الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
102. بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الْعِشَاءِ:
باب: نماز عشاء میں قرآت کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 769 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 769
مصنف ابن ابی شیبہ: 3630
حدیث نمبر: 769
حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، سَمِعَ الْبَرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقْرَأُ: وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ فِي الْعِشَاءِ، وَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ صَوْتًا مِنْهُ أَوْ قِرَاءَةً".
ہم سے خلاد بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے مسعر بن کدام نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے عدی بن ثابت نے کہا۔ انہوں نے براء رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عشاء میں «والتين والزيتون» پڑھتے سنا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اچھی آواز یا اچھی قرآت والا کسی کو نہیں پایا۔ [صحيح البخاري/كتاب الأذان (صفة الصلوة)/حدیث: 769]
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز عشاء میں ﴿وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ﴾ [سورة التين: 1] پڑھتے سنا اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوش الحان یا اچھا پڑھنے والا کوئی نہیں سنا۔ [صحيح البخاري/كتاب الأذان (صفة الصلوة)/حدیث: 769]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عوامۃ: 3612 ترقیم الشثری: -- 3630
حدثنا وكيع ، عن إسرائيل ، عن جابر ، عن عامر ، عن عبد الله بن يزيد ," ان النبي صلى الله عليه وسلم قرا في المغرب" والتين والزيتون"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [د]: (زيد).
(٢) ضعيف؛ لحال جابر، أخرجه الطحاوي ١/ ٢١٤، وعبد بن حميد (٤٩٢)، والطبراني كما في المجمع ٢/ ١١٨.
حضرت عبدا للہ بن یزید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب میں سورة التین کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3630]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال جابر .»
«أخرجه عبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 493، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 474 / 1، 474 / 2، ترقيم محمد عوامة: 3612»
«أخرجه عبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 493، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 474 / 1، 474 / 2، ترقيم محمد عوامة: 3612»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف