الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. باب الحث على الخشوع في الصلاة
نماز میں خشوع و خضوع کی ترغیب کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 193 (کل: 24 مقامات، 14 کتب)
بلوغ المرام: 193
سنن ابوداود: 89
سنن نسائی: 1277
صحیح ابن خزیمہ: 933
مصنف ابن ابی شیبہ: 6467
الفتح الربانی: 1923
صحیح ابن حبان: 2073
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2965
21 تا 24
حدیث نمبر: 5037
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَاهِدٍ أَبِي حَزْرَةَ، عَنْ أَبِي عَتِيقٍ، كَذَا قَالَ وَهُوَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي عَتِيقٍ قَالَ: تَحَدَّثْتُ أَنَا وَالْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عِنْدَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا حَدِيثًا، وَكَانَ الْقَاسِمُ رَجُلًا لَحَّانَةً وَكَانَ لِأُمِّ وَلَدٍ، فَقَالَتْ لَهُ عَائِشَةُ:" مَا لَكَ لَا تَتَحَدَّثُ كَمَا يَتَحَدَّثُ ابْنُ أَخِي هَذَا؟ أَمَا أَنِّي قَدْ عَلِمْتُ مِنْ أَيْنَ أَتَيْتَ، هَذَا أَدَّبَتْهُ أُمُّهُ، وَأَنْتَ أَدَّبَتْكَ أُمُّكَ"، قَالَ: فَغَضِبَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَضَبَّ عَلَيْهَا، فَلَمَّا رَأَى مَائِدَةَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَدْ أُتِيَ بِهَا قَامَ، فَقَالَتْ: أَيْنَ؟ قَالَ: أُصَلِّي، قَالَتْ: اجْلِسْ، قَالَ: إِنِّي أُصَلِّي، قَالَتْ: اجْلِسْ غُدَرُ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا صَلَاةَ بِحَضْرَةِ الطَّعَامِ، وَلَا وَهُوَ يُدَافِعُهُ الْأَخْبَثَانِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ وَقَالَ: عَنِ ابْنِ أَبِي عَتِيقٍ.
عبداللہ بن ابی عتیق فرماتے ہیں: میں اور قاسم بن محمد، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس باتیں کر رہے تھے اور قاسم بن محمد بولنے میں بہت غلطیاں کرتے تھے اور یہ ام ولد کے بیٹے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرمانے لگیں: اے قاسم! تم بات چیت نہیں کرتے جیسے میرا یہ بھتیجا بات کر رہا ہے، میں جانتی ہوں تو کہاں سے آیا ہے، اس کو تربیت اس کی والدہ نے دی اور تجھے تیری والدہ نے۔ عبداللہ کہتے ہیں: قاسم بن محمد ناراض ہو گئے اور اس پر رنجیدہ ہوئے۔ جب انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا دسترخوان دیکھا کہ کھانا لایا گیا ہے تو وہ اٹھ کھڑے ہوئے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کہاں؟ قاسم کہنے لگے: میں نماز پڑھنا چاہتا ہوں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: بیٹھ جا۔ وہ کہنے لگے: میں نماز پڑھنا چاہتا ہوں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: بیٹھ جا اے دھوکے باز! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے: ”کھانے کی موجودگی اور بول و براز کو روکنے کے وقت نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5037]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 560»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5479
«لينتهين أقوام عن رفعهم أبصارهم عند الدعاء في الصلاة إلى السماء أو لتخطفن أبصارهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کچھ لوگ نماز میں دعا کے وقت اپنی نگاہیں آسمان کی طرف اٹھانے سے ضرور باز آ جائیں، ورنہ ان کی نگاہیں اچک لی جائیں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5479]
”کچھ لوگ نماز میں دعا کے وقت اپنی نگاہیں آسمان کی طرف اٹھانے سے ضرور باز آ جائیں، ورنہ ان کی نگاہیں اچک لی جائیں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5479]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م ن] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 336، صحيح الترغيب 550: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5574
«ما بال أقوام يرفعون أبصارهم إلى السماء في صلاتهم؟! لينتهن عن ذلك أو لتخطفن أبصارهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کچھ لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ اپنی نماز میں اپنی نگاہیں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں؟! وہ اس سے ضرور باز آ جائیں، ورنہ ان کی نگاہیں اچک لی جائیں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5574]
”کچھ لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ اپنی نماز میں اپنی نگاہیں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں؟! وہ اس سے ضرور باز آ جائیں، ورنہ ان کی نگاہیں اچک لی جائیں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5574]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خ د ن هـ] عن أنس. صحيح أبي داود 847.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2965
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ، وَاشْتَدَّ قَوْلُهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ: لَيَنْتَهُنَّ عَنْ ذَلِكَ، أَوْ لَتُخْطَفُ أَبْصَارُهُمْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں کا کیا حال ہے جو (نماز کے دوران) اپنی نگاہیں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں؟“ اس معاملے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام نہایت سخت ہو گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تنبیہاً فرمایا: ”وہ لوگ اس عمل سے ضرور باز آ جائیں ورنہ ان کی بینائی اچک لی جائے گی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2965]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 2918)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 717، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1193، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 913، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1044، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11654، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1302، وأخرجه فتح الباري برقم: 717، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2956»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 2918)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 717، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1193، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 913، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1044، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11654، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1302، وأخرجه فتح الباري برقم: 717، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2956»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح