🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب الذكر والدعاء
ذکر اور دعا کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1355 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 1355
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16998
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1355
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏اللهم أصلح لي ديني الذي هو عصمة أمري وأصلح لي دنياي التي فيها معاشي وأصلح لي آخرتي التي إليها معادي واجعل الحياة زيادة لي في كل خير واجعل الموت راحة لي من كل شر» .‏‏‏‏ أخرجه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے «اللهم أصلح لي ديني الذي هو عصمة أمري وأصلح لي دنياي التي فيها معاشي وأصلح لي آخرتي التي إليها معادي واجعل الحياة زيادة لي في كل خير واجعل الموت راحة لي من كل شر» ” اے اللہ! میرے لیے دین درست رکھنا جس میں میرے کام کا بچاؤ ہے۔ میرے لیے میری دنیا کو درست فرما جس میں میری زندگی ہے اور میرے لیے میری آخرت درست فرما جس کی طرف مجھے لوٹ کر جانا ہے۔ میری زندگی کو ہر عمل خیر کی زیادتی کو سبب بنا اور موت کو میرے لیے ہر برائی سے راحت بنا دینا۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1355]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ» تھے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يَقُولُ» کہا کرتے: – «اللَّهُمَّ» اے اللہ! – «أَصْلِحْ لِي» میرے لیے درست کر دے – «دِينِي» میرا دین – «الَّذِي» جو کہ – «هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي» وہ میرے معاملے کی حفاظت (کا ذریعہ) ہے – «وَأَصْلِحْ لِي» اور میرے لیے درست کر دے – «دُنْيَايَ» میری دنیا – «الَّتِي» جس – «فِيهَا مَعَاشِي» میں میری روزی (زندگی) ہے – «وَأَصْلِحْ لِي» اور میرے لیے درست کر دے – «آخِرَتِي» میری آخرت – «الَّتِي» جس – «إِلَيْهَا مَعَادِي» کی طرف میرا لوٹنا ہے – «وَاجْعَلِ» اور بنا دے – «الْحَيَاةَ» زندگی کو – «زِيَادَةً لِي» میرے لیے اضافے (کا سبب) – «فِي كُلِّ خَيْرٍ» ہر بھلائی میں – «وَاجْعَلِ» اور بنا دے – «الْمَوْتَ» موت کو – «رَاحَةً لِي» میرے لیے راحت – «مِنْ كُلِّ شَرٍّ» ہر برائی سے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: ”اے اللہ! میرے لیے میرا دین درست فرما دے جو میرے ہر معاملے کی حفاظت کا ذریعہ ہے، اور میرے لیے میری دنیا درست فرما دے جس میں میری گزران ہے، اور میرے لیے میری آخرت درست فرما دے جس کی طرف مجھے لوٹنا ہے، اور زندگی کو میرے لیے ہر بھلائی میں اضافے کا سبب بنا دے اور موت کو میرے لیے ہر برائی سے راحت (کا ذریعہ) بنا دے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1355]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الذكر والدعاء، باب التعوذ من شرما عمل....، حديث:2720.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16998
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَصْبَحَ فَطَلَعَتِ الشَّمْسُ قَالَ:" اللَّهُمَّ أَصْبَحْتُ وَشَهِدْتُ بِمَا شَهِدْتَ بِهِ عَلَى نَفْسِكَ، وَأَشْهَدْتَ مَلَائِكَتَكَ، وَأُولِي الْعِلْمِ، وَمَنْ لَمْ يَشْهَدْ بِمَا شَهِدْتَ، فَاكْتُبْ شَهَادَتِي مَكَانَ شَهَادَتِهِ: اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْكَ السَّلَامُ، وَإِلَيْكَ يَعُودُ السَّلَامُ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، أَنْ تَسْتَجِيبَ لَنَا دَعْوَتَنَا، وَأَنْ تُعْطِيَنَا رَغْبَتَنَا، وَأَنْ تُغْنِيَنَا عَمَّنْ أَغْنَيْتَهُ عَنَّا مِنْ خَلْقِكَ. اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي، وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا مَعِيشَتِي، وَأَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي إِلَيْهَا مُنْقَلَبِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: صبح کے وقت جب سورج طلوع ہو جاتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ أَصْبَحْتُ وَشَهِدْتُ بِمَا شَهِدْتَ بِهِ عَلَى نَفْسِكَ، وَأَشْهَدْتَ مَلَائِكَتَكَ، وَأُولِي الْعِلْمِ، وَمَنْ لَمْ يَشْهَدْ بِمَا شَهِدْتَ، فَاكْتُبْ شَهَادَتِي مَكَانَ شَهَادَتِهِ: اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْكَ السَّلَامُ، وَإِلَيْكَ يَعُودُ السَّلَامُ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، أَنْ تَسْتَجِيبَ لَنَا دَعْوَتَنَا، وَأَنْ تُعْطِيَنَا رَغْبَتَنَا، وَأَنْ تُغْنِيَنَا عَمَّنْ أَغْنَيْتَهُ عَنَّا مِنْ خَلْقِكَ۔ اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي، وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا مَعِيشَتِي، وَأَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي إِلَيْهَا مُنْقَلَبِي»
”اے اللہ! میں نے صبح کر لی اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں، جس کی گواہی تو نے اپنی ذات کے بارے میں دی ہے، اور تو نے اپنے فرشتوں اور علم والوں کو اس پر گواہ بنایا ہے، اور جو شخص اس بات کی گواہی نہیں دیتا، جس کی گواہی تو نے دی ہے، تو اس کی گواہی کی جگہ میری گواہی نوٹ کر لے، اے اللہ! تو سلامتی عطا کرنے والا ہے، سلامتی تیری طرف سے عطا ہوتی ہے اور سلامتی تیری طرف لوٹ جاتی ہے، اے جلال اور اکرام والے! (یعنی اور میں یہ دعا کرتا ہوں) کے تو ہماری دعا کو قبول کر لے، اور ہم جس میں رغبت رکھتے ہیں، وہ ہمیں عطا کر دے اور تو ہمیں ہر اس شخص سے بے نیاز کر دے جسے تو نے اپنی مخلوق میں سے ہم سے بے نیاز کیا ہے، اے اللہ! تو میرے دین کو ٹھیک رکھنا، جو میرے معاملے کے بچاؤ کی بنیاد ہے، اور میری دنیا کو میرے لئے ٹھیک رکھنا، جس میں، میں نے زندگی گزارنی ہے، اور میری آخرت کو میرے لئے ٹھیک رکھنا، جس کی طرف میں نے لوٹ کے جانا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن عبدالحمید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16998]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3103)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں