🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ الأَذَانُ مَثْنَى مَثْنَى:
باب: اس بارے میں کہ اذان کے کلمات دو دو مرتبہ دہرائے جائیں۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 606 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 606
مصنف ابن ابی شیبہ: 2146، 2155
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 606
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: لَمَّا كَثُرَ النَّاسُ، قَالَ:" ذَكَرُوا أَنْ يَعْلَمُوا وَقْتَ الصَّلَاةِ بِشَيْءٍ يَعْرِفُونَهُ، فَذَكَرُوا أَنْ يُورُوا نَارًا أَوْ يَضْرِبُوا نَاقُوسًا، فَأُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَأَنْ يُوتِرَ الْإِقَامَةَ".
ہم سے محمد بن سلام نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوہاب ثقفی نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد بن مہران حذاء نے ابوقلابہ عبدالرحمٰن بن زید حرمی سے بیان کیا، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہ جب مسلمان زیادہ ہو گئے تو مشورہ ہوا کہ کسی ایسی چیز کے ذریعہ نماز کے وقت کا اعلان ہو جسے سب لوگ سمجھ لیں۔ کچھ لوگوں نے ذکر کیا کہ آگ روشن کی جائے۔ یا ناقوس کے ذریعہ اعلان کریں۔ لیکن آخر میں بلال کو حکم دیا گیا کہ اذان کے کلمات دو دو دفعہ کہیں اور تکبیر کے ایک ایک دفعہ۔ [صحيح البخاري/كتاب الأذان/حدیث: 606]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب مسلمان (مدینہ طیبہ میں) زیادہ ہو گئے تو مشورہ ہوا کہ کسی ایسی چیز کے ذریعے سے نماز کے وقت کا اعلان ہو جسے سب لوگ سمجھ لیں۔ کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ آگ کا الاؤ روشن کر دیا جائے یا ناقوس کے ذریعے سے اعلان کر دیا جائے۔ آخرکار حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا گیا کہ وہ اذان کے کلمات دو دو مرتبہ اور اقامت کے کلمات ایک ایک مرتبہ کہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الأذان/حدیث: 606]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 2140 ترقیم الشثری: -- 2146
حدثنا حدثنا ابو معاوية، عن حجاج، عن ابي المثنى، عن ابن عمر، قال:" كان بلال يشفع الاذان ويوتر الإقامة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في حاشية [ب]: (ابن المثنى).
(٢) منقطع حكمًا، حجاج مدلس، وأخرجه أبو عوانة ١/ ٣٢٩، والدارقطني ١/ ٢٣٩، وورد عنه مرة بلفظ: (كان الأذان على عهد رسول اللَّه ﷺ)، أخرجه أحمد (٥٥٦٩)، وأبو داود (٥١٠)، وابن حبان (١٦٧٤)، والحاكم ١/ ١٩٧.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت بلال اذان کو دو دو مرتبہ اور اقامت کو ایک ایک مرتبہ کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2146]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع حكمًا، حجاج مدلس .، ترقيم محمد عوامة: 2140»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 2148 ترقیم الشثری: -- 2155
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا عبدة، عن إسماعيل، عن ابي المثنى , ان ابن عمر :" كان يامر المؤذن يشفع الاذان ويوتر الإقامة ليعلم المار الاذان من الإقامة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [د، هـ].
(٢) صحيح؛ أبو المثنى هو مسلم بن المثنى المؤذن.

حضرت ابو المثنی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما موذن کو حکم دیتے تھے کہ اذان دو مرتبہ اور اقامت ایک مرتبہ کہے، تاکہ گذرنے والے کو اذان اور اقامت کا فرق معلوم ہو سکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2155]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 2148»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں