الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب الرهب من مساوئ الأخلاق
برے اخلاق و عادات سے ڈرانے اور خوف دلانے کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1291 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 1291
مصنف ابن ابی شیبہ: 27198
حدیث نمبر: 1291
وعن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «أتدرون ما الغيبة؟» قالوا: الله ورسوله أعلم قال: «ذكرك أخاك بما يكره» قيل: أفرأيت إن كان في أخي ما أقول؟ قال: «إن كان فيه ما تقول فقد اغتبته وإن لم يكن فيه فقد بهته» أخرجه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تمہیں معلوم ہے کہ غیبت کسے کہتے ہیں؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” غیبت یہ ہے کہ تو اپنے بھائی کا ذکر برائی سے کرے۔“ کسی نے عرض کیا جو بات میں کہتا ہوں اگر وہ میرے بھائی میں پائی جائے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں ارشاد فرمایا ” جو کچھ تم اپنے بھائی کے متعلق کہتے ہو اگر وہ اس میں پائی جاتی ہے تو اس کی تو نے غیبت کی اور اگر وہ بات جو تم اس کے متعلق کہتے ہو اس میں موجود ہی نہیں تو اس پر تو نے بہتان تراشی کی ہے۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1291]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1291]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، البروالصلة، باب تحريم الغيبة، حديث:2589.»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عوامۃ: 26058 ترقیم الشثری: -- 27198
حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا حسن ، عن عطاء بن السائب ، عن الشعبي ، عن ابن مسعود قال: إذا قلت ما هو فيه وهو لا يسمع، فقد اغتبته، وإذا قلت ما ليس فيه، فقد بهته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أبي).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) منقطع ضعيف؛ عطاء اختلط، والشعبي لا يروي عن ابن مسعود.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ارشاد فرمایا: جب تم اپنے بھائی کے بارے میں وہ بات کرتے ہو جو اس میں موجود ہے اور وہ اس کو نہیں سن رہا تو تحقیق تم نے اس کی غیبت کی، اور جب تم نے وہ بات کی جو اس میں موجود نہیں تو تحقیق تم نے اس پر بہتان باندھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27198]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2671، ترقيم محمد عوامة: 26058»