الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. (أحاديث في الأطعمة)
(کھانے کے متعلق احادیث)
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1142 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 1142
السنن الكبرى للبيهقي: 19478
حدیث نمبر: 1142
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن الجلالة وألبانها.أخرجه الأربعة إلا النسائي وحسنه الترمذي.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گندگی خور جانور کے گوشت کھانے اور اس کے دودھ پینے سے منع فرمایا ہے۔ نسائی کے علاوہ اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1142]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «نَهَى» منع فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «عَنِ الْجَلَّالَةِ» گندگی کھانے والے جانور سے – «وَأَلْبَانِهَا» اور اس کے دودھ سے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الْأَرْبَعَةُ» چاروں نے – «إِلَّا النَّسَائِيَّ» سوائے نسائی کے – «وَحَسَّنَهُ» اور اسے حسن کہا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گندگی کھانے والے جانور (کے گوشت) اور اس کے دودھ سے منع فرمایا۔ اسے نسائی کے سوا چاروں (اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے حسن کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1142]
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گندگی کھانے والے جانور (کے گوشت) اور اس کے دودھ سے منع فرمایا۔ اسے نسائی کے سوا چاروں (اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے حسن کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1142]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الأطعمة، باب النهي عن أكل الجلالة وألبانها، حديث:3785، والترمذي، الأطعمة، حديث:1824، وابن ماجه، الذبائح، حديث:3189، ابن أبي نجيح عنعن، وحديث أبي داود (2557، 2558) يغني عنه.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 19478
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ عُفَيْرٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الْجَلَّالَةِ وَأَلْبَانِهَا. وَكَانَ عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ يَنْهَى عَنِ الْجَلَّالَةِ مِنَ الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ أَنْ تُؤْكَلَ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جلالہ کے گوشت اور دودھ سے منع فرمایا ہے“۔ عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ نے بھی اونٹ اور بکری میں سے جو جلالہ ہو اس کا گوشت کھانے سے منع کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19478]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح