🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب شــروط الصلاة
شرائط نماز کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 163 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 163
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 324
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 163
وعن أم سلمة رضي الله عنها أنها سألت النبي صلى الله عليه وآله وسلم: أتصلي المرأة في درع وخمار بغير إزار؟ قال: «‏‏‏‏إذا كان الدرع سابغا يغطي ظهور قدميها» .‏‏‏‏ أخرجه أبو داود. وصحح الأئمة وقفه.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ (کیا) کوئی عورت تہبند کے بغیر محض کرتے اور اوڑھنی میں نماز پڑھ سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ”کرتا اگر اتنا لمبا ہو کہ قدم کی پشت تک پہنچ جاتا ہے تو جائز ہے۔ “ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ائمہ نے اس کے موقوف ہونے کو صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 163]
«وَعَنْ» اور سے – «أُمِّ سَلَمَةَ» ام سلمہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّهَا» کہ انہوں نے – «سَأَلَتِ» پوچھا – «النَّبِيَّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَتُصَلِّي» کیا نماز پڑھ سکتی ہے – «الْمَرْأَةُ» عورت – «فِي دِرْعٍ» قمیص (لمبے کرتے) میں – «وَخِمَارٍ» اور اوڑھنی میں – «بِغَيْرِ إِزَارٍ» تہبند (زیر جامہ) کے بغیر؟ – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «إِذَا كَانَ» جب ہو – «الدِّرْعُ» قمیص – «سَابِغًا» لمبی (پوری) – «يُغَطِّي» (کہ) ڈھانپ لے – «ظُهُورَ» پشتوں (اوپر والے حصے) کو – «قَدَمَيْهَا» اس کے دونوں قدموں کی۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَصَحَّحَ» اور صحیح قرار دیا – «الْأَئِمَّةُ» ائمہ نے – «وَقْفَهُ» اس کے موقوف ہونے کو۔
اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا: کیا عورت تہبند (زیر جامہ) کے بغیر (صرف) قمیص اور اوڑھنی میں نماز پڑھ سکتی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”جب قمیص اتنی لمبی ہو کہ اس کے قدموں کی پشت کو ڈھانپ لے (تو پڑھ سکتی ہے)۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور ائمہ (محدثین) نے اس کے موقوف (ام سلمہ کا قول) ہونے کو صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 163]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب في كم تصلي المرأة، حديث:639(موقوفًا)، و:640(مرفوعًا)وسنده ضعيف أيضًا.»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 324
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ الثِّقَةِ عِنْدَهُ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَسْوَدِ الْخَوْلَانِيِّ ، وَكَانَ فِي حَجْرِ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" أَنَّ مَيْمُونَةَ كَانَتْ تُصَلِّي فِي الدِّرْعِ وَالْخِمَارِ لَيْسَ عَلَيْهَا إِزَارٌ"
عبیداللہ خولانی جو لے پالک تھے اُم المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے۔ ان سے روایت ہے کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نماز پڑھتی تھیں کرتہ اور خمار یعنی سر بندھن میں اور ازار نہیں پہنے ہوتی تھیں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 324]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5030، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3306، 3307، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 323، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 6226، 6227، شركة الحروف نمبر: 301، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 37»

الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں