🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب عشرة النساء
عورتوں (بیویوں) کے ساتھ رہن سہن و میل جول کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 870 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 870
الفتح الربانی: 7123
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 870
وعن جابر قال: كنا مع النبي صلى الله عليه وآله وسلم في غزوة،‏‏‏‏ فلما قدمنا المدينة ذهبنا لندخل فقال: «‏‏‏‏أمهلوا حتى تدخلوا ليلا،‏‏‏‏ (يعني عشاء) لكي تمتشط الشعثة،‏‏‏‏ وتستحد المغيبة» .‏‏‏‏ متفق عليه. وفي رواية للبخاري: «‏‏‏‏إذا أطال أحدكم الغيبة فلا يطرق أهله ليلا» .‏‏‏‏
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک غزوہ میں ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ جب ہم مدینہ واپس پہنچ کر اپنے اپنے گھروں میں جانے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ذرا ٹھہر جاؤ۔ رات کے وقت گھروں میں داخل ہونا، رات سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد عشاء کا وقت تھا، تاکہ پراگندہ بالوں والی اپنے بالوں میں کنگھی وغیرہ کر لے اور جس کا خاوند گھر سے باہر غائب تھا وہ اپنے جسم کے زائد بالوں کی صفائی کر لے۔“ (بخاری و مسلم) اور بخاری کی ایک روایت میں ہے ”تم میں سے کوئی جب لمبی مدت کے بعد واپس آئے تو اچانک رات کے وقت گھر میں داخل نہ ہو۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 870]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرٍ» جابر – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كُنَّا» ہم تھے – «مَعَ النَّبِيِّ» نبی کے ساتھ – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فِي غَزْوَةٍ» ایک غزوے میں – «فَلَمَّا» پس جب – «قَدِمْنَا» ہم پہنچے – «الْمَدِينَةَ» مدینہ – «ذَهَبْنَا» ہم چلے – «لِنَدْخُلَ» تاکہ (گھروں میں) داخل ہوں – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «أَمْهِلُوا» ٹھہر جاؤ – «حَتَّى» یہاں تک کہ – «تَدْخُلُوا» تم داخل ہو – «لَيْلًا» رات کو – «(يَعْنِي عِشَاءً)» (یعنی عشاء کے وقت) – «لِكَيْ» تاکہ – «تَمْتَشِطَ» کنگھی کر لے – «الشَّعِثَةُ» پراگندہ بالوں والی – «وَتَسْتَحِدَّ» اور استرا استعمال کر لے (زیر ناف صاف کر لے) – «الْمُغِيبَةُ» وہ جس کا شوہر غائب تھا۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبُخَارِيِّ» اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: – «إِذَا» جب – «أَطَالَ» لمبی کرے – «أَحَدُكُمُ» تم میں سے کوئی – «الْغَيْبَةَ» غیر حاضری – «فَلَا يَطْرُقْ» تو رات کو اچانک نہ آئے – «أَهْلَهُ» اپنے گھر والوں کے پاس – «لَيْلًا» رات کو۔
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم ایک غزوے میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، جب ہم مدینہ پہنچے اور (اپنے گھروں میں) داخل ہونے لگے تو آپ نے فرمایا: ”ٹھہر جاؤ یہاں تک کہ رات کو (یعنی عشاء کے وقت) داخل ہو، تاکہ پراگندہ بالوں والی (عورت) کنگھی کر لے اور جس کا شوہر غائب تھا وہ (زیر ناف بال) صاف کر لے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: ”جب تم میں سے کوئی (گھر سے) لمبی مدت غائب رہے تو رات کو اچانک اپنے گھر والوں کے پاس نہ آئے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 870]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، النكاح، باب تزوج الثيبات، حديث:5079، ومسلم، الرضاع، باب استحباب نكاح البكر، حديث:715، بعد حديث:1466 /57.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7123
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَطْرُقَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ بَعْدَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ
۔ سیدناسعدبن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسافر آدمی کو نمازِ عشاء کے بعداپنے اہل کے پاس آنے سے منع کیا ہے۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 7123]
تخریج الحدیث: «حديث حسن لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1513 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1513»
وضاحت: فوائد: … اس حکم کا تعلق زیادہ دیر گھر سے باہر رہنے والے مسافر کے ساتھ ہے، جیساکہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا أَطَالَ أَحَدُکُمْ الْغَیْبَۃَ فَـلَا یَطْرُقْ أَہْلَہُ لَیْلًا۔)) … جب کوئی آدمی زیادہ عرصہ باہر رہے تو وہ رات کو اپنے گھر واپس نہ آئے۔ (صحیح بخاری: ۳۸۴۳، صحیح مسلم: ۳۵۵۸)
میاں بیوی کے مابین تعلقات کا خوشگوار ہونا مطلوبِ شریعت ہے، اس مقصد کی تکمیل کے لیے شریعت نے عورت کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ خاوند کے لیے زینت و آرائش اختیار کرے۔ اس حدیث کا مقصد نفرت اور سوئے ظن کا باعث بننے والے اسباب کو ختم کرنا ہے۔
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک غزوے سے مدینہ واپس پہنچ کر جب اپنے گھروں کو جانے لگے توآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ذرا ٹھہر جاؤ، تاکہ تمہاری بیویاں پراگندہ بالوں میں کنگی کر لیں اور فاضل بالوں کی صفائی کر لیں۔ (بخاری، مسلم)
اس حدیث میں میاں بیوی کے مابین مودت و محبت پیدا کرنے کی رغبت دلائی گئی ہے، قابل غور بات یہ ہے کہ میاں بیوی کا کوئی وصف یا بات ایک دوسرے سے مخفی نہیں ہوتی، لیکن اس کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات کو آنے سے منع کیا تاکہ کوئی نفرت والا معاملہ پیش نہ آ سکے، ممکن ہے کہ بیوی اچھی حالت میں نہ ہو یا اس کے گھر میں کوئی ایسا فرد آیا
ہوا ہو، جس کی آمد خاوند کو ناگوار گزرے، لیکن اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ برا ہو گا، لیکن اس معاملے میں خاوند کی ترجیحات کو مد نظر رکھا جائے گا۔ سیدنا عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں رات کو اپنی بیوی کے گھر گیا، میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک عورت اس کی کنگھی کر رہی تھی، لیکن میں نے سمجھا کہ یہ کوئی مرد ہے، سو میں نے اس کی طرف تلوار کو سیدھا کیا، لیکن اتنے میں اس کا عورت ہونا واضح ہو گیا، جب یہ ماجرا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مردوں کو اس سے منع کر دیا کہ وہ رات کو اپنی بیویوں کے پاس آئیں۔ (صحیح ابی عوانہ، بحوالہ فتح الباری: ۹/ ۴۲۶) اگر اس باب کی تمام احادیث اور ان کے مقاصد کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ آج کے دور میں فون کے ذریعے مطلع کر کے رات کو آیا جا سکتا ہے، ہاں اس سلسلے میں عورت کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے خاوند کا مزاج سمجھے۔
آج کل بیویاں اپنے گھروں میں سادہ ملبوسات پر اکتفا کرتی ہیں اور صفائی کا بھی کوئی خاص خیال نہیں رکھتیں، لیکن جب وہ دوسرے رشتہ داروں کے پاس جانے یا گھر سے باہر کسی دوسری مجلس میں جانے لگتی ہیں، تو حسن و جمال کے جو انداز اختیار کئے جاتے ہیں، ان کے سامنے دلہن بھی شرما جاتی ہے۔ ایسا کرنا مقصودِ شریعت نہیں ہے۔

الحكم على الحديث:
حديث حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں