🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب شروطه وما نهي عنه منه
بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 690 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 690
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6501
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 690
وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه،‏‏‏‏ أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم نهى عن بيع المضامين والملاقيح. رواه البزار،‏‏‏‏ وفي إسناده ضعف.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مضامین اور ملاقیح کی خرید و فروخت سے منع فرمایا ہے۔ اسے بزار نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ضعف ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 690]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «أَنَّ النَّبِيَّ» کہ نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «نَهَى» منع فرمایا – «عَنْ بَيْعِ الْمَضَامِينِ» مضامین کی بیع سے – «وَالْمَلَاقِيحِ» اور ملاقیح (کی بیع) سے۔ – «رَوَاهُ الْبَزَّارُ» اسے بزار نے روایت کیا – «وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ» اور اس کی سند میں کمزوری ہے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مضامین (نر جانوروں کی پشت میں موجود نطفے) اور ملاقیح (مادہ کے پیٹ میں موجود بچوں) کی بیع سے منع فرمایا۔ اسے بزار نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں کمزوری ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 690]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار، كشف الأستار:2 /87.* صالح بن أبي الأخضر ضعيف وفيه علة أخري.»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6501
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْمَضَامِينِ، وَالْمَلَاقِيحِ، وَحَبَلِ الْحَبَلَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ؛ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ملاقیح (یعنی جو بچہ ابھی نر جانور کی پشت میں ہے) مضامین (یعنی جو بچہ ابھی مادہ جانور کے پیٹ میں ہے) اور حبل الحبلہ (حمل کے حمل) کی بیع سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ ہے۔ امام أحمد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6501]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1268) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11581) اخرجه احمد فى المسند (2145)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11581»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں