الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
جمعہ کے دن کی فضیلت
شواہد الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 214 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 214
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1017
حدیث نمبر: 214
أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَوْلَى أُمِّ بُرْثُنٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَتَبَ اللَّهُ الْجُمُعَةَ عَلَى مَنْ قَبْلَنَا فَهَدَانَا اللَّهُ فَاخْتَلَفُوا فِيهِ، فَالنَّاسُ لَنَا فِيهِ تَبَعٌ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے ہم سے پہلے لوگوں پر جمعہ فرض کیا، اللہ نے ہماری راہنمائی کی اور انہوں نے اس میں اختلاف کیا، پس لوگ اس میں ہمارے پیچھے ہیں: یہود (ہفتہ) اور نصاریٰ (اتوار)۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجمعة/حدیث: 214]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الجمعة، باب هداية هذه الامة ليوم الجمعة، رقم: 856 . سنن نسائي، رقم: 1368 . مسند احمد: 509/2 .»
حدیث نمبر: 1017
«أضل الله عن الجمعة من كان قبلنا فكان لليهود يوم السبت وكان للنصارى يوم الأحد فجاء الله بنا فهدانا الله ليوم الجمعة فجعل الجمعة والسبت والأحد، وكذلك هم تبع لنا يوم القيامة نحن الآخرون من أهل الدنيا والأولون يوم القيامة المقضي لهم قبل الخلائق»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے ہم سے پہلے لوگوں کو جمعہ کے دن سے غافل کر دیا، چنانچہ یہودیوں کے لیے ہفتہ کا دن ہوا اور عیسائیوں کے لیے اتوار کا دن۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں بھیجا اور ہمیں جمعہ کے دن کی ہدایت نصیب فرمائی، یوں اس نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی ترتیب بنا دی۔ اسی طرح قیامت کے دن بھی وہ ہمارے پیچھے ہوں گے، ہم دنیا والوں میں سب سے آخر میں آئے ہیں لیکن قیامت کے دن سب سے پہلے ہوں گے، جن کا فیصلہ تمام مخلوق سے پہلے کر دیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1017]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م ن هـ] عن حذيفة وأبي هريرة. التعليق على بداية السول17 وصحيح الترغيب 701.»
قال الشيخ الألباني: صحيح