🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ جَفَّ الْقَلَمُ عَلَى عِلْمِ اللَّهِ:
باب: اللہ کے علم (تقدیر) کے مطابق قلم خشک ہو گیا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6596 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 6596
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11794
المعجم الکبیر للطبرانی: 15359
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6596
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ الرِّشْكُ، قَالَ: سَمِعْتُ مُطَرِّفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، يُحَدِّثُ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُعْرَفُ أَهْلُ الْجَنَّةِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: فَلِمَ يَعْمَلُ الْعَامِلُونَ، قَالَ:" كُلٌّ يَعْمَلُ لِمَا خُلِقَ لَهُ، أَوْ لِمَا يُسِّرَ لَهُ".
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید رشک نے بیان کیا، انہوں نے مطرف بن عبداللہ بن شخیر سے سنا، وہ عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ ایک صاحب نے (یعنی خود انہوں نے) عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا جنت کے لوگ جہنمیوں میں سے پہچانے جا چکے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہاں“ انہوں نے کہا کہ پھر عمل کرنے والے کیوں عمل کریں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر شخص وہی عمل کرتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے یا جس کے لیے اسے سہولت دی گئی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب القدر/حدیث: 6596]
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک آدمی نے پوچھا: ”اللہ کے رسول! کیا جنتی لوگ اہل جہنم سے پہچانے جا چکے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے عرض کی: ”پھر عمل کرنے والے عمل کیوں کرتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر شخص وہی عمل کرتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے یا جو اس کے لیے آسان کیا گیا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب القدر/حدیث: 6596]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11794
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَلَقَ اللَّهُ الْخَلْقَ، وَقَضَى الْقَضِيَّةَ، وَأَخَذَ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ وَعَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ، فَأَخَذَ أَهْلَ الْيَمِينِ بِيَمِينِهِ، وَأَخَذَ أَهْلَ الشَّقَاءِ بِيَدِهِ الْيُسْرَى، وَكِلْتَا يَدَيِ الرَّحْمَنِ يَمِينٌ، فَقَالَ: يَا أَهْلَ الْيَمِينِ، قَالُوا: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى، ثُمَّ خَلَطَ بَيْنَهُمْ، فَقَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ: رَبِّ لِمَ خَلَطْتَ بَيْنَنَا؟ فَقَالَ: لَهُمْ أَعْمَالٌ مِنْ دُونِ ذَلِكَ هُمْ لَهَا عَامِلُونَ، أَنْ يَقُولُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّا كُنَّا عَنْ هَذَا غَافِلِينَ، أَوْ يَقُولُوا إِنَّمَا أَشْرَكَ آبَاؤُنَا مِنْ قَبْلُ وَكُنَّا ذُرِّيَّةً مِنْ بَعْدِهِمْ فَخَلَقَ اللَّهُ الْخَلْقَ، وَقَضَى الْقَضِيَّةَ، وَأَخَذَ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ وَعَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ، فَأَهْلُ الْجَنَّةِ أَهْلُهَا، وَأَهْلُ النَّارِ أَهْلُهَا"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: فَفِيمَ الْعَمَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" يَعْمَلُ كُلُّ قَوْمٍ لِمَا خُلِقُوا لَهُ، أَهْلُ الْجَنَّةِ يَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَأَهْلُ النَّارِ يَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ"، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ أَعْمَالَنَا هَذِهِ أَشَيْءٌ نَبْتَدِعُهُ أَوْ شَيْءٌ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ؟ قَالَ:" اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ"، قَالَ: الْآنَ نَجْتَهِدُ فِي الْعِبَادَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ سَالِمُ بْنُ سَالِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَزَادَ فِيهِ أَيْضًا" فَقَالَ: يَا أَهْلَ الشِّمَالِ قَالُوا: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ قَالَ: أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟ قَالُوا: بَلَى".
سیدنا ابوامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا اور فیصلہ طے کیا، اُس نے انبیاء کرام سے عہد لیا، اس کا عرش پانی پر تھا، اس نے خوش نصیب لوگوں کو اپنے دائیں ہاتھ میں رکھا، اور بدنصیب لوگوں کو بائیں ہاتھ میں رکھا، ویسے رحمن کے دونوں ہاتھ ہی دائیں ہیں، پھر اس نے فرمایا: اے دائیں والوں! انہوں نے عرض کی: ہم حاضر ہیں اور سعادت مندی تجھ سے حاصل ہو سکتی ہے، پروردگار نے فرمایا: کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! پھر اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو ملا دیا: ان میں سے کسی نے کہا: اے ہمارے پروردگار! تو نے ہمیں ملا کیوں دیا ہے؟ تو پروردگار نے فرمایا: ان لوگوں کے اعمال اس سے کم ہوں گے اور وہ اس پر عمل کر کے رہیں گے، ایسا نہ ہو کہ وہ قیامت کے دن یہ کہیں: ہم اس سے غافل تھے، یا وہ یہ کہیں: ہمارے آباؤ اجداد نے اس سے پہلے شرک کیا تھا اور ہم تو ان کے بعد آنے والی ان کی اولاد ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا اور فیصلہ طے کر دیا اور انبیاء کرام سے عہد لے لیا، جبکہ اُس کا عرش پانی پر تھا تو اہل جنت اس کے اہل ہیں اور اہل جہنم اُس کے اہل ہیں۔“ حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر عمل کیوں کیا جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر قوم وہ عمل کرے گی، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہے، اہل جنت، اہل جنت کے سے عمل کریں گے اور اہل جہنم، اہل جہنم کے سے عمل کریں گے، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے اعمال کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ کہ کیا یہ ایسی چیز ہے جسے ہم نئے طور پر کرتے ہیں یا ایسی چیز ہے جس کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے (یعنی تقدیر میں پہلے سے فیصلہ ہو چکا ہے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ عمل کرو! ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: پھر تو ہم عبادت میں بھرپور کوشش کریں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سالم بن سالم ہے اور وہ ضعیف ہے، معجم کبیر کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ ضعیف ہے، اس میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”اس نے فرمایا: اے بائیں طرف والو! تو انہوں نے عرض کی: ہم حاضر ہیں اور سعادت مندی تیرے دست قدرت میں ہے تو پروردگار نے فرمایا: کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں!۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11794]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7940 و 7943)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7943، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7760»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15359
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَسَنٍ الْعَطَّارُ ، وَحَكِيمُ بْنُ يَحْيَى الْمَتُّوثِيُّ قَالُوا: أَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَعُلِمَ أَهْلُ الْجَنَّةِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ؟ قَالَ: " نَعَمْ " قَالَ: فَفِيمَ يَعْمَلُ الْعَامِلُونَ؟ قَالَ: فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے عرض کیا: یا رسول اللہ، کیا جنت والوں کو جہنم والوں سے جان لیا گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: تو پھر عمل کرنے والے کس لیے عمل کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر ایک کے لیے وہی کام آسان کر دیا جاتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15359]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 130، حدیث 268»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں