الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. (أحاديث في القضاء)
(قضاء کے متعلق احادیث)
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1197 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 1197
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9060
المعجم الاوسط: 4855
حدیث نمبر: 1197
وعن أبي بكرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «لن يفلح قوم ولوا أمرهم امرأة» رواه البخاري.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ایسی قوم ہرگز فلاح نہیں پا سکتی جو عورت کو اپنا حاکم و فرمانروا بنا لے۔“ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 1197]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي بَكْرَةَ» ابو بکرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «عَنِ النَّبِيِّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» (کہ آپ نے) فرمایا: – «لَنْ يُفْلِحَ» ہرگز کامیاب نہیں ہو گی – «قَوْمٌ» وہ قوم – «وَلَّوْا» جنہوں نے سپرد کیا – «أَمْرَهُمْ» اپنا معاملہ (حکومت) – «امْرَأَةً» ایک عورت کو۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”وہ قوم ہرگز کامیاب نہیں ہو گی جس نے اپنا معاملہ (حکومت) ایک عورت کے سپرد کر دیا۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1197]

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، المغازي، باب كتاب النبي صلي الله عليه وسلم، إلي كسرٰي و قيصر، حديث:4425.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9060
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ يَمْلُكُ أَمْرَهُمُ امْرَأَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَبِي عُبَيْدَةَ عَبْدِ الْوَارِثِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَبِي عُبَيْدَةَ عَبْدِ الْوَارِثِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسی قوم کامیاب نہیں ہوتی جن کے معاملے کی نگران (یعنی حکمران) کوئی عورت ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد ابوعبیدہ عبدالوارث بن ابراہیم سے نقل کی ہے۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9060]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4855
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو عُبَيْدَةَ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ قَالَ: نَا أَبُو عَوَانَةَ قَالَ: نَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ يَمْلِكُ أَمْرَهُمُ امْرَأَةٌ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ I ".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”وہ قوم کبھی فلاح نہیں پائے گی جس کے معاملات (حکمرانی) کی باگ ڈور کوئی عورت سنبھالے۔“
یہ حدیث سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے بیان کرنے میں عبدالرحمن بن عمرو بن جبلہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4855]
یہ حدیث سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے بیان کرنے میں عبدالرحمن بن عمرو بن جبلہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4855]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: عن شيخه أبي عبيدة عبد الوارث بن إبراهيم ولم أعرفه وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 209» »
الحكم على الحديث:
فيه شيخه عبد الوارث بن إبراهيم لم يعرفه الهيثمي، وبقية رجاله ثقات