الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. باب الفرائض
فرائض (وراثت) کا بیان
حدیث نمبر: 812
وعن أبي أمامة بن سهل رضي الله عنه قال: كتب عمر إلى أبي عبيدة رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «الله ورسوله مولى من لا مولى له والخال وارث من لا وارث له» . رواه أحمد والأربعة سوى أبي داود وحسنه الترمذي وصححه ابن حبان.
سیدنا ابوامامہ بن سہل رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے میرے ذریعہ ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”اللہ اور اس کا رسول ہر اس کا مولیٰ ہے جس کا کوئی مولیٰ نہ ہو اور جس کا کوئی وارث نہ ہو ماموں اس کا وارث ہے۔“ اسے احمد اور چاروں نے سوائے ابوداؤد کے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 812]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ» ابو امامہ بن سہل – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَتَبَ» لکھا – «عُمَرُ» عمر نے – «إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ» ابو عبیدہ کی طرف – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «اللَّهُ وَرَسُولُهُ» اللہ اور اس کا رسول – «مَوْلَى» سرپرست ہیں – «مَنْ لَا مَوْلَى لَهُ» اس کے جس کا کوئی سرپرست نہ ہو – «وَالْخَالُ» اور ماموں – «وَارِثُ» وارث ہے – «مَنْ لَا وَارِثَ لَهُ» اس کا جس کا کوئی وارث نہ ہو۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے – «وَالْأَرْبَعَةُ» اور چاروں نے – «سِوَى أَبِي دَاوُدَ» سوائے ابو داود کے – «وَحَسَّنَهُ» اور اسے حسن کہا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے۔
اور سیدنا ابو امامہ بن سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا کوئی سرپرست نہ ہو اللہ اور اس کا رسول اس کے سرپرست ہیں، اور جس کا کوئی وارث نہ ہو ماموں اس کا وارث ہے۔“ اسے احمد اور ابو داود کے سوا چاروں (اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے، ترمذی نے اسے حسن کہا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 812]
اور سیدنا ابو امامہ بن سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا کوئی سرپرست نہ ہو اللہ اور اس کا رسول اس کے سرپرست ہیں، اور جس کا کوئی وارث نہ ہو ماموں اس کا وارث ہے۔“ اسے احمد اور ابو داود کے سوا چاروں (اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے، ترمذی نے اسے حسن کہا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 812]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الفرائض، باب ما جاء في ميراث الخال، حديث:2103، وابن ماجه، الفرائض، حديث:2737 والنسائي في الكبرٰي:4 /76، حديث:6351، وأحمد:4 /131، وابن حبان (الإحسان):7 /612.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 1209
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح کی ایک روایت ہے۔ اس کی تخریج ابوداؤد اور ترمذی نے کی ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1209]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1209]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، القضاء، باب القضاء باليمين والشاهد، حديث:3610، والترمذي، الأحكام، حديث:1343، وابن حبان.»
الحكم على الحديث:
صحيح