🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ الْقَضَاءِ وَالْفُتْيَا فِي الطَّرِيقِ:
باب: چلتے چلتے راستہ میں کوئی فیصلہ کرنا اور فتویٰ دینا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 7153 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح بخاری: 7153
سنن دارقطنی: 478
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18022
المعجم الکبیر للطبرانی: 3269
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7153
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" بَيْنَمَا أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَارِجَانِ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَلَقِيَنَا رَجُلٌ عِنْدَ سُدَّةِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى السَّاعَةُ؟، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟، فَكَأَنَّ الرَّجُلَ اسْتَكَانَ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَبِيرَ صِيَامٍ، وَلَا صَلَاةٍ، وَلَا صَدَقَةٍ، وَلَكِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ: أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ".
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے جریر نے بیان کیا، ان سے منصور نے، ان سے سالم بن ابی الجعد نے بیان کیا اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے نکل رہے تھے کہ ایک شخص مسجد کی چوکھٹ پر آ کر ہم سے ملا اور دریافت کیا: یا رسول اللہ! قیامت کب ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم نے قیامت کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ اس پر وہ شخص خاموش سا ہو گیا، پھر اس نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے بہت زیادہ روزے، نماز اور صدقہ قیامت کے لیے نہیں تیار کئے ہیں لیکن میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم اس کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت رکھتے ہو۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأحكام/حدیث: 7153]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نکل رہے تھے کہ ایک شخص ہمیں مسجد کے دروازے پر ملا اور اس نے پوچھا: ”اللہ کے رسول! قیامت کب ہوگی؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ یہ سن کر وہ شخص خاموش سا ہو گیا، پھر کہا: ”اللہ کے رسول! میں نے زیادہ روزے، زیادہ نمازیں اور زیادہ صدقہ و خیرات تو جمع نہیں کیے، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت ضرور رکھتا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(قیامت کے دن) تو ان لوگوں کے ساتھ ہو گا جن سے تو محبت کرتا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأحكام/حدیث: 7153]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 471 ترقیم الرسالہ : -- 478
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، نا الْمُعَلَّى الْمَالِكِيُّ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْخٌ كَبِيرٌ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ مَتَى السَّاعَةُ؟ فَقَالَ:" وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟"، قَالَ: لا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ نَبِيًّا مَا أَعْدَدْتُ لَهَا مِنْ كَبِيرِ صَلاةٍ وَلا صِيَامٍ، إِلا أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ:" فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ"، قَالَ: فَذَهَبَ الشَّيْخُ فَأَخَذَ يَبُولُ فِي الْمَسْجِدِ فَمَرَّ عَلَيْهِ النَّاسُ فَأَقَامُوهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعُوهُ عَسَى أَنْ يَكُونَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ"، فَصَبُّوا عَلَى بَوْلِهِ الْمَاءَ . كَذَا قَالَ يُوسُفُ: الْمُعَلَّى الْمَالِكِيُّ، الْمُعَلَّى مَجْهُولٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ بڑی عمر کا آدمی تھا، اس نے عرض کیا: ”اے محمد! قیامت کب آئے گی؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں نے اس کے لیے کوئی زیادہ نمازیں اور روزے تیار نہیں کیے ہیں، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس کے ساتھ ہوگے جس کے ساتھ تم محبت رکھتے ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر وہ بڑی عمر کا آدمی گیا اور اس نے مسجد میں پیشاب کرنا شروع کر دیا، کچھ لوگ اس کے پاس سے گزرے اور اسے روک دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے کرنے دو! ہو سکتا ہے، یہ جنتی ہو۔“ پھر ان لوگوں نے اس کے پیشاب پر پانی بہا دیا۔ یوسف نامی راوی نے اس راوی کا نام اسی طرح ”معلی مالکی“ ذکر کیا ہے، اور یہ معلی مجہول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 478]
ترقیم العلمیہ: 471
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6168، 6169، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2641، 2641، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 477، 478، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3794»
«قال الدارقطني: وليست بمحفوظ عن أبي بكر بن عياش العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (5 / 80)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18022
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْخٌ كَبِيرٌ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ:" مَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟". فَقَالَ: لَا. وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَثِيرَ صَلَاةٍ وَلَا صِيَامٍ إِلَّا أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ:" فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ". قَالَ: فَوَثَبَ الشَّيْخُ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعَوْهُ فَعَسَى أَنْ يَكُونَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". وَصَبَّ عَلَى بَوْلِهِ مَاءً. قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ". فَقَطْ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَمْعَانُ الْمَالِكِيُّ، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ ایک عمر رسیدہ شخص تھا، اس نے دریافت کیا: اے سیدنا محمد! قیامت کب آئے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ اس نے جواب دیا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں نے نماز روزے کی شکل میں اس کے لئے کوئی زیادہ تیاری نہیں کی ہے، البتہ یہ ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو تم اُس کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت رکھتے ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر وہ شخص اُٹھ کر گیا اور مسجد (کے کونے میں) پیشاب کرنے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے کرنے دو! ہو سکتا ہے یہ اہل جنت میں سے ہو۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) پھر اس کے پیشاب پر پانی بہا دیا گیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:“”“”صحیح“”“”میں اس روایت میں سے صرف یہ حصہ مذکور ہے: ”آدمی اس کے ساتھ ہو گا، جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سمعان مالکی ہے اور وہ مجہول ہے، امام ابوزرعہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18022]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3595)، أخرجه مسند البزار برقم: 1753»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3269
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَبَّانَ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّادٍ الْعَبَّادَانِيُّ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ النَّضْرِ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنِ السَّاعَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَمَاذَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ قَالَ: حُبَّ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: " فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور قیامت کے بارے میں پوچھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ اس نے کہا: اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3269]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 242، حدیث 3282»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں