الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب الشهادات
شہادتوں (گواہیوں) کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1209 (کل: 32 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 1209، 37، 102، 177، 207، 382، 466، 485، 556، 782، 812، 843، 905، 956، 1012، 1071، 1073، 1125، 1179، 1193، 1255، 1269، 1339، 1343، 1346
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2113
11 تا 20
حدیث نمبر: 812
وعن أبي أمامة بن سهل رضي الله عنه قال: كتب عمر إلى أبي عبيدة رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «الله ورسوله مولى من لا مولى له والخال وارث من لا وارث له» . رواه أحمد والأربعة سوى أبي داود وحسنه الترمذي وصححه ابن حبان.
سیدنا ابوامامہ بن سہل رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے میرے ذریعہ ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”اللہ اور اس کا رسول ہر اس کا مولیٰ ہے جس کا کوئی مولیٰ نہ ہو اور جس کا کوئی وارث نہ ہو ماموں اس کا وارث ہے۔“ اسے احمد اور چاروں نے سوائے ابوداؤد کے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 812]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ» ابو امامہ بن سہل – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَتَبَ» لکھا – «عُمَرُ» عمر نے – «إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ» ابو عبیدہ کی طرف – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «اللَّهُ وَرَسُولُهُ» اللہ اور اس کا رسول – «مَوْلَى» سرپرست ہیں – «مَنْ لَا مَوْلَى لَهُ» اس کے جس کا کوئی سرپرست نہ ہو – «وَالْخَالُ» اور ماموں – «وَارِثُ» وارث ہے – «مَنْ لَا وَارِثَ لَهُ» اس کا جس کا کوئی وارث نہ ہو۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے – «وَالْأَرْبَعَةُ» اور چاروں نے – «سِوَى أَبِي دَاوُدَ» سوائے ابو داود کے – «وَحَسَّنَهُ» اور اسے حسن کہا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے۔
اور سیدنا ابو امامہ بن سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا کوئی سرپرست نہ ہو اللہ اور اس کا رسول اس کے سرپرست ہیں، اور جس کا کوئی وارث نہ ہو ماموں اس کا وارث ہے۔“ اسے احمد اور ابو داود کے سوا چاروں (اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے، ترمذی نے اسے حسن کہا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 812]
اور سیدنا ابو امامہ بن سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا کوئی سرپرست نہ ہو اللہ اور اس کا رسول اس کے سرپرست ہیں، اور جس کا کوئی وارث نہ ہو ماموں اس کا وارث ہے۔“ اسے احمد اور ابو داود کے سوا چاروں (اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے، ترمذی نے اسے حسن کہا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 812]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الفرائض، باب ما جاء في ميراث الخال، حديث:2103، وابن ماجه، الفرائض، حديث:2737 والنسائي في الكبرٰي:4 /76، حديث:6351، وأحمد:4 /131، وابن حبان (الإحسان):7 /612.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 843
وعن جابر رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «أيما عبد تزوج بغير إذن مواليه أو أهله فهو عاهر» . رواه أحمد وأبو داود والترمذي، وصححه، وكذلك صححه ابن حبان.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس غلام نے اپنے مالکوں اور اپنے اہل کی اجازت کے بغیر نکاح کیا وہ زانی ہے۔“ اسے احمد، ابوداؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے اور اسی طرح ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 843]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرٍ» جابر – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَيُّمَا عَبْدٍ» جو بھی غلام – «تَزَوَّجَ» نکاح کرے – «بِغَيْرِ إِذْنِ» اجازت کے بغیر – «مَوَالِيهِ» اپنے مالکوں کی – «أَوْ أَهْلِهِ» یا اپنے گھر والوں کی – «فَهُوَ» تو وہ – «عَاهِرٌ» زانی ہے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَأَبُو دَاوُدَ» اور ابو داود – «وَالتِّرْمِذِيُّ» اور ترمذی نے – «وَصَحَّحَهُ» اور (ترمذی نے) اسے صحیح کہا – «وَكَذَلِكَ» اور اسی طرح – «صَحَّحَهُ» اسے صحیح کہا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے۔
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو غلام اپنے مالکوں یا اپنے گھر والوں کی اجازت کے بغیر نکاح کرے تو وہ زانی ہے۔“ اسے احمد، ابو داود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے اور اسی طرح ابن حبان نے بھی صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 843]
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو غلام اپنے مالکوں یا اپنے گھر والوں کی اجازت کے بغیر نکاح کرے تو وہ زانی ہے۔“ اسے احمد، ابو داود اور ترمذی نے روایت کیا ہے، ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے اور اسی طرح ابن حبان نے بھی صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 843]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب في نكاح العبد بغير إذن مواليه، حديث:2078، والترمذي، النكاح، حديث:1111، وأحمد:3 /300، 301، 382، وابن حبان:ينظر عنده، والحاكم:2 /194، ابن عقيل ضعيف.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 905
عن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقسم لنسائه، فيعدل، ويقول: «اللهم هذا قسمي فيما أملك، فلا تلمني فيما تملك، ولا أملك» .رواه الأربعة وصححه ابن حبان والحاكم، ولكن رجح الترمذي إرساله.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج مطہرات کے درمیان باری تقسیم کرتے تھے اور عدل و انصاف کو ملحوظ رکھتے تھے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور عرض کرتے تھے ”الٰہی! جو میرے بس میں ہے اس کے مطابق میں نے یہ تقسیم کی ہے اور جو میرے بس میں نہیں، تیرے اختیار میں ہے، اس میں مجھے ملامت نہ کرنا۔“ اسے چاروں نے روایت کی ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے، لیکن ترمذی نے اس روایت کے مرسل ہونے کو ترجیح دی ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 905]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 905]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب في القسم بين النساء، حديث:2134، والترمذي، النكاح، حديث:1140، والنسائي، عشرة النساء، حديث:3395، وابن ماجه، النكاح، حديث:1971، وابن حبان(الموارد)، حديث:1305، والحاكم:2 /187 وصححه علي شرط مسلم، ووافقه الذهبي.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 956
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال:" طلاق الأمة تطليقتان وعدتها حيضتان" رواه الدارقطني وأخرجه مرفوعا وضعفه وأخرجه أبو داود والترمذي وابن ماجه من حديث عائشة رضي الله عنها وصححه الحاكم وخالفوه فاتفقوا على ضعفه
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ لونڈی کی طلاق دو طلاقیں ہیں اور اس کی عدت دو حیض۔ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور انہوں نے اسے مرفوع بھی روایت کیا ہے مگر اسے ضعیف کہا ہے۔ نیز اس روایت کی تخریج ابوداؤد، ترمذی اور ابن ماجہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے کی ہے۔ حاکم نے اسے صحیح کہا ہے مگر دوسرے محدثین نے ان کی مخالفت کی ہے، وہ اس کے ضعیف ہونے پر متفق ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 956]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 956]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني:4 /38 وقال: "تفردبه عمر بن شبيب مرفوعًا وكان ضعيفًا" وعطية العوفي ضعيف مدلس وعنعن، وحديث عائشة: أخرجه أبوداود، الطلاق، حديث:2189، والترمذي، الطلاق واللعان، حديث:1182 (مظاهر بن أسلم ضعيف).»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1012
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «ألا إن دية الخطأ وشبه العمد ما كان بالسوط والعصا مائة من الإبل منها أربعون في بطونها أولادها» . أخرجه أبو داود والنسائي وابن ماجه وصححه ابن حبان.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” قتل خطا اور شبہ عمد کی دیت جو کوڑے اور لاٹھی سے (مارا گیا) ہو۔ اس کی دیت سو اونٹ ہے۔ ان میں چالیس اونٹنیاں ایسی ہوں گی جن کے پیٹ میں بچے پرورش پا رہے ہوں گے۔“ اسے ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے نکالا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1012]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1012]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الديات، باب في دية الخطاء شبه العمد، حديث:4547، والنسائي، القسامة، حديث:4795، وابن ماجه، الديات، حديث:2627، وابن حبان (الإحسان):7 /601، 602، حديث:5979.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1071
وعن جابر رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «ما أسكر كثيره فقليله حرام» أخرجه أحمد والأربعة وصححه ابن حبان.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس چیز کی کثیر مقدار نشہ آور ہو اس کی قلیل مقدار بھی حرام ہے۔“ اس کی تخریج احمد اور چاروں نے کی ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1071]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1071]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الأشربة، باب ما جاء في السكر، حديث:3681، والترمذي، الأشربة، حديث:1865، وابن ماجه، الأشربة، حديث:3393، وأحمد"2 /167، 178، 3 /112، 343، والنسائي، الأشربة، حديث:5610، وابن حبان.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 1073
وعن أم سلمة رضي الله عنها عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «إن الله لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم» أخرجه البيهقي وصححه ابن حبان.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ عزوجل نے جو چیز تمہارے لئے حرام قرار دے دی ہے اس میں تمہارے لئے شفاء نہیں رکھی۔“ اسے بیہقی نے تخریج کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1073]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1073]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي:10 /5، وابن حبان (الموارد)، حديث:1397، والحديث الآتي شاهد له.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 1125
وعن معاذ بن جبل رضي الله عنه قال: بعثني النبي صلى الله عليه وآله وسلم إلى اليمن فأمرني أن آخذ من كل حالم دينارا أو عدله معافريا. أخرجه الثلاثة وصححه ابن حبان والحاكم.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کی طرف بھیجا اور فرمایا کہ ” میں ہر بالغ سے ایک دینار بطور جزیہ وصول کروں یا پھر اس کے برابر معافری کپڑا لوں۔“ اس کی تخریج تینوں نے کی ہے، ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1125]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1125]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الخراج، باب في أخذ الجزية، حديث:3038، والترمذي، الزكاة، حديث:623، والنسائي، الزكاة، حديث:2452، وابن حبان (الإ حسان):7 /195، حديث4866، والحاكم:1 /398.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1179
وعن أسامة بن زيد رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من صنع إليه معروف فقال لفاعله: جزاك الله خيرا فقد أبلغ في الثناء» أخرجه الترمذي وصححه ابن حبان.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس کسی سے نیکی اور اچھا برتاؤ کیا جائے اور وہ اس کرنے والے سے کہے کہ «جزاك الله خيرا» اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر سے نوازے تو اس نے اس کا پورا حق شکریہ ادا کر دیا۔“ اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1179]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1179]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في الثناء بالمعروف، حديث:2035، وقال: حسن، وابن حبان (الإحسان):5 /174، حديث:3404.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 1193
وعن علي رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إذا تقاضى إليك رجلان فلا تقض للأول حتى تسمع كلام الآخر فسوف تدري كيف تقضي» قال علي: فما زلت قاضيا بعد. رواه أحمد وأبو داود والترمذي وحسنه ابن المديني وصححه ابن حبان. وله شاهد عند الحاكم: من حديث ابن عباس رضي الله عنهما.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب دو آدمی تیرے پاس فیصلہ کیلئے آئیں تو کسی ایک کے حق میں فیصلہ نہ کرنا جب تک دوسرے کی بات نہ سن لو۔ اس سے تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ تم نے فیصلہ کیسے کرنا ہے۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا، اس دن سے میں اسی طرح فیصلہ کرتا ہوں۔ اسے احمد، ابوداؤد، ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور ابن مدینی نے اسے قوی کہا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے اور اس کا شاہد حاکم کے ہاں ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1193]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1193]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، القضاء، باب كيف القضاء، حديث:3582، والترمذي، الأحكام، حديث:1331، وأحمد:1 /143، 150، وابن حبان (الموارد)، حديث:1539، وحديث ابن عباس: أخرجه الحاكم:4 /93 وصححه ووافقه الذهبي وهو حديث حسن.»
الحكم على الحديث:
ضعيف