🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ: {لاَ يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَكِنْ يُؤَاخِذُكُمْ بِمَا كَسَبَتْ قُلُوبُكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ} :
باب: سورۃ البقرہ میں اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ ”وہ تمہاری لغو قسموں کے بارے میں تم سے پکڑ نہیں کرے گا بلکہ ان قسموں کے بارے میں کرے گا جن کا تمہارے دلوں نے ارادہ کیا ہو گا اور اللہ بڑا ہی مغفرت کرنے والا بہت بردبار ہے“۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6663 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 6663
مصنف ابن ابی شیبہ: 12692
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6663
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا:" لا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ سورة البقرة آية 225، قَالَ: قَالَتْ: أُنْزِلَتْ فِي قَوْلِهِ: لَا وَاللَّهِ، بَلَى وَاللَّهِ".
مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ قطان نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے، کہا کہ مجھے میرے والد نے خبر دی، انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ آیت «لا يؤاخذكم الله باللغو‏» ”اللہ تعالیٰ تم سے لغو قسموں کے بارے میں پکڑ نہیں کرے گا۔“ راوی نے بیان کیا کہ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا نے کہا کہ یہ آیت «لا،‏‏‏‏ والله بلى والله‏.‏» (بے ساختہ جو قسمیں عادت بنا لی جاتی ہیں) کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6663]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے ﴿لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ﴾ [سورة البقرة: 225] کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا: ”یہ آیت آدمی کے کلام «لَا وَاللّٰهِ» ”نہیں، اللہ کی قسم“ اور «بَلٰی وَاللّٰهِ» ”ہاں، اللہ کی قسم“ کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6663]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 12438 ترقیم الشثری: -- 12692
حدثنا عبد الرحيم، عن يحيى بن سعيد، عن القاسم، قال:" كان ابو بكر إذا حلف لم يحنث حتى نزلت هذه الآية: لا يؤاخذكم الله باللغو في ايمانكم سورة البقرة آية 225، فكان إذا حلف على يمين , فراى غيرها خيرا منها اتى الذي هو خير وكفر عن يمينه"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز، ص، أ]: ﵁.
(٢) سقط من: [ف].
(٣) في [ز]: (لم يحنث).
(٤) منقطع؛ القاسم لم يدرك أبا بكر.

حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق جب قسم اٹھاتے تو حانث نہ ہوتے یہاں تک کہ قرآن پاک کی آیت نازل ہوئی، { لَا یُؤَاخِذُکُمُ اللّٰہُ بِاللَّغْوِ فِیْ اَیْمَانِکُمْ } پھر جب آپ حلف اٹھاتے اور اس کے علاوہ میں خیر دیکھتے تو اس کو انجام دیتے اور اپنی یمین کا کفارہ ادا کرلیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12692]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4614، 6621، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19922، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16038، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12694، ترقيم محمد عوامة: 12438»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں