🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب الديات
اقسام دیت کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1013 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 1013
سنن ابن ماجہ: 3648
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1013
وعن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏هذه وهذه سواء» ‏‏‏‏ يعني الخنصر والإبهام. رواه البخاري. ولأبي داود والترمذي: «‏‏‏‏دية الأصابع سواء والأسنان سواء الثنية والضرس سواء» .‏‏‏‏ ولابن حبان: «‏‏‏‏دية أصابع اليدين والرجلين سواء: عشرة من الإبل لكل إصبع» .‏‏‏‏
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہ اور یہ یعنی چھنگلی اور انگوٹھا برابر ہیں۔“ (بخاری) اور ابوداؤد اور ترمذی کی روایت میں ہے ” سب انگلیاں برابر اور سارے دانت برابر، «ثنية» (سامنے اوپر نیچے کے دو دو دانت) اور داڑھ برابر۔“ اور ابن حبان میں روایت ہے ” ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کی دیت برابر ہے۔ ہر انگلی کے بدلہ دس اونٹ دیت ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1013]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «عَنِ النَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» (آپ نے) فرمایا: – «هَذِهِ» یہ – «وَهَذِهِ» اور یہ – «سَوَاءٌ» برابر ہیں – «يَعْنِي» یعنی – «الْخِنْصَرَ» چھنگلیا – «وَالْإِبْهَامَ» اور انگوٹھا۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔ – «وَلِأَبِي دَاوُدَ» اور ابو داود – «وَالتِّرْمِذِيِّ» اور ترمذی کی روایت میں ہے: – «دِيَةُ الْأَصَابِعِ» انگلیوں کی دیت – «سَوَاءٌ» برابر ہے – «وَالْأَسْنَانُ» اور دانت – «سَوَاءٌ» برابر ہیں – «الثَّنِيَّةُ» سامنے کا دانت – «وَالضِّرْسُ» اور داڑھ – «سَوَاءٌ» برابر ہیں۔ – «وَلِابْنِ حِبَّانَ» اور ابن حبان کی روایت میں ہے: – «دِيَةُ» دیت – «أَصَابِعِ الْيَدَيْنِ» دونوں ہاتھوں کی انگلیوں – «وَالرِّجْلَيْنِ» اور دونوں پاؤں کی – «سَوَاءٌ» برابر ہے: – «عَشَرَةٌ مِنَ الْإِبِلِ» دس اونٹ – «لِكُلِّ إِصْبَعٍ» ہر انگلی کے لیے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”یہ اور یہ برابر ہیں۔“ یعنی چھنگلیا اور انگوٹھا۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ اور ابو داود اور ترمذی کی روایت میں ہے: ”انگلیوں کی دیت برابر ہے اور دانت برابر ہیں، سامنے کا دانت اور داڑھ برابر ہیں۔“ اور ابن حبان کی روایت میں ہے: ”دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں کی انگلیوں کی دیت برابر ہے: ہر انگلی کے لیے دس اونٹ۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1013]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الديات، باب دية الأصابع، حديث:6895، وأبوداود، الديات، حديث:4559، والترمذي، الديات، حديث:1392، وابن حبان (الإحسان):7 /602، حديث:5980.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3648
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ , عَنْ عَاصِمٍ , عَنْ أَبِي بُرْدَةَ , عَنْ عَلِيٍّ , قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنْ أَتَخَتَّمَ فِي هَذِهِ وَفِي هَذِهِ" , يَعْنِي: الْخِنْصَرَ , وَالْإِبْهَامَ.
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے منع فرمایا کہ میں اس میں اور اس میں انگوٹھی پہنوں، یعنی چھنگلی اور انگوٹھے میں ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3648]
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس میں اور اس میں، یعنی چھنگلیا (چھوٹی انگلی) اور انگوٹھے میں، انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3648]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/اللباس 28 (5838 تعلیقاً) صحیح مسلم/اللباس 16 (2087)، سنن ابی داود/الخاتم 4 (4225)، سنن الترمذی/اللباس 44 (1786)، سنن النسائی/الزینة 50 (5214)، الزینة من المجتبيٰ 52 (5288، 5289) (تحفة الأشراف: 10318)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/88، 134، 138) (شاذ)» ‏‏‏‏ ( «يَعني الخنصر والإبهام» کا لفظ منکر ہے، محفوظ و ثابت لفظ یہ ہے: «في هذه وفي هذه۔ شك عاصم قال: فأوما إلي الوسطى والتي» اس میں یا اس میں، عاصم کو شک ہے، پھر درمیان انگلی کی طرف اشارہ کیا، اور جو اس سے ملی ہوئی ہے)
وضاحت: ۱؎: تخریج حدیث سے ظاہر ہوا کہ اصل حدیث: درمیانی انگلی اور اس سے ملی انگلی میں پہننے سے متعلق ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں