🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمَاهِرُ بِالْقُرْآنِ مَعَ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ»:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد کہ ”قرآن کا ماہر (جید حافظ) (قیامت کے دن) لکھنے والے فرشتوں کے ساتھ ہو گا جو عزت والے اور اللہ کے تابعدار ہیں“۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 7546 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 7546
مصنف ابن ابی شیبہ: 3630
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7546
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، أُرَاهُ قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ:" وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ فَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ صَوْتًا، أَوْ قِرَاءَةً مِنْهُ".
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا ہم سے مسعر نے، ان سے عدی بن ثابت نے، میرا یقین ہے کہ انہوں نے براء بن عازب سے نقل کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ عشاء کی نماز میں «والتين والزيتون‏» پڑھ رہے تھے، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ بہترین آواز سے قرآن پڑھتے ہوئے کسی کو نہیں سنا۔ [صحيح البخاري/كتاب التوحيد/حدیث: 7546]
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نمازِ عشاء میں ﴿وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ﴾ [سورة التين: 1] پڑھ رہے تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت آواز میں قرآن پڑھتے ہوئے کسی کو نہیں سنا۔“ [صحيح البخاري/كتاب التوحيد/حدیث: 7546]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3612 ترقیم الشثری: -- 3630
حدثنا وكيع ، عن إسرائيل ، عن جابر ، عن عامر ، عن عبد الله بن يزيد ," ان النبي صلى الله عليه وسلم قرا في المغرب" والتين والزيتون"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [د]: (زيد).
(٢) ضعيف؛ لحال جابر، أخرجه الطحاوي ١/ ٢١٤، وعبد بن حميد (٤٩٢)، والطبراني كما في المجمع ٢/ ١١٨.

حضرت عبدا للہ بن یزید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب میں سورة التین کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3630]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال جابر .» ‏‏‏‏
«أخرجه عبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 493، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 474 / 1، 474 / 2، ترقيم محمد عوامة: 3612»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں