🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ الاِقْتِدَاءِ بِسُنَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کی پیروی کرنا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 7282 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 7282
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 855
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7282
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْقُرَّاءِ، اسْتَقِيمُوا فَقَدْ سَبَقْتُمْ سَبْقًا بَعِيدًا، فَإِنْ أَخَذْتُمْ يَمِينًا وَشِمَالًا لَقَدْ ضَلَلْتُمْ ضَلَالًا بَعِيدًا".
ہم سے ابونعیم فضل بن دکین نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، ان سے اعمش نے، ان سے ابراہیمی نے، ان سے ہمام نے اور ان سے حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے قرآن و حدیث پڑھنے والو! سیدھے رہو تو تم بہت آگے بڑھ جاؤ گے اور تم اگر قرآن و حدیث پر نہ جمو گے، ادھر ادھر دائیں بائیں راستہ لو گے تو بھی گمراہ ہو گے بہت ہی بڑے گمراہ۔ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7282]
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اے قراء کی جماعت! سیدھی راہ اختیار کرو تو تم بہت آگے بڑھ جاؤ گے اور اگر تم دائیں بائیں راستہ لو گے تو بہت دور کی گمراہی میں پڑ جاؤ گے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 7282]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 855
وَعَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: بَلَغَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ أَنَّ قَوْمًا يَقْعُدُونَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعَشَاءِ يَقُولُونَ: قُولُوا كَذَا، قُولُوا كَذَا. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنْ فَعَلُوا فَآذِنُونِي، فَلَمَّا جَلَسُوا أَتَوْهُ، فَانْطَلَقَ مَعَهُمْ، فَجَلَسَ وَعَلَيْهِ بُرْنُسٌ، فَأَخَذُوا فِي تَسْبِيحِهِمْ، فَحَسَرَ عَبْدُ اللَّهِ عَنْ رَأْسِهِ الْبُرْنُسَ وَقَالَ: أَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، فَسَكَتَ الْقَوْمُ، فَقَالَ: لَقَدْ جِئْتُمْ بِدْعَةً ظُلْمًا، وَإِلَّا فَضَلَلْنَا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عَمْرُو بْنُ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ يَا ابْنَ مَسْعُودٍ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَتَفَرَّقُوا. قَالَ: وَرَأَى ابْنُ مَسْعُودٍ حَلْقَتَيْنِ فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ فَقَامَ بَيْنَهُمَا، فَقَالَ: أَيَّتُكُمَا كَانَتْ قَبْلَ صَاحِبَتِهَا؟ قَالَتْ إِحْدَاهُمَا: نَحْنُ. فَقَالَ لِلْأُخْرَى: قُومُوا إِلَيْهَا. فَجَعَلَهُمْ وَاحِدَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
وَفِي بَعْضِ طُرُقِ الطَّبَرَانِيِّ الصَّحِيحَةِ الْمُخْتَصَرَةِ: فَجَاءَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ مُتَقَنِّعًا فَقَالَ: مَنْ عَرَفَنِي فَقَدْ عَرَفَنِي، وَمَنْ لَمْ يَعْرِفْنِي فَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ. إِنَّكُمْ لَأَهْدَى مِنْ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابِهِ، أَوْ إِنَّكُمْ لَتَعْلَقُونَ بِذَنَبِ ضَلَالَةٍ.
وَفِي رِوَايَةٍ لِعَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ: فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: لَئِنِ اتَّبَعْتُمُ الْقَوْمَ، لَقَدْ سَبَقُوكُمْ سَبْقًا بَعِيدًا مُبِينًا، وَلَئِنْ أَخَذْتُمْ يَمِينًا وَشِمَالًا، لَقَدْ ضَلَلْتُمْ ضَلَالًا بَعِيدًا.
ابوبختری بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع ملی کہ کچھ لوگ مغرب اور عشاء کے درمیان بیٹھ کر (ایک دوسرے کو) یہ کہتے ہیں: تم یہ پڑھو! تم یہ پڑھو! سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب وہ ایسا کرنے لگیں گے، تو تم لوگ مجھے بتا دینا جب وہ لوگ بیٹھ گئے، تو دوسرے لوگ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے ساتھ روانہ ہوئے اور وہاں پہنچ کر بیٹھ گئے، اُنہوں نے ٹوپی لی ہوئی تھی (یعنی اپنا چہرہ چھپایا ہوا تھا) جب اُن لوگوں نے اپنی تسبیح شروع کی، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے سر سے ٹوپی ہٹائی اور بولے: میں عبداللہ بن مسعود ہوں، تو وہ لوگ خاموش ہو گئے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے ظلم کے طور پر بدعت کا ارتکاب کیا ہے، اگر ایسا نہ ہو، تو تم ہم پر یعنی سیدنا محمد کے اصحاب پر فضیلت رکھتے ہو؟ تو عمرو بن عتبہ بن فرقد نے کہا: اے ابن مسعود! میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو حکم دیا کہ وہ بکھر جائیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کوفہ کی مسجد میں دو حلقے دیکھے، تو وہ ان دونوں کے درمیان کھڑے ہوئے اور دریافت کیا: تم دونوں میں سے کون سا حلقہ پہلے بنا تھا؟ ایک حلقے کے افراد نے کہا: ہم (پہلے حلقہ بنا کر بیٹھ گئے تھے) تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے دوسرے حلقے والوں سے کہا: تم لوگ اُٹھ کر ان کے ساتھ مل جاؤ! تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے انہیں ایک ہی حلقہ بنا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطا بن سائب ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ امام طبرانی کے بعض مستند طرق میں یہ روایت اختصار کے ساتھ منقول ہے (جس میں یہ الفاظ ہیں:) سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سر ڈھانپ کر تشریف لائے، پھر انہوں نے ارشاد فرمایا: جو شخص مجھے جانتا ہے، وہ تو جانتا ہی ہے، اور جو مجھے نہیں جانتا، تو میں عبداللہ بن مسعود ہوں، کیا تم لوگ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اُن کے اصحاب سے زیادہ ہدایت والے ہو؟ یا پھر تم لوگ گمراہی کے گناہ کے ساتھ چمٹ گئے ہو؟ عطاء بن سائب کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تم قوم (یعنی صحابہ کرام) کی پیروی کرتے، تو وہ تم سے بہت زیادہ اور واضح سبقت لے جا چکے ہیں، اور اگر تم نے دائیں بائیں کا راستہ اختیار کیا، تو تم بہت زیادہ گمراہی کا شکار ہو جاؤ گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 855]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8630»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں