الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب الإحرام وما يتعلق به
احرام اور اس کے متعلقہ امور کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 606 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 606
السنن الكبرى للبيهقي: 9953
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6683
حدیث نمبر: 606
وعن علي بن أبي طالب رضي الله عنه قال: قال النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «المدينة حرم ما بين عير إلى ثور» . رواه مسلم.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مدینہ حرم ہے عیر سے ثور کے درمیان۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 606]
«وَعَنْ» اور سے – «عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ» علی بن ابی طالب – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ النَّبِيُّ» نبی نے فرمایا – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «الْمَدِينَةُ» مدینہ – «حَرَمٌ» حرم ہے – «مَا بَيْنَ» جو درمیان ہے – «عَيْرٍ» عیر (پہاڑ) – «إِلَى ثَوْرٍ» ثور (پہاڑ) تک۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مدینہ عیر (پہاڑ) سے ثور (پہاڑ) تک حرم ہے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 606]
اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مدینہ عیر (پہاڑ) سے ثور (پہاڑ) تک حرم ہے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 606]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الحج، باب فضل المدينة حديث:1370.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9953
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ الْغَضَائِرِيُّ، بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَدِينَةُ ⦗٣٢٢⦘ حَرَمٌ مَا بَيْنَ عِيرٍ إِلَى ثَوْرٍ فَمَنْ أحْدَثَ فِيهَا حَدَثًا، أَوْ آوَى مُحْدِثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ".
ابو صالح، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عیر اور ثور کے درمیان مدینہ کا علاقہ حرم ہے۔ جس نے اس کے اندر بدعت کی یا بدعتی کو جگہ دی اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9953]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6683
«المدينة حرام ما بين عير إلى ثور فمن أحدث فيها حدثا أو أوى فيها محدثا فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين لا يقبل الله منه يوم القيامة صرفا ولا عدلا وذمة المسلمين واحدة يسعى بها أدناهم فمن أخفر مسلما فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين لا يقبل الله منه يوم القيامة صرفا ولا عدلا ومن ادعى إلى غير أبيه أو انتمى إلى غير مواليه فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين لا يقبل الله منه يوم القيامة صرفا ولا عدلا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مدینہ حرم ہے، عیر سے ثور تک، جس نے اس میں کوئی نئی بات پیدا کی یا کسی بدعتی کو پناہ دی اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کا نہ کوئی نفلی عمل قبول کرے گا نہ فرض، اور مسلمانوں کی پناہ ایک ہے جسے ان کا ادنیٰ فرد بھی دے سکتا ہے، پس جس نے کسی مسلمان کی پناہ توڑی اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کا نہ کوئی نفلی عمل قبول کرے گا نہ فرض، اور جس نے اپنے باپ کے سوا کسی اور کی طرف اپنا نسب جوڑا یا اپنے موالی کے سوا کسی اور سے اپنی نسبت جوڑی اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کا نہ کوئی نفلی عمل قبول کرے گا نہ فرض۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6683]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق د ت] عن علي [م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 777، نقد الكتاني 42، الإرواء 1058: الطيالسي، أبو نعيم، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح