🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب الزهد والورع
دنیا سے بے رغبتی اور پرہیزگاری کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1273 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
بلوغ المرام: 1273
مسند احمد: 1737
مسند الشهاب: 191
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12638
المعجم الکبیر للطبرانی: 2873
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1273
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من حسن إسلام المرء تركه ما لا يعنيه» ‏‏‏‏ رواه الترمذي وقال: حسن.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” آدمی کا بے مقصد چیزوں کو چھوڑ دینا اس کے اسلام کے اچھا ہونے کی دلیل ہے۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اسے حسن قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1273]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مِنْ حُسْنِ» خوبی میں سے ہے – «إِسْلَامِ الْمَرْءِ» آدمی کے اسلام کی – «تَرْكُهُ» اس کا چھوڑ دینا – «مَا لَا يَعْنِيهِ» اس (چیز) کو جو اس سے متعلق نہیں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «وَقَالَ» اور کہا: – «حَسَنٌ» (یہ) حسن ہے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کے اسلام کی خوبی میں سے یہ ہے کہ وہ بے مقصد (غیر متعلق) چیزوں کو چھوڑ دے۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حسن ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1273]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الزهد، باب 11، حديث:2317، قُرّة ضعّفه الجمهور.»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1737
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ".
سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انسان کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ بیکار کاموں کو چھوڑ دے۔“ [مسند احمد/مسند اهل البيت رضوان الله عليهم اجمعين/حدیث: 1737]

الحكم على الحديث:
حسن لشواهده، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبدالله بن عمر العمري.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 191
191 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أبنا ابْنُ شَهْرَيَارَ وَابْنُ رِيذَةَ قَالَا: ثنا الطَّبَرَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَةَ الْمِصِّيصِيُّ أَبُو بَكْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ مَرْوَانَ الْفِلَسْطِينِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ» قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ مَرْوَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي الزِّنَادِ. وَلَا كَتَبْنَاهُ إِلَّا، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدَةَ، وَلَا يُرْوَى، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلِابْنِ الزِّنَادِ ابْنٌ آخَرُ يُكْنَى بِأَبِي الْقَاسِمِ، وَلَمْ يُسَمَّ، رَوَى عَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کا فضول کاموں کو چھوڑ دینا اس کے اسلام کے اچھا ہونے کی دلیل ہے۔“ امام طبرانی نے کہا: محمد بن کثیر بن مروان اس روایت کو ابن الزناد سے بیان کرنے میں منفرد ہے، اور ہم نے اسے محمد بن عبدہ ہی سے نقل کیا ہے، اور زید بن ثابت کی روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابن ابی الزناد کا ایک دوسرا بیٹا بھی ہے جس کی کنیت ابوالقاسم ہے اور اس کا نام نہیں لیا گیا، اس سے احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 191]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، المعجم الصغير: 884،» محمد بن کثیر بن مروان ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12638
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ مَرْوَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کے اسلام کی خوبی میں یہ بات شامل ہے کہ وہ لایعنی چیزوں کو ترک کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر بن مروان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12638]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1739»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2873
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ ".
علی بن حسین رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کے اسلام کی خوبی میں سے یہ ہے کہ وہ بے فائدہ باتوں کو چھوڑ دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2873]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 128، حدیث 2886»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 3352 / 684، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2318، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1756، 1761، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20617، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1080، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8402»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں