَيْنَ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى - وَالسَّاعِي عَلَى الْيَتِيمِ وَالْأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالصَّائِمِ الْقَائِمِ لَا يَفْتُرُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا شخص، جنت میں ان دو (انگلیوں) کی طرح ہوں گے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی اور درمیان والی انگلی کو ملا کر یہ بات ارشاد فرمائی (اور پھر مزید فرمایا:) ”یتیم، یا بیوہ، یا غریب کی دیکھ بھال کرنے والا، اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے ایسے شخص کی مانند ہے، جو روزہ بھی رکھتا ہو، نوافل بھی پڑھتا ہو اور ان کے درمیان کوئی وقفہ نہ کرے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13511]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4866)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2565، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5074»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1476
«أنا وكافل اليتيم له أولغيره في الجنة والساعي على الأرملة والمسكين كالمجاهد في سبيل الله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں اور اپنے یا کسی غیر کے یتیم کی کفالت کرنے والا شخص جنت میں (اس طرح ساتھ) ہوں گے، اور بیوہ و مسکین کی ضرورت پوری کرنے کے لیے دوڑ دھوپ کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1476]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طس] عن عائشة. مسلم 8/221 – أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2565
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أُمِّ ذَرَّةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ» ‏‏‏‏، وَجَمَعَ بَيْنَ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى، «‏‏‏‏وَالسَّاعِي عَلَى الْيَتِيمِ وَالْأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَالصَّائِمِ الْقَائِمِ لَا يَفْتُرُ» ‏‏‏‏.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اور یتیم کی کفالت و نگہداشت کرنے والا جنت میں ان دو انگلیوں کی طرح (قریب) ہوں گے“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو ایک ساتھ ملا کر اشارہ فرمایا، ”اور یتیم، بیوہ اور مسکین کی خبر گیری کرنے والا اور ان کی ضروریات کی فراہمی کے لیے تگ و دو کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مانند ہے، اور اس روزہ دار و شب بیدار کی طرح ہے جو (عبادت و ریاضت میں) کبھی سستی اور تھکن محسوس نہیں کرتا۔“
اس حدیث کے شواہد صحیح بخاری (5353) اور صحیح مسلم (2983) میں موجود ہیں، جس کی بنا پر یہ متن صحیح ہے، اگرچہ اس کی موجودہ سند میں لیث بن ابی سلیم اپنے حافظے کی خرابی کی وجہ سے ضعیف قرار دیے گئے ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البر والصلة/حدیث: 2565]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13510، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5074»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4866
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أُمِّ ذَرَّةٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ - وَجَمَعَ بَيْنَ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى - وَالسَّاعِي عَلَى الْيَتِيمِ، وَالْأَرْمَلَةِ، وَالْمِسْكِينِ، كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَالصَّائِمِ الْقَائِمِ لَا يَفْتُرُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں ان دو انگلیوں کی مانند ہوں گے“ - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت کی انگلی اور درمیان والی انگلی کو باہم ملا کر اشارہ فرمایا - ”اور یتیم، بیوہ اور مسکین کی ضروریات کی فراہمی کے لیے تگ و دو کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے اور اس روزے دار و شب بیدار کی مانند ہے جو (عبادت میں) کبھی سستی یا تھکن محسوس نہ کرے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4866]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13510، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2565، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5074، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4846»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5074
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ - وَجَمَعَ بَيْنَ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى - وَالسَّاعِي عَلَى الْيَتِيمِ وَالْأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالصَّائِمِ الْقَائِمِ لَا يَفْتُرُ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَمَدَارُ الْإِسْنَادِ عَلَى لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں ان دو انگلیوں کی طرح (قریب) ہوں گے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو ملا کر اشارہ فرمایا، ”اور یتیم، بیوہ اور مسکین کی ضروریات کے لیے تگ و دو کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے اور اس روزہ دار و شب بیدار کے مانند ہے جو (عبادت میں) ذرا بھی سستی نہیں برتتا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے، اور اس کی سند کا مدار لیث بن ابی سلیم پر ہے جو کہ ضعیف راوی ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البر والصلة/حدیث: 5074]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى الموصلي، ومدار الإسناد على ليث بن أبي سليم، وهو ضعيف»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13510، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2565»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں