الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. (أحاديث في النكاح)
(نکاح کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 830
وعن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إذا خطب أحدكم المرأة فإن استطاع أن ينظر منها إلى ما يدعوه إلى نكاحها فليفعل» . رواه أحمد وأبو داود ورجاله ثقات، وصححه الحاكم وله شاهد عند الترمذي والنسائي عن المغيرة وعند ابن ماجه وابن حبان من حديث محمد بن مسلمة.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم میں سے جب کوئی کسی عورت کو پیغام نکاح دے اگر ممکن ہو تو اس کو کچھ دیکھ لے جو اس کیلئے نکاح کا باعث ہو۔“ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں اور حاکم نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔ ترمذی اور نسائی میں مغیرہ کی روایت اس کیلئے شاہد ہے۔ ابن ماجہ اور ابن حبان میں محمد بن مسلمہ کی روایت شاہد ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 830]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرٍ» جابر – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِذَا خَطَبَ» جب نکاح کا پیغام دے – «أَحَدُكُمُ» تم میں سے کوئی – «الْمَرْأَةَ» کسی عورت کو – «فَإِنِ اسْتَطَاعَ» پس اگر وہ طاقت رکھے – «أَنْ يَنْظُرَ» کہ دیکھے – «مِنْهَا» اس میں سے – «إِلَى مَا» اس (چیز) کی طرف جو – «يَدْعُوهُ» اسے رغبت دلائے – «إِلَى نِكَاحِهَا» اس سے نکاح کی طرف – «فَلْيَفْعَلْ» تو وہ ایسا کر لے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَأَبُو دَاوُدَ» اور ابو داود نے – «وَرِجَالُهُ» اور اس کے راوی – «ثِقَاتٌ» ثقہ ہیں – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «الْحَاكِمُ» حاکم نے – «وَلَهُ» اور اس کا – «شَاهِدٌ» ایک شاہد ہے – «عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ» ترمذی – «وَالنَّسَائِيِّ» اور نسائی کے ہاں – «عَنِ الْمُغِيرَةِ» مغیرہ سے – «وَعِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ» اور ابن ماجہ – «وَابْنِ حِبَّانَ» اور ابن حبان کے ہاں – «مِنْ حَدِيثِ» حدیث سے – «مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ» محمد بن مسلمہ کی۔
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی عورت کو نکاح کا پیغام دے تو اگر اس کے لیے ممکن ہو کہ وہ اس کی ایسی چیز دیکھ لے جو اسے اس سے نکاح کی رغبت دلائے تو ایسا کر لے۔“ اسے احمد اور ابو داود نے روایت کیا ہے، اس کے راوی ثقہ ہیں اور حاکم نے صحیح کہا ہے، اور ترمذی و نسائی کے ہاں سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے اور ابن ماجہ و ابن حبان کے ہاں سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا ایک شاہد ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 830]
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی عورت کو نکاح کا پیغام دے تو اگر اس کے لیے ممکن ہو کہ وہ اس کی ایسی چیز دیکھ لے جو اسے اس سے نکاح کی رغبت دلائے تو ایسا کر لے۔“ اسے احمد اور ابو داود نے روایت کیا ہے، اس کے راوی ثقہ ہیں اور حاکم نے صحیح کہا ہے، اور ترمذی و نسائی کے ہاں سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے اور ابن ماجہ و ابن حبان کے ہاں سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا ایک شاہد ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 830]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب في الرجل ينظر إلي المرأة وهو يريد تزويجها، حديث:2082، وأحمد:3 /334، والحاكم:2 /165 وصححه علي شرط مسلم، ووافقه الذهبي، وحديث المغيرة أخرجه الترمذي، النكاح، حديث:1087، والنسائي، النكاح، حديث:3237 وسنده صحيح، وحديث محمد بن سلمة أخرجه ابن ماجه، النكاح، حديث:1864، وابن حبان(الموارد)، حديث:1235 وهو حديث حسن.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 4539
4539 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الدَّوَاءِ الْخَبِيثِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”حرام چیز کو بطور دوا استعمال کرنے سے بھی منع فرمایا ہے۔“ اسنادہ صحیح، رواہ احمد و ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4539]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (305/2) و أبو داود (3870) و الترمذي (2045) و ابن ماجه (3459)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح