الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب الأذان
اذان کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 146 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 146
السنن الكبرى للبيهقي: 1967
حدیث نمبر: 146
وعن أنس رضي الله عنه قال: أمر بلال: أن يشفع الأذان شفعا ويوتر الإقامة إلا الإقامة يعني: إلا قد قامت الصلاة. متفق عليه، ولم يذكر مسلم الاستثناء. وللنسائي: أمر النبي صلى الله عليه وآله وسلم بلالا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بلال رضی اللہ عنہ کو اذان کے کلمات دو، دو مرتبہ اور تکبیر «قد قامت الصلاة» کے علاوہ باقی جملہ کلمات کو ایک، ایک مرتبہ کہنے کا حکم دیا گیا (بخاری و مسلم)
البتہ مسلم نے «قد قامت الصلاة» کے استثناء کا ذکر نہیں کیا اور نسائی میں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تھا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 146]
البتہ مسلم نے «قد قامت الصلاة» کے استثناء کا ذکر نہیں کیا اور نسائی میں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تھا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 146]
«وَعَنْ» اور سے – «أَنَسٍ» انس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «أُمِرَ» حکم دیا گیا – «بِلَالٌ» بلال کو – «أَنْ يَشْفَعَ» کہ وہ جفت (دوہرا) کہیں – «الْأَذَانَ» اذان کو – «شَفْعًا» دوہرا دوہرا – «وَيُوتِرَ» اور طاق (اکہری) کہیں – «الْإِقَامَةَ» اقامت کو – «إِلَّا الْإِقَامَةَ» سوائے اقامت (کے کلمے) کے – «يَعْنِي» یعنی – «إِلَّا» سوائے – «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» قد قامت الصلاۃ کے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے – «وَلَمْ يَذْكُرْ» اور ذکر نہیں کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے – «الِاسْتِثْنَاءَ» استثناء کو۔ – «وَلِلنَّسَائِيِّ» اور نسائی کی روایت میں ہے: – «أَمَرَ» حکم دیا – «النَّبِيُّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «بِلَالًا» بلال کو۔
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا گیا کہ اذان کے کلمات دو دو بار اور اقامت کے کلمات ایک ایک بار کہیں، سوائے اقامت کے، یعنی سوائے ”قد قامت الصلاۃ“ کے (کہ وہ دو بار کہیں)۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور مسلم نے استثناء (سوائے قد قامت الصلاۃ) کا ذکر نہیں کیا۔ اور نسائی کی روایت میں ہے: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلال کو حکم دیا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 146]

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، باب الأذان مثني مثني، حديث:605، ومسلم، الصلاة، با الأمر بشفع الأذان وإيتار الإقامة...، حديث:378، والنسائي، الأذان، حديث:628 وسنده صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عوامۃ: 2140 ترقیم الشثری: -- 2146
حدثنا حدثنا ابو معاوية، عن حجاج، عن ابي المثنى، عن ابن عمر، قال:" كان بلال يشفع الاذان ويوتر الإقامة"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في حاشية [ب]: (ابن المثنى).
(٢) منقطع حكمًا، حجاج مدلس، وأخرجه أبو عوانة ١/ ٣٢٩، والدارقطني ١/ ٢٣٩، وورد عنه مرة بلفظ: (كان الأذان على عهد رسول اللَّه ﷺ)، أخرجه أحمد (٥٥٦٩)، وأبو داود (٥١٠)، وابن حبان (١٦٧٤)، والحاكم ١/ ١٩٧.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت بلال اذان کو دو دو مرتبہ اور اقامت کو ایک ایک مرتبہ کہا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2146]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع حكمًا، حجاج مدلس .، ترقيم محمد عوامة: 2140»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
ترقیم عوامۃ: 2148 ترقیم الشثری: -- 2155
حضرت ابو المثنی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما موذن کو حکم دیتے تھے کہ اذان دو مرتبہ اور اقامت ایک مرتبہ کہے، تاکہ گذرنے والے کو اذان اور اقامت کا فرق معلوم ہو سکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2155]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 2148»
حدیث نمبر: 1967
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْإِسْفَرَايِينِيُّ بِنَيْسَابُورَ أنا أَبُو بَحْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنُ كَوْثَرٍ الْبَرْبَهَارِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى الْأَسَدِيُّ ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ الْحُمَيْدِيُّ ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عَائِذِ الْقَرَظِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارٍ، وَعَمَّارٌ، وَعُمَرُ، ابْنَا حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ سَعْدِ الْقَرَظِ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ:" إِنَّ هَذَا الْأَذَانَ أَذَانُ بِلَالٍ الَّذِي أَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِقَامَتَهُ وَهُوَ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، حِيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حِيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حِيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، حِيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَالْإِقَامَةُ وَاحِدَةً وَاحِدَةً وَيَقُولُ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ مَرَّةً وَاحِدَةً" وَذَكَرَ بَاقِي الْحَدِيثِ بِطُولِهِ قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: ثنا أَبُو إِسْمَاعِيلَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَبِي مَحْذُورَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ أَبِي مَحْذُورَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلْقَى هَذَا الْأَذَانَ عَلَيْهِ فَذَكَرَ التَّكْبِيرَ فِي صَدْرِهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ ثُمَّ ذَكَرَ الْأَذَانَ بِالتَّرْجِيعِ قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: وَثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ قَالَ: ⦗٦١٣⦘ أَدْرَكْتُ جَدِّي وَأَبِي وَأَهِلِي يُقِيمُونَ فَيَقُولُونَ فَذَكَرَ الْإِقَامَةَ فُرَادَى وَقَالَ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: الْقَوْلُ فِيهِمَا مَعًا قَوْلُ أَهْلِ مَكَّةَ قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: شَهِدَ أَبُو مَحْذُورَةَ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلْقَى عَلَيْهِ فِي أَوَّلِ الْأَذَانِ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، وَشَهِدَ سَعْدٌ عَلَى بِلَالٍ بِمَرَّةٍ وَاحِدَةٍ فَكَانَ مُوَافِقًا لِأَبِي مَحْذُورَةَ فِيهَا وَكَانَ أَبُو مَحْذُورَةَ زَائِدًا شَاهِدًا عَلَى الْآخَرِ فَصِرْنَا إِلَى: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ مَرَّتَيْنِ لِأَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ: أُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَيُوتِرَ الْإِقَامَةَ إِلَّا الْإِقَامَةَ فَصَارَ أَنَسٌ شَاهِدًا عَلَى أَنَّ بِلَالًا أُمِرَ بِتَثْنِيَةِ كَلِمَةِ الْإِقَامَةِ فَمِنْ أَجْلِ ذَلِكَ صِرْنَا إِلَى تَثْنِيَةِ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ وَلِأَنَّ احْتِجَاجَ النَّاسِ عَلَى أَهْلِ الْمَدِينَةِ بِتَثْنِيَتِهِمَا قَالَ الشَّيْخُ: وَهَذَا الْكَلَامُ الَّذِي ذَكَرَهُ الْحُمَيْدِيُّ فَإِنَّمَا أَخَذَهُ عَنْ أُسْتَاذِهِ مُحَمَّدِ بْنِ إِدْرِيسِ الشَّافِعِيِّ رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى ذِكْرُهُ فِي كِتَابِ الْقَدِيمِ رِوَايَةَ الزَّعْفَرَانِيِّ عَنْهُ بِمَعْنَاهُ مُخْتَصَرًا.
عمار بن سعد اپنے باپ سعد قرظ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ یہی بلال رضی اللہ عنہ کی اذان اور اقامت ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حکم دیا تھا۔ «اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ» ”اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں“ پھر دوبارہ کہے «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں، نماز کی طرف آؤ، نماز کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ اور اقامت ایک ایک مرتبہ اور فرماتے تھے: «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی“ بھی ایک مرتبہ۔ اور پھر لمبی حدیث ذکر کی۔
(ب) ابی محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو یہ اذان سکھائی، اس کے شروع میں چار مرتبہ «اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ» ”اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے“ کا ذکر کیا پھر ترجیع کے ساتھ اذان کا ذکر کیا۔
(ج) ابراہیم بن عبدالعزیز بن عبدالملک بن ابی محذورہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے دادا اور والد اور اہل کو پایا کہ وہ اقامت کہتے، اور جب وہ اقامت کہتے تو ایک مرتبہ ذکر کی اور کہا «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی، یقیناً نماز کھڑی ہوگئی، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“۔
(د) حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ان دونوں (اذان و اقامت) میں یہی قول اہل مکہ کا ہے۔ (س) حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ابی محذورہ رضی اللہ عنہ نے گواہی دی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اذان کے شروع میں «اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ، اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ» ”اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے“ سکھایا، اور سعد رضی اللہ عنہ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایک مرتبہ کی گواہی دی، تو اس میں وہ ابی محذورہ رضی اللہ عنہ کے موافق ہیں، اور ابی محذورہ رضی اللہ عنہ زیادتی بیان کرنے والے اور دوسرے پر گواہ ہیں۔ ہم یہاں تک پہنچے ہیں کہ «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی“ دو مرتبہ۔ کیونکہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بلال رضی اللہ عنہ کو اذان جفت اور اقامت طاق کہنے کا حکم دیا گیا سوائے «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی“ کے۔ انس رضی اللہ عنہ کی روایت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے لیے شاہد ہے۔ اس پر کہ انھیں «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی“ کے کلمات دو دو دفعہ کہنے کا حکم دیا گیا، اس وجہ سے «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی“ دو مرتبہ ہے اور اس لیے بھی کہ لوگ اہل مدینہ کے خلاف اس کو دو مرتبہ کہنے سے دلیل پکڑتے ہیں۔ شیخ رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ کلام جسے حمیدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، یہ انھوں نے اپنے استاد محمد بن ادریس شافعی رحمہ اللہ سے لیا ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے یہ عبارت اپنی کتاب القدیم میں نقل کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1967]

تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ»
الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ