🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ} :
باب: اللہ تعالیٰ نے (سورۃ نساء میں) فرمایا ”اور جو شخص کسی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کر دے اس کی سزا جہنم ہے“۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6862 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 6862
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12312
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7693
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6862
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَنْ يَزَالَ الْمُؤْمِنُ فِي فُسْحَةٍ مِنْ دِينِهِ، مَا لَمْ يُصِبْ دَمًا حَرَامًا".
ہم سے علی بن جعد نے بیان کیا، کہا ہم سے اسحاق بن سعید بن عمرو بن سعد بن العاص رحمہ اللہ نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مومن اس وقت تک اپنے دین کے بارے میں برابر کشادہ رہتا ہے (اسے ہر وقت مغفرت کی امید رہتی ہے) جب تک ناحق خون نہ کرے جہاں ناحق کیا تو مغفرت کا دروازہ تنگ ہو جاتا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الديات/حدیث: 6862]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن آدمی اس وقت تک اپنے دین کے بارے میں برابر کشادہ رہتا ہے جب تک خونِ ناحق نہ کرے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الديات/حدیث: 6862]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12312
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: لَا يَزَالُ الرَّجُلُ فِي فُسْحَةٍ مِنْ دِينِهِ مَا لَمْ يُصِبْ دَمًا حَرَامًا، فَإِذَا أَصَابَ دَمًا حَرَامًا نُزِعَ مِنْهُ الْحَيَاءُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: انسان اپنے دین کے بارے میں مسلسل گنجائش میں رہتا ہے، جب تک اس نے حرام طور پر کسی قتل کا ارتکاب نہ کیا ہو، جب وہ حرام طور پر قتل کا ارتکاب کر دے، تو اس سے حیاء الگ کر دی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12312]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9071)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7693
«لا يزال المؤمن معنقا صالحا ما لم يصب دما حراما فإذا أصاب دما حراما بلح»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مومن ہمیشہ نیکی میں تیزی سے آگے بڑھتا رہتا ہے جب تک وہ کسی حرام خون کا مرتکب نہ ہو، پس جب وہ حرام خون بہا دیتا ہے تو وہ (نیکی کے راستے میں) تھک کر رک جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7693]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د] عن أبي الدرداء وعبادة بن الصامت. المشكاة 3467، تخ، خل.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں