الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا بیان
شواہد الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 193 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 193
المعجم الکبیر للطبرانی: 10204
حدیث نمبر: 193
اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ، عَنِ ابْنِ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: اُمِرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اَنْ یَّسْجُدَ عَلٰی سَبْعَةِ اَعْضَاءٍ، وَلَا یَکُفَّ شَعْرًا وَلَا ثَوْبًا۔ قَالَ: وَقَالَ اِبْرَاهِیْمُ بْنُ مَیْسَرَةَ: سَأَلْتُ طَاؤُوْسًا عَنِ السُّجُوْدِ عَلَی الْاَنْفِ، فَقَالَ: هُوَ خَیْرٌ۔ قَالَ اِسْحَاقُ: اَیْ اَلْجَبْهَةُ وَالْاَنْفُ شَیْئٌ وَاحِدٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ سات اعضاء پر سجدہ کیا جائے، بال اور کپڑے نہ سمیٹے جائیں۔ ابراہیم بن میسرہ نے بیان کیا: میں نے طاؤس رحمہ اللہ سے ناک پر سجدہ کرنے کے متعلق پوچھا:، تو انہوں نے فرمایا: وہ بہتر ہے، اسحاق رحمہ اللہ نے فرمایا: پیشانی اور ناک ایک ہی چیز ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 193]
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجه، كتاب الصلاة، باب السجود، رقم: 884 . قال الالباني: صحيح .»
حدیث نمبر: 10204
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامِيُّ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ وَلِيدٍ ، عَنْ نُوحِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَمَّا أَنَا فَأَسْجُدُ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ، وَلَا أَكُفُّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رہا میں تو میں سات ہڈیوں (اعضاء) پر سجدہ کرتا ہوں، اور نہ بال سمیٹتا ہوں نہ کپڑا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10204]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 139، حدیث 10242»