🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب الزهد والورع
دنیا سے بے رغبتی اور پرہیزگاری کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1271 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 1271
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 923
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1271
وعن سهل بن سعد رضي الله عنه قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال: يا رسول الله دلني على عمل إذا عملته أحبني الله وأحبني الناس؟ فقال: «‏‏‏‏ازهد في الدنيا يحبك الله وازهد فيما عند الناس يحبك الناس» ‏‏‏‏ رواه ابن ماجه وغيره وسنده حسن.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول! مجھے ایسا عمل ارشاد فرمائیے کہ جب میں وہ عمل کروں تو اللہ مجھے اپنا محبوب بنا لے اور لوگ بھی مجھ سے محبت کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جواب میں فرمایا ” دنیا سے بے نیاز و بے رغبت ہو جا اللہ تجھے محبوب رکھے گا اور لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس سے بھی بے نیاز ہو جا لوگ بھی تجھے محبوب رکھیں گے اور پسند کریں گے۔“ اسے ابن ماجہ وغیرہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1271]
«وَعَنْ» اور سے – «سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ» سہل بن سعد – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «جَاءَ رَجُلٌ» ایک آدمی آیا – «إِلَى النَّبِيِّ» نبی کے پاس – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَقَالَ» تو کہا: – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول! – «دُلَّنِي» میری رہنمائی فرمائیں – «عَلَى عَمَلٍ» ایسے عمل کی طرف – «إِذَا عَمِلْتُهُ» کہ جب میں اسے کروں – «أَحَبَّنِي اللَّهُ» تو اللہ مجھ سے محبت کرے – «وَأَحَبَّنِي النَّاسُ» اور لوگ مجھ سے محبت کریں؟ – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «ازْهَدْ فِي الدُّنْيَا» دنیا سے بے رغبت ہو جاؤ – «يُحِبَّكَ اللَّهُ» اللہ تم سے محبت کرے گا – «وَازْهَدْ» اور بے رغبت ہو جاؤ – «فِيمَا عِنْدَ النَّاسِ» اس سے جو لوگوں کے پاس ہے – «يُحِبَّكَ النَّاسُ» لوگ تم سے محبت کریں گے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «ابْنُ مَاجَهْ» ابن ماجہ نے – «وَغَيْرُهُ» اور ان کے علاوہ نے – «وَسَنَدُهُ حَسَنٌ» اور اس کی سند حسن ہے۔
اور سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے کہ جب میں اسے کروں تو اللہ بھی مجھ سے محبت کرے اور لوگ بھی مجھ سے محبت کریں؟ آپ نے فرمایا: ”دنیا سے بے رغبت ہو جاؤ اللہ تم سے محبت کرے گا، اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے بے رغبت ہو جاؤ لوگ تم سے محبت کریں گے۔“ اسے ابن ماجہ وغیرہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1271]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، الزهد، باب الزهد في الدنيا، حديث:4102.* خالد وضاع، وله متابعات مردودة وشواهد ضعيفة.»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 923
«ازهد في الدنيا يحبك الله وأما الناس فانبذ إليهم هذا يحبوك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دنیا سے بے رغبتی اختیار کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا، اور رہی بات لوگوں کی، تو ان کی چیزیں انہی کے حوالے کر دو (ان سے بے نیازی برتو)، وہ تم سے محبت کریں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 923]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حل] عن أنس. الصحيحة 944.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں