الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب الاعتكاف وقيام رمضان
اعتکاف اور قیام رمضان کا بیان
حدیث نمبر: 577
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قلت: يا رسول الله أرأيت إن علمت أي ليلة ليلة القدر ما أقول فيها؟ قال: «قولي: اللهم إنك عفو تحب العفو فاعف عني» . رواه الخمسة غير أبي داود وصححه الترمذي والحاكم.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! مجھے بتلائیں کہ اگر میں جان لوں، شب قدر کون سی ہے تو اس میں کیا کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہہ «اللهم إنك عفو تحب العفو فاعف عني» ”اے اللہ! بیشک تو ہی درگزر کرنے والا ہے، تو درگزر کرنا پسند کرتا ہے، مجھ سے درگزر فرما۔“ اسے ابوداؤد کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور اسے ترمذی اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 577]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «قُلْتُ» میں نے کہا: – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول! – «أَرَأَيْتَ» آپ کا کیا خیال ہے – «إِنْ عَلِمْتُ» اگر میں جان لوں – «أَيُّ لَيْلَةٍ» کون سی رات – «لَيْلَةُ الْقَدْرِ» شب قدر ہے – «مَا أَقُولُ فِيهَا» تو میں اس میں کیا کہوں؟ – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «قُولِي» کہو: – «اللَّهُمَّ» اے اللہ! – «إِنَّكَ عَفُوٌّ» بے شک تو بہت معاف کرنے والا ہے – «تُحِبُّ الْعَفْوَ» معاف کرنے کو پسند کرتا ہے – «فَاعْفُ عَنِّي» پس مجھے معاف فرما دے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْخَمْسَةُ» پانچوں نے – «غَيْرَ أَبِي دَاوُدَ» سوائے ابو داود کے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «وَالْحَاكِمُ» اور حاکم نے۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بتائیے اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ کون سی رات شب قدر ہے تو میں اس میں کیا کہوں؟ آپ نے فرمایا: ”یہ کہو: اللّٰھم إنک عفو تحب العفو فاعف عنی (اے اللہ! تو بہت معاف کرنے والا ہے، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، پس مجھے معاف فرما دے)۔“ اسے ابو داود کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے اور ترمذی اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 577]
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بتائیے اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ کون سی رات شب قدر ہے تو میں اس میں کیا کہوں؟ آپ نے فرمایا: ”یہ کہو: اللّٰھم إنک عفو تحب العفو فاعف عنی (اے اللہ! تو بہت معاف کرنے والا ہے، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، پس مجھے معاف فرما دے)۔“ اسے ابو داود کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے اور ترمذی اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 577]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الدعوات، باب 85، حديث:3513 وقال: "حسن صحيح"، وابن ماجه، الدعاء، حديث:3850، وأحمد:6 /171، والحاكم:1 /530، والنسائي في الكبرٰي، حديث:872 وغيره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1477
1477 - وأنا أَبُو الْقَاسِمِ الْأُدْفُوِيُّ، أَيْضًا أنا أَبُو الطَّيِّبِ الْجُرَيْرِيُّ، نا أَبُو جَعْفَرٍ الطَّبَرِيُّ، حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، أنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَرْزُوقٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ وَافَقْتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ مَا أَدْعُو فِيهَا؟ قَالَ:" قُولِي: اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي"
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! بتلائیں اگر میں شب قدر پاؤں تو اس میں کون سی دعا پڑھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ کہو: اے اللہ! بے شک تو معاف کرنے والا ہے معاف کرنے کو پسند کرتا ہے لہٰذا مجھے بھی معاف فرما دے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1477]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 1948، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7665، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3513، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3850، وأحمد فى «مسنده» برقم: 26021»
ابن بریدہ کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع ثابت نہیں۔
ابن بریدہ کا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع ثابت نہیں۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف