الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. باب التيمم
تیمم کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 111 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 111
السنن الكبرى للبيهقي: 999
حدیث نمبر: 111
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «التيمم ضربتان: ضربة للوجه وضربة لليدين إلى المرفقين» . رواه الدارقطني وصحح الأئمة وقفه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے ”تیمم دو ضربوں سے (مکمل) ہوتا ہے، ایک ضرب چہرے کے لیے اور ایک دونوں ہاتھوں کے لیے کہنیوں تک۔“ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور ائمہ نے اس کے موقوف کو صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 111]
«وَعَنْ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «التَّيَمُّمُ» تیمم – «ضَرْبَتَانِ» دو ضربیں (مارنا) ہے: – «ضَرْبَةٌ» ایک ضرب – «لِلْوَجْهِ» چہرے کے لیے – «وَضَرْبَةٌ» اور ایک ضرب – «لِلْيَدَيْنِ» دونوں ہاتھوں کے لیے – «إِلَى» تک – «الْمِرْفَقَيْنِ» دونوں کہنیوں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «الدَّارَقُطْنِيُّ» دارقطنی نے – «وَصَحَّحَ» اور صحیح قرار دیا ہے – «الْأَئِمَّةُ» ائمہ نے – «وَقْفَهُ» اس کے موقوف ہونے کو۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تیمم دو ضربیں (مارنا) ہے: ایک ضرب چہرے کے لیے اور ایک ضرب دونوں کہنیوں تک ہاتھوں کے لیے۔“ اسے امام دارقطنی نے روایت کیا ہے اور ائمہ نے اس کے موقوف ہونے کو صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 111]

تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني في سننه:1 / 180، وقال الذهبي في تلخيص المستدرك:1 / 179، "بل(علي بن ظبيان) واه، قال ابن معين: ليس بشيء، وقال النسائي: "ليس بثقة"، وللحديث شواهد ضعيفة.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 999
وَقَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ بَالُوَيْهِ، قَالَا: ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْمَاطِيُّ، ثنا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ، عَنْ عَزْرَةَ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" التَّيَمُّمُ ضَرْبَةٌ لِلْوَجْهِ، وَضَرْبَةٌ لِلْيَدَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیمم کی ایک ضرب چہرے کے لیے اور ایک ضرب دونوں ہاتھوں کے لیے کہنیوں تک ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 999]
تخریج الحدیث: «شاذ۔ أخرجه الحاكم 1/287»
الحكم على الحديث:
شاذ
حدیث نمبر: 1414
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" التَّيَمُّمُ ضَرْبَةٌ لِلْوَجْهِ، وَضَرْبَةٌ لِلْيَدَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، قَالَ شُعْبَةُ فِيهِ: وَضَعَ أَرْبَعَمِائَةِ حَدِيثٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، قَالَ شُعْبَةُ فِيهِ: وَضَعَ أَرْبَعَمِائَةِ حَدِيثٍ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تیمم میں ایک ضرب چہرے کے لیے ہو گی، اور ایک ضرب کہنیوں تک، دونوں بازؤں کے لیے ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے، شعبہ نے اُس کے بارے میں یہ کہا: ہے: اس نے چار سو احادیث ایجاد کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1414]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7959»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 1418
وَعَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي التَّيَمُّمِ ضَرْبَتَيْنِ: ضَرْبَةٌ لِلْوَجْهِ، وَضَرْبَةٌ لِلْيَدَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَرِيشُ بْنُ الْخِرِّيتِ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو زُرْعَةَ وَالْبُخَارِيُّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَرِيشُ بْنُ الْخِرِّيتِ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو زُرْعَةَ وَالْبُخَارِيُّ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، تیمم کے بارے میں یہ نقل کرتی ہیں: ”دو ضربیں ہوں گی، ایک ضرب چہرے کے لیے ہو گی اور ایک ضرب کہنیوں تک، دونوں بازؤں کے لیے ہو گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حریش بن خریت ہے، اسے ابوحاتم، ابوزرعہ اور امام بخاری رحمہ اللہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1418]

إسنادہ ضعیف