الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب السبق والرمي
گھڑ دوڑ اور تیراندازی کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1132 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 1132
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9351
المعجم الکبیر للطبرانی: 10718
حدیث نمبر: 1132
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا سبق إلا في خف أو نصل أو حافر» رواه أحمد والثلاثة وصححه ابن حبان.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اونٹوں، گھوڑوں اور تیر اندازی کے سوا اور کسی چیز میں مسابقت نہیں۔“ اسے احمد اور تینوں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1132]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا سَبَقَ» کوئی انعام (شرط کا مال) نہیں – «إِلَّا فِي خُفٍّ» مگر اونٹ (کی دوڑ) میں – «أَوْ نَصْلٍ» یا تیر (اندازی) میں – «أَوْ حَافِرٍ» یا گھوڑے (کی دوڑ) میں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَالثَّلَاثَةُ» اور تینوں (ابو داود، ترمذی، نسائی) نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مقابلے میں انعام (کی شرط) صرف اونٹ، تیر اندازی اور گھوڑے (کے مقابلے) میں جائز ہے۔“ اسے احمد اور تینوں (ابو داود، ترمذی، نسائی) نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1132]

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الجهاد، باب في السبق، حديث:2574، وأحمد:2 /474، والنسائي، الخيل، حديث:3615، وابن حبان (الموارد)، حديث:1638، والترمذي، الجهاد، حديث:1700، وابن ماجه، الجهاد، حديث:2878.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 9351
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا سَبْقَ إِلَّا فِي خُفٍّ أَوْ حَافِرٍ أَوْ نَصْلٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَارُونَ الْقَرَوِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَغَيْرِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَارُونَ الْقَرَوِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَغَيْرِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مقابلہ صرف اونٹ، یا گھوڑے (کی دوڑ) یا تیر اندازی میں نشانہ بازی) میں ہو سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ہارون قروی ہے اور وہ اس حدیث کے حوالے سے اور دیگر روایات کے حوالے سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9351]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ہارون قروی ہے اور وہ اس حدیث کے حوالے سے اور دیگر روایات کے حوالے سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9351]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10764)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10764»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10718
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ هَارُونَ الْفَرْوِيُّ ، ثَنَا قُدَامَةُ ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا سَبْقَ إِلَّا فِي خُفٍّ أَوْ حَافِرٍ أَوْ نَصْلٍ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دوڑ کا مقابلہ صرف اونٹ، گھوڑے یا تیر میں جائز ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10718]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 314، حدیث 10764»