الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب الأضاحي
(احکام) قربانی کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1163 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 1163
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2301
حدیث نمبر: 1163
وعن البراء بن عازب رضي الله عنه قال: قام فينا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقال: «أربع لا تجوز في الضحايا: العوراء البين عورها والمريضة البين مرضها والعرجاء البين ظلعها والكبيرة التي لا تنقي» . رواه أحمد والأربعة وصححه الترمذي وابن حبان.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” چار قسم کے جانور قربانی میں جائز نہیں یک چشم جانور جس کا یک چشم ہونا بالکل صاف طور پر معلوم ہو اور وہ بیمار جانور جس کی بیماری واضح ہو اور لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن نمایاں (ظاہر) ہو اور وہ جانور جو نہایت ہی بوڑھا ہو گیا ہو جس کی ہڈیوں میں گودا نہ رہا ہو۔“ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1163]
«وَعَنِ» اور سے – «الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ» براء بن عازب – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَامَ» کھڑے ہوئے – «فِينَا» ہمارے درمیان – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَقَالَ» پس فرمایا: – «أَرْبَعٌ» چار (جانور) – «لَا تَجُوزُ» جائز نہیں – «فِي الضَّحَايَا» قربانیوں میں – «الْعَوْرَاءُ» کانا جانور – «الْبَيِّنُ» واضح ہو – «عَوَرُهَا» جس کا کانا پن – «وَالْمَرِيضَةُ» اور بیمار – «الْبَيِّنُ» واضح ہو – «مَرَضُهَا» جس کی بیماری – «وَالْعَرْجَاءُ» اور لنگڑا – «الْبَيِّنُ» واضح ہو – «ظَلْعُهَا» جس کا لنگڑا پن – «وَالْكَبِيرَةُ» اور بوڑھا – «الَّتِي» جو – «لَا تُنْقِي» (ہڈیوں میں) گودا نہ رکھتا ہو۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَالْأَرْبَعَةُ» اور چاروں نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی – «وَابْنُ حِبَّانَ» اور ابن حبان نے۔
اور سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان (خطبہ کے لیے) کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”چار (قسم کے) جانور قربانی میں جائز نہیں: کانا جس کا کانا پن واضح ہو، بیمار جس کی بیماری واضح ہو، لنگڑا جس کا لنگڑا پن واضح ہو اور ایسا بوڑھا (لاغر) جس کی ہڈیوں میں گودا نہ رہا ہو۔“ اسے احمد اور چاروں (اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے اور ترمذی اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1163]
اور سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان (خطبہ کے لیے) کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”چار (قسم کے) جانور قربانی میں جائز نہیں: کانا جس کا کانا پن واضح ہو، بیمار جس کی بیماری واضح ہو، لنگڑا جس کا لنگڑا پن واضح ہو اور ایسا بوڑھا (لاغر) جس کی ہڈیوں میں گودا نہ رہا ہو۔“ اسے احمد اور چاروں (اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے اور ترمذی اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1163]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الضحايا، باب ما يكره من الضحايا، حديث:2802، والترمذي، الأضاحي، حديث:1497، والنسائي، الضحايا، حديث:4374، وابن ماجه، الأضاحي، حديث:3144، وأحمد:4 /300، وابن حبان (الإحسان):7 /566، حديث:5891.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2301
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عُقَيْلِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَصِيبِ ، قَالَ: إِنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ الْأُضْحِيَّةِ، فَقَالَ: اكْرَهْ وَاجْتَنِبِ الْعَوْرَاءَ، بَيِّنٌ عَوَرُهَا. وَالْعَرْجَاءَ بَيِّنٌ عَرَجُهَا، وَالْمَرِيضَةَ بَيِّنٌ مَرَضُهَا، وَالْمَهْزُولَةَ بَيِّنٌ هُزَالُهَا I ".
ابوالخصیب سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے قربانی کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: ”(قربانی کے لیے) ایسے جانوروں کو ناپسند کرو اور ان سے بچو جو کانے ہوں اور جن کا کانا پن بالکل واضح ہو، اور ایسے لنگڑے جانور سے جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو، اور ایسے بیمار جانور سے جس کی بیماری ظاہر ہو، اور ایسے لاغر جانور سے جس کا لاغر پن واضح ہو“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأضحية/حدیث: 2301]
تخریج الحدیث: «0»