🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. باب الرهب من مساوئ الأخلاق
برے اخلاق و عادات سے ڈرانے اور خوف دلانے کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1291 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 1291
مصنف ابن ابی شیبہ: 27198
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1291
وعن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏أتدرون ما الغيبة؟» ‏‏‏‏ قالوا: الله ورسوله أعلم قال: «‏‏‏‏ذكرك أخاك بما يكره» ‏‏‏‏ قيل: أفرأيت إن كان في أخي ما أقول؟ قال: «‏‏‏‏إن كان فيه ما تقول فقد اغتبته وإن لم يكن فيه فقد بهته» ‏‏‏‏أخرجه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تمہیں معلوم ہے کہ غیبت کسے کہتے ہیں؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” غیبت یہ ہے کہ تو اپنے بھائی کا ذکر برائی سے کرے۔“ کسی نے عرض کیا جو بات میں کہتا ہوں اگر وہ میرے بھائی میں پائی جائے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں ارشاد فرمایا ” جو کچھ تم اپنے بھائی کے متعلق کہتے ہو اگر وہ اس میں پائی جاتی ہے تو اس کی تو نے غیبت کی اور اگر وہ بات جو تم اس کے متعلق کہتے ہو اس میں موجود ہی نہیں تو اس پر تو نے بہتان تراشی کی ہے۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1291]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ» کہ اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «أَتَدْرُونَ» کیا تم جانتے ہو – «مَا الْغِيبَةُ» غیبت کیا ہے؟ – «قَالُوا» انہوں نے کہا: – «اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ» اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «ذِكْرُكَ أَخَاكَ» تمہارا اپنے بھائی کا ذکر کرنا – «بِمَا يَكْرَهُ» اس (بات) کے ساتھ جسے وہ ناپسند کرے۔ – «قِيلَ» کہا گیا: – «أَفَرَأَيْتَ» بھلا آپ کا کیا خیال ہے – «إِنْ كَانَ فِي أَخِي» اگر میرے بھائی میں ہو – «مَا أَقُولُ» جو میں کہتا ہوں؟ – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «إِنْ كَانَ فِيهِ» اگر اس میں ہو – «مَا تَقُولُ» جو تم کہتے ہو – «فَقَدِ اغْتَبْتَهُ» تو یقیناً تم نے اس کی غیبت کی – «وَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ» اور اگر اس میں نہ ہو – «فَقَدْ بَهَتَّهُ» تو یقیناً تم نے اس پر بہتان باندھا۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ غیبت کیا ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”تمہارا اپنے بھائی کا اس طرح ذکر کرنا جسے وہ ناپسند کرے۔“ عرض کیا گیا: بتائیے اگر میرے بھائی میں وہ بات موجود ہو جو میں کہتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: ”اگر اس میں وہ بات ہو جو تم کہتے ہو تو تم نے اس کی غیبت کی، اور اگر اس میں وہ بات نہ ہو تو تم نے اس پر بہتان باندھا۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1291]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، البروالصلة، باب تحريم الغيبة، حديث:2589.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26058 ترقیم الشثری: -- 27198
حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا حسن ، عن عطاء بن السائب ، عن الشعبي ، عن ابن مسعود قال: إذا قلت ما هو فيه وهو لا يسمع، فقد اغتبته، وإذا قلت ما ليس فيه، فقد بهته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أبي).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) منقطع ضعيف؛ عطاء اختلط، والشعبي لا يروي عن ابن مسعود.

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ارشاد فرمایا: جب تم اپنے بھائی کے بارے میں وہ بات کرتے ہو جو اس میں موجود ہے اور وہ اس کو نہیں سن رہا تو تحقیق تم نے اس کی غیبت کی، اور جب تم نے وہ بات کی جو اس میں موجود نہیں تو تحقیق تم نے اس پر بہتان باندھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27198]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2671، ترقيم محمد عوامة: 26058»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں