🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب الأدب
ادب کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1243 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 1243
السنن الكبرى للبيهقي: 17946
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1243
وعن علي رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «يجزىء عن الجماعة إذا مروا أن يسلم أحدهم ويجزىء عن الجماعة أن يرد أحدهم» . رواه أحمد والبيهقي.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب ایک جماعت کسی کے پاس سے گزرے تو ان میں سے ایک آدمی کا سلام کہہ دینا کافی ہے اور جماعت میں سے ایک آدمی کا جواب دینا کافی ہے۔ (مسند احمد، سنن بیہقی) [بلوغ المرام/حدیث: 1243]
«وَعَنْ» اور سے – «عَلِيٍّ» علی – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يُجْزِئُ» کافی ہے – «عَنِ الْجَمَاعَةِ» جماعت کی طرف سے – «إِذَا مَرُّوا» جب وہ گزریں – «أَنْ يُسَلِّمَ» کہ سلام کرے – «أَحَدُهُمْ» ان میں سے ایک – «وَيُجْزِئُ» اور کافی ہے – «عَنِ الْجَمَاعَةِ» جماعت کی طرف سے – «أَنْ يَرُدَّ» کہ جواب دے – «أَحَدُهُمْ» ان میں سے ایک۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے – «وَالْبَيْهَقِيُّ» اور بیہقی نے۔
اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کچھ لوگ (کہیں سے) گزریں تو ان میں سے ایک کا سلام کرنا پوری جماعت کی طرف سے کافی ہے، اور (بیٹھی ہوئی) جماعت کی طرف سے ایک کا جواب دینا کافی ہے۔“ اسے احمد اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1243]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الأدب، باب ما جاء في رد واحد عن الجماعة، حديث:5210، وأحمد: لم أجده، والبيهقي:9 /49 [الطبراني في الكبير:2 /82، 83، حديث:2730 وسنده حسن] .»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17946
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ، ثنا مَعْبَدُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَفَعَهُ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ:" يُجْزِي عَنِ الْجَمَاعَةِ إِذَا مَرُّوا أَنْ يُسَلِّمَ أَحَدُهُمْ، وَيُجْزِي عَنِ الْجُلُوسِ أَنْ يَرُدَّ أَحَدُهُمْ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جبکہ امام ابو داؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ (ان کے استاد) حسن بن علی نے اسے مرفوعاً (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے طور پر) بیان کیا ہے کہ ”جماعت کی طرف سے ایک آدمی کا سلام کہنا کافی ہے اور بیٹھنے والوں میں سے بھی ایک کا جواب کافی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17946]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں