🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. باب صلاة الاستسقاء
نماز استسقاء کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 411 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 411
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3290
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 411
وعن عائشة رضي الله عنها أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم كان إذا رأى المطر قال: «‏‏‏‏اللهم صيبا نافعا» . أخرجاه
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش کو دیکھتے تو اس طرح دعا مانگتے۔ «اللهم صيبا نافعا» ”اے اللہ! اس بارش کو منافع بخش و سود مند بنا دے۔ “ (بخاری ومسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 411]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «كَانَ إِذَا رَأَى» جب دیکھتے – «الْمَطَرَ» بارش – «قَالَ» تو فرماتے: – «اللَّهُمَّ» اے اللہ – «صَيِّبًا» (اسے) زور سے برسنے والی – «نَافِعًا» نفع دینے والی (بنا)۔ – «أَخْرَجَاهُ» اسے ان دونوں (بخاری و مسلم) نے روایت کیا ہے۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بارش دیکھتے تو فرماتے: ”اے اللہ! (اسے) خوب برسنے والی نفع بخش بارش بنا۔“ اسے دونوں (بخاری و مسلم) نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 411]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الاستسقاء، باب ما يقال إذا أمطرت، حديث:1032، ومسلم، صلاة الاستسقاء، باب التعوذ عند رؤية الريح والغيم....، حديث:899.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3290
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَأَى الْمَطَرَ قَالَ:" اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمِ بْنِ صُهَيْبٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش دیکھتے تھے، تو یہ دعا کرتے تھے: ”اے اللہ! یہ تیز بارش ہو اور نفع دینے والی ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم بن صہیب ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3290]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں