الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب شروطه وما نهي عنه منه
بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 688 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 688
السنن الكبرى للبيهقي: 10859
حدیث نمبر: 688
وعن أبي مسعود رضي الله تعالى عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا تشتروا السمك في الماء، فإنه غرر» رواه أحمد، وأشار إلى أن الصواب وقفه.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”پانی میں موجود مچھلی کو نہ خریدو، کیونکہ یہ دھوکا ہے۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور اس طرف اشارہ بھی کر دیا ہے کہ اس روایت کا موقوف ہونا قرین صواب ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 688]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي مَسْعُودٍ» ابو مسعود – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے فرمایا – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا تَشْتَرُوا السَّمَكَ» مچھلی نہ خریدو – «فِي الْمَاءِ» پانی میں – «فَإِنَّهُ غَرَرٌ» کیونکہ یہ دھوکا ہے۔ – «رَوَاهُ أَحْمَدُ» اسے احمد نے روایت کیا – «وَأَشَارَ» اور اشارہ کیا – «إِلَى أَنَّ الصَّوَابَ» اس طرف کہ درست – «وَقْفُهُ» اس کا موقوف ہونا ہے۔
اور سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پانی میں (موجود) مچھلی نہ خریدو کیونکہ یہ دھوکا ہے۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور اس طرف اشارہ کیا ہے کہ درست یہ ہے کہ یہ موقوف ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 688]

تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد:1 /388، يزيد بن أبي زياد ضعيف وعنعن.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 10859
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا ابْنُ حَنْبَلٍ، ح وَأنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ بَالَوَيْهِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ السَّمَّاكِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَشْتَرُوا السَّمَكَ فِي الْمَاءِ فَإِنَّهُ غَرَرٌ" هَكَذَا رُوِيَ مَرْفُوعًا وَفِيهِ إِرْسَالٌ بَيْنَ الْمُسَيِّبِ، وَابْنِ مَسْعُودٍ، وَالصَّحِيحُ مَا رَوَاهُ هُشَيْمٌ، عَنْ يَزِيدَ مَوْقُوفًا عَلَى عَبْدِ اللهِ، ⦗٥٥٦⦘ وَرَوَاهُ أَيْضًا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ يَزِيدَ مَوْقُوفًا عَلَى عَبْدِ اللهِ أَنَّهُ كَرِهَ بَيْعَ السَّمَكِ فِي الْمَاءِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مچھلیوں کو پانی میں نہ خریدو، کیونکہ یہ دھوکا ہے۔“
(ب) سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ مچھلی کی بیع پانی میں ناپسند کرتے تھے۔
یہ روایت اسی طرح مرفوع بیان کی گئی ہے اور اس میں مسیب اور ابن مسعود کے درمیان انقطاع ہے، اور صحیح وہ ہے جو ہشیم نے یزید سے عبداللہ رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10859]

تخریج الحدیث: «منكر۔ اخرجه احمد 1/ 288»
الحكم على الحديث:
منكر