🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اظہارِ غم کے لیے اور میت پر نوحہ کرنا
شواہد الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 257 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 257
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2133
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 257
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: لَمَّا مَرِضَ أَبُو مُوسَى بَكَتْ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ فَقَالَ لَهَا: أَمَا سَمِعْتِ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَتْ: بَلَى، فَلَمَّا مَاتَ قَالَ يَزِيدُ: لَقِيتُ الْمَرْأَةَ فَقُلْتُ لَهَا: مَا قَالَ أَبُو مُوسَى لَكِ: أَمَا سَمِعْتِ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقُلْتِ: بَلَى، فَقَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( (لَيْسَ مِنَّا مَنْ سَلَقَ وَحَلَقَ وَمَنْ خَرَقَ) ) .
یزید بن اوس نے بیان کیا: جب ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے تو ان کی اہلیہ ان پر رونے لگیں، انہوں نے ان سے فرمایا: کیا تم نے سنا نہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، پس جب وہ فوت ہو گئے، یزید نے کہا: میں اس خاتون محترمہ سے ملا اور ان سے کہا: ابوموسیٰ نے آپ سے کیا کہا تھا؟ کیا تم نے وہ سنا نہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے، تو تم نے کہا: کیوں نہیں، پس انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو (اظہار غم کے لیے) بین کرے، یا بال منڈوائے یا کپڑے پھاڑے وہ ہم میں سے نہیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنائز/حدیث: 257]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجنائز، باب ما ينهي عن الحلق عند المصيبة، رقم: 1296 . مسلم، كتاب الايمان، باب تحريم ضرب الخدود وشق الجبوب الخ، 104 . سنن نسائي، رقم: 1861 . مسند احمد: 396/4 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2133
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَيْسَ مِنَّا مَنْ سَلَقَ، وَلَا حَلَقَ، وَلَا خَرَقَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ سَلَقَ، وَلَا حَلَقَ، وَلَا خَرَقَ» ”وہ شخص ہم میں سے (ہمارے طریقے پر) نہیں ہے جس نے (مصیبت کے وقت) باآوازِ بلند نوحہ و بین کیا، نہ وہ جس نے اپنا سر منڈوایا اور نہ ہی وہ جس نے اپنے کپڑے پھاڑے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2133]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 104، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1861، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1586، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19041، 19053، 19119، 19129، 19191، 19230، وأخرجه فتح الباري برقم: 1235، 5550، وأخرجه مسند البزار برقم: 3045، 3046، 3194، 3200، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1332، 2641، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3151، 3152، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2218، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1332، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1986، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2129»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں