🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
103. بَابُ قَوْلِ الرَّجُلِ فَدَاكَ أَبِي وَأُمِّي:
باب: کسی شخص کا کہنا کہ ”میرے باپ اور ماں تم پر قربان ہوں“۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6184 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
صحیح بخاری: 6184، 4055
سنن ترمذی: 2830
سنن ابن ماجہ: 130
المستدرک علی الصحیحین: 2503، 4360
الجامع الكامل: 8859
السنن الكبرى للبيهقي: 18512
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10078
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 821
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6184
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُفَدِّي أَحَدًا غَيْرَ سَعْدٍ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: ارْمِ فَدَاكَ أَبِي وَأُمِّي أَظُنُّهُ يَوْمَ أُحُدٍ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ قطان نے بیان کیا، ان سے سفیان ثوری نے، ان سے سعد بن ابراہیم نے، ان سے عبداللہ بن شداد نے اور ان سے علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی کے لیے اپنے آپ کو قربان کرنے کا لفظ کہتے نہیں سنا، سوا سعد بن ابی وقاص کے۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے۔ تیر مار، اے سعد! میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں، میرا خیال ہے کہ یہ غزوہ احد کے موقع پر فرمایا۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6184]
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی کے لیے اپنے آپ کو قربان کرنے کا لفظ کہتے نہیں سنا البتہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اِرْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي» ”تیر مارو، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔“ میرا خیال ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ غزوہ احد کے دن فرمایا تھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6184]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4055
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ , حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمٍ السَّعْدِيُّ , قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ , يَقُولُ: سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ , يَقُولُ: نَثَلَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِنَانَتَهُ يَوْمَ أُحُدٍ فَقَالَ:" ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے مروان بن معاویہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ہاشم بن ہاشم سعدی نے بیان کیا، کہا میں نے سعید بن مسیب سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ غزوہ احد کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ترکش کے تیر مجھے نکال کر دیئے اور فرمایا کہ خوب تیر برسائے جا۔ میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4055]
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کی جنگ میں میرے لیے اپنے ترکش سے تمام تیر نکال کر رکھ دیے اور فرمایا: ”ان پر تیروں کی بارش کرو، میرے ماں باپ تجھ پر قربان ہوں۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4055]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2830
وَقَدْ رَوَى غَيْرُ وَاحِدٍ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، قَالَ: " جَمَعَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَوَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ، قَالَ: ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي "، حَدَّثَنَا بِذَلِكَ قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، قَالَ: " جَمَعَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَوَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ "، وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَكِلا الْحَدِيثَيْنِ صَحِيحٌ.
سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کی لڑائی کے دن میرے لیے «فداك أبي وأمي» کہہ کر اپنے ماں باپ کو یکجا کر دیا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2830]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/فضائل الصحابة 15 (3725)، والمغازي 18 (405
5- 4057)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 51 (2412)، سنن ابن ماجہ/المقدمة 11 (130) (تحفة الأشراف: 3857) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 130
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ . ح وحَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، وَإِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ ، يَقُولُ: لَقَدْ جَمَعَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ أَبَوَيْهِ، فَقَالَ:" ارْمِ سَعْدُ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي".
سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ میں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے غزوہ احد کے دن اپنے والدین کو جمع کیا، اور فرمایا: ”اے سعد! تیر چلاؤ، میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں“۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 130]
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جنگِ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے اپنے والدین کا نام لیا، یعنی یوں فرمایا: ”اے سعد! «ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي» ”تیر چلاؤ، میرے ماں باپ تم پر قربان۔“”“ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 130]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/فضائل أصحاب النبي ﷺ 15 (3725)، المغازي 18 (4055، 4056، 4057)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 5 (2411، 2412)، سنن الترمذی/الأدب 61 (2830)، المناقب 27 (3754)، (تحفة الأشراف: 3857)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/174، 180) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2503
أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل، حدثنا جدّي، حدثنا إبراهيم (1) ابن المنذر الحِزامي، حدثنا إبراهيم بن سعد، عن إسماعيل بن محمد بن سعد، عن عامر بن سعد، عن سعد، قال: قال رسول الله ﷺ يومَ أُحد للمسلمين:"انْبُلُوا سعدًا، ارْمِ يا سعدُ، رَمى الله لك، ارمِ فِداكَ أبي وأمي" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2472 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احد کے دن مسلمانوں سے فرمایا: ”سعد کو تیر پکڑاؤ، اے سعد! تیر چلاؤ، اللہ تمہارا نشانہ درست رکھے، تیر چلاؤ، تم پر میرے ماں باپ قربان ہوں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2503]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات غير أنه اختُلف فيه على إبراهيم بن سعد، فروي عنه عن إسماعيل بن محمد بن سعد، كما وقع عند المصنف هنا، وروي عنه عن عبد الله بن جعفر بن عبد الرحمن بن المسور بن مخرمة عن إسماعيل بن محمد بن سعد، يعني بواسطة، وعبد ...» [ترقيم الرساله 2503] [ترقيم الشركة 2486] [ترقيم العلميه 2472]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4360
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق (3) ، عن عثمان بن عبد الرحمن، عن عائشة بنت سعد، عن أبيها سعد بن أبي وقاص، قال: لما جالَ الناسُ عن رسول الله ﷺ تلك الجولة يوم أُحُدٍ، تَنحَّيتُ، فقلت: أذُودُ عن نفسي، فإما أن أستشهَد، وإما أن أنجو حتى ألقى رسول الله ﷺ، فبينا أنا كذلك إذا برجُلٍ مُخَمِّرٍ وجهَه ما أَدري مَن هو، فأقبل المُشركون حتى قلتُ: قد رَكِبُوه، ملأ يده من الحصى، ثم رمى به في وجوههم فتنكَّبوا على أعقابهمُ القَهْقَرى، حتى يأتُوا الجَبَلَ، ففعل ذلك مرارًا، ولا أدري من هو وبيني وبينه المقدادُ بن الأسود، فبينا أنا أُريدُ أن أسأل المقداد عنه إذ قال المِقدادُ: يا سعدُ، هذا رسول الله ﷺ يَدعوك، فقلت: وأين هو؟ فأشار لى المقداد إليه، فقمت وكأنه لم يُصِبْني شيءٌ من الأذى، فقال رسول الله ﷺ:"أين كنتَ اليومَ يا سعدُ؟" فقلتُ: حيث رأيت يا رسول الله، فأجلسني أمامه، فجعلْتُ أرمي وأقولُ: اللهم سهمُك فازم به عَدُوَّك، ورسولُ الله ﷺ يقول:"اللهم استجب لسعدٍ، اللهم سَدِّد لسعد رَمْيتَه، إيها سعدُ، فداك أبي وأمي"، فما من سهمٍ أرمي به إِلَّا قالَ رسولُ الله ﷺ:"اللهمَّ سَدِّدْ رَمْيته، وأجِبْ دعوته، إيهًا سعدُ"، حتى إذا فرغتُ مِن كِنانتي نَثَرَ رسول الله ﷺ ما في كنانته فنَبَلَني سَهمًا نَضِيًّا، قال: وهو الذي قد رِيْشَ، وكان أشدَّ من غيره (1) . قال الزُّهْري: إنَّ السِّهام التي رمَى بها سعدٌ يومئذٍ كانت ألف سهمٍ.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4314 - على شرط مسلم
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب احد کے دن لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے منتشر ہو گئے تو میں ایک طرف ہو گیا اور میں نے (دل میں) کہا: میں اپنا دفاع کروں گا، یا تو میں شہید ہو جاؤں گا یا پھر نجات پا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملوں گا، میں اسی کیفیت میں تھا کہ اچانک ایک شخص نظر آیا جس نے اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا، مجھے معلوم نہ تھا کہ وہ کون ہیں، اتنے میں مشرکوں نے یلغار کر دی یہاں تک کہ میں نے سوچا کہ وہ اس شخص پر غالب آ جائیں گے، مگر اس شخص نے اپنی مٹھی کنکریوں سے بھری اور ان کے چہروں پر ماری جس سے وہ پیٹھ پھیر کر الٹے پاؤں پہاڑ کی طرف بھاگنے پر مجبور ہو گئے، انہوں نے ایسا کئی بار کیا، میں نہیں جانتا تھا کہ وہ کون ہیں جبکہ میرے اور ان کے درمیان مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ تھے، میں مقداد سے ان کے بارے میں پوچھنا ہی چاہتا تھا کہ مقداد رضی اللہ عنہ نے کہا: اے سعد! یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو تمہیں بلا رہے ہیں، میں نے پوچھا: وہ کہاں ہیں؟ تو مقداد رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف اشارہ کیا، میں کھڑا ہوا تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے مجھے کوئی تکلیف پہنچی ہی نہ ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے سعد! آج تم کہاں تھے؟“ میں نے عرض کیا: وہیں جہاں آپ نے مجھے دیکھا، اے اللہ کے رسول! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے سامنے بٹھا لیا، میں تیر چلانے لگا اور یہ دعا کرنے لگا: «اللَّهُمَّ سَهْمُكَ فَازِمْ بِهِ عَدُوَّكَ» ”اے اللہ! یہ تیرا تیر ہے، اس کے ذریعے اپنے دشمن کو ہلاک کر دے“، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ، اللَّهُمَّ سَدِّدْ لِسَعْدٍ رَمْيَتَهُ، إِيهًا سَعْدُ، فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي» ”اے اللہ! سعد کی دعا قبول فرما، اے اللہ! سعد کے نشانے کو درست فرما، اے سعد! خوب تیر چلاؤ، میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں“، میں جو بھی تیر چلاتا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہی فرماتے: ”اے اللہ! اس کا نشانہ درست کر دے اور اس کی دعا قبول فرما، اے سعد! خوب تیر چلاؤ“، یہاں تک کہ جب میں اپنے ترکش سے فارغ ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ترکش کی چیزیں بکھیر دیں اور مجھے ایک عمدہ اور تیز دھار والا تیر عطا فرمایا، راوی کہتے ہیں: وہ ایسا تیر تھا جس پر پر لگے ہوئے تھے اور وہ دوسرے تیروں کے مقابلے میں زیادہ تیز تھا، امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس دن سعد رضی اللہ عنہ نے جو تیر چلائے ان کی تعداد ایک ہزار تھی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب المغازي والسرايا/حدیث: 4360]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا، عثمان بن عبد الرحمن» [ترقيم الرساله 4360] [ترقيم الشركة 4337] [ترقيم العلميه 4314]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8859
8859- عن سعد بن أبي وقاص قال: نثل لي النبي صلى الله عليه وسلم كنانته يوم أحد فقال: ارم فداك أبي وأمي.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في المغازي (4055) عن عبد الله بن محمد، حدثنا مروان بن معاوية، حدثنا هاشم بن هاشم السعدي قال: سمعت سعيد بن المسيب يقول: سمعت سعد بن أبي وقاص يقول: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18512
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، وَأَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، وَأَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْقَطَّانِ، وَأَبُو عَبْدِ اللهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ بُرْهَانَ، وَأَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ ⦗٢٧٣⦘ الْجَبَّارِ قَالُوا: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ هَاشِمِ بْنِ هَاشِمٍ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: نَثَلَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ: يَعْنِي نَفَضَ كِنَانَتَهُ يَوْمَ أُحُدٍ - وَقَالَ:" ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ مُعَاوِيَةَ.
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ترکش عطا کیا۔ حسن بن عرفہ کہتے ہیں، یعنی اپنا ترکش احد کے دن پھینکا اور فرمایا: ”میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، تیر اندازی کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18512]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10078
وَعَنْ سَعْدٍ قَالَ: لَمَّا جَالَ النَّاسُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجَوْلَةَ يَوْمَ أُحُدٍ قُلْتُ: أَدُومُ فَإِمَّا أَنْ أَسْتَشْهِدَ، وَإِمَّا أَنْ أَنْجُوَ حَتَّى أَلْقَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَيْنَا أَنَا كَذَلِكَ إِذَا أَنَا بِرَجُلٍ مُخَمَّرٍ وَجْهُهُ مَا أَدْرِي مَنْ هُوَ، فَأَقْبَلَ الْمُشْرِكُونَ يَجِيئُونَ نَحْوَهُ، إِذْ قُلْتُ: قَدْ رَكِبُوهُ، فَمَلَأَ يَدَهُ مِنَ الْحَصَى ثُمَّ رَمَى بِهِ فِي وُجُوهِهِمْ، فَمَضَوْا عَلَى أَعْقَابِهِمُ الْقَهْقَرَى حَتَّى حَارُوا وَصَارُوا بِإِزَاءِ الْجَبَلِ، فَفَعَلَ ذَلِكَ مِرَارًا وَمَا أَدْرِي مَنْ هُوَ، وَبَيْنِي وَبَيْنَهُ الْمِقْدَادُ، فَبَيْنَا أَنَا أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَ الْمِقْدَادَ عَنْهُ إِذْ قَالَ لِي الْمِقْدَادُ: يَا سَعْدُ، هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُوكَ، فَقُلْتُ: وَأَيْنَ هُوَ؟ فَأَشَارَ لِي الْمِقْدَادُ إِلَيْهِ، فَقُمْتُ وَلَكَأَنَّمَا لَمْ يُصِبْنِي شَيْءٌ مِنَ الْأَذَى، فَقَالَ:" أَيْنَ كُنْتَ مُنْذُ الْيَوْمِ يَا سَعْدُ؟" وَأَجْلَسَنِي أَمَامَهُ فَجَلَسْتُ أَرْمِي وَأَقُولُ: اللَّهُمَّ سَهْمًا أَرْمِي بِهِ عَدُوَّكَ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ، اللَّهُمَّ سَدِّدْ رَمْيَتَهُ، إِيهًا سَعْدُ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي"، فَمَا مِنْ سَهْمٍ أَرْمِي بِهِ إِلَّا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ سَدِّدْ رَمْيَتَهُ، وَأَجِبْ دَعْوَتَهُ، إِيهًا سَعْدُ"، حَتَّى إِذَا فَرَغْتُ مِنْ كِنَانَتِي نَثَرَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كِنَانَتَهُ، فَنَاوَلَنِي سَهْمًا لَيْسَ فِيهِ رِيشٌ، فَكَانَ أَشَدَّ مِنْ غَيْرِهِ.
قَالَ الزُّهْرِيُّ: إِنَّ الْأَسْهُمَ الَّتِي رَمَى بِهَا سَعْدٌ يَوْمَئِذٍ أَلْفُ سَهْمٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَقَّاصِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے موقع پر، جب لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ادھر ادھر ہو گئے، تو میں نے کہا: میں ایسے ہی رہوں گا، یا تو میں جام شہادت نوش کر لوں گا، یا نجات پا جاؤں گا، یہاں تک کہ اللہ کے رسول سے جا ملوں، ابھی میں اسی صورت حال میں تھا کہ ایک صاحب نظر آئے، جن کا چہرہ ڈھانپا ہوا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کون تھے؟ مشرکین آئے اور ان کی طرف بڑھے، جب میرا یہ اندازہ تھا کہ مشرکین اُن پر حملہ آور ہو جائیں گے، تو انہوں نے ہاتھ میں کنکریاں پکڑیں اور مشرکین کی طرف پھینکیں، تو وہ الٹے قدم واپس چلے گئے، یہاں تک کہ وہ پہاڑ کے مد مقابل آ گئے، ایسا چند مرتبہ ہوا، مجھے نہیں معلوم وہ صاحب کون تھے؟ میرے اور اُن کے درمیان، مقداد موجود تھے، میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں مقداد سے ان کے بارے میں دریافت کروں کہ اسی دوران سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے خود ہی مجھ سے کہا: اے سعد! اللہ کے رسول تمہیں بلا رہے ہیں، میں نے دریافت کیا: اب وہ کہاں ہیں؟ تو مقداد نے مجھے اشارہ کر کے بتایا کہ وہ ہیں، میں اُٹھا اور یوں محسوس ہو رہا تھا، جیسے مجھے کوئی اذیت لاحق نہیں ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سعد! آج سارا دن تم کہاں رہے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے سامنے بٹھا لیا، میں نے تیراندازی شروع کی اور میں یہ کہہ رہا تھا: اے اللہ! یہ وہ تیر ہے، جو میں تیرے دشمن پر پھینک رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہہ رہے تھے: اے اللہ! تو سعد کی دعا کو قبول فرما! اے اللہ! تو سعد کے نشانے کو ٹھیک رکھنا، اے سعد! تم تیر اندازی جاری رکھو! میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں نے جو بھی تیر پھینکا، اُس کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی کہا: اے اللہ! تو اس کے نشانے کو ٹھیک رکھنا اور اس کی دعا کو قبول کرنا، اے سعد! جاری رکھو! یہاں تک کہ میرا ترکش خالی ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ترکش میرے آگے کر دیا آپ نے مجھے ایک تیر پکڑایا، جس میں پر نہیں تھا، تو اس کو چلانا، دوسروں کی بہ نسبت زیادہ دشوار تھا۔ زہری بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اس دن جتنے تیر پھینکے تھے، ان کی تعداد ایک ہزار تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن وقاصی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10078]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1789)، أخرجه مسند البزار برقم: 1213، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1007»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 821
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ مِسْمَارٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ سَعْدٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُنَاوِلُنِي السَّهْمَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَيَقُولُ: «‏‏‏‏ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي» ‏‏‏‏.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوۂ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے تیر پکڑاتے جاتے اور فرماتے: ”تیر چلاؤ، میرے ماں باپ تم پر قربان!“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 821]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3519، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2412، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3754، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 130، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1565، 1619، وأخرجه مسند البزار برقم: 800، 1080، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2517، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 315، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7966، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14861، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 816»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں