🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
رمضان کے چاند سے روزہ شروع کرنا اور شوال کے چاند پر روزہ ختم کرنا
شواہد الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 401 (کل: 57 مقامات، 25 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 401
صحیح بخاری: 1900
صحیح مسلم: 2499، 2500، 2503، 2504
سنن نسائی: 2122، 2126، 2127
سنن ابن ماجہ: 1654
بلوغ المرام: 529
سنن دارمی: 1724
مسند احمد: 6323، 14526، 20432
مسند الحمیدی: 523
صحیح ابن خزیمہ: 1905، 1906
مصنف ابن ابی شیبہ: 9269، 9271، 9706
سنن دارقطنی: 2152، 2167، 2176
الفتح الربانی: 3689
صحیح ابن حبان: 3441، 3451
المستدرک علی الصحیحین: 1553
مسند امام شافعی: 607
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 334، 335
الجامع الكامل: 4321، 4323، 4325
السنن الكبرى للبيهقي: 7924، 7931، 7937، 7946، 7954، 7955
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4802، 4803، 4804، 4806
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 571، 572، 3093
المعجم الکبیر للطبرانی: 1164
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2248، 2388، 5448، 5452
المعجم الاوسط: 593، 6331
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2166، 2167، 2168
41 تا 50
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4802
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم پہلی کا چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب تم اسے دیکھو تو عیدالفطر کرو اور اگر تم پر بادل چھایا ہو تو تیس کی تعداد پوری کرو“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4802]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2248) اخرجه احمد فى المسند (329/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14117، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2542»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4803
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ".
قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ دَاوُدَ الْقَطَّانُ ; وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے دیکھ کے روزے رکھنا شروع کرو اور اسے دیکھ کے عیدالفطر کرو اور اگر تم پر بادل چھایا ہوا ہو تو تعداد مکمل کرو“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مہینہ اتنا اتنا اور اتنا ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن داؤد قطان ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4803]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (970)، أخرجه مسند البزار برقم: 3646»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4804
وَعَنْ مَسْرُوقٍ، وَالْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ". وَقَالَ بِيَدِهِ:" الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا". يَعْنِي: تِسْعًا وَعِشْرِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ صَدُوقٌ يَتَشَيَّعُ.
مسروق اور سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے دیکھ کر روزے رکھنا شروع کرو اور اسے دیکھ کر عیدالفطر کرو اور اگر تم پر بادل چھائے ہوئے ہوں تو تیس کی تعداد پوری کرو“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے کہا: مہینہ (کبھی) اتنا اور اتنا ہوتا ہے یعنی انتیس دن کا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن ہاشم بن برید ہے، جو صدوق ہے، لیکن اس میں تشیع پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4804]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1175»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4806
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقَدَّمُوا - يَعْنِي شَهْرَ رَمَضَانَ - صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَتِمُّوا ثَلَاثِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ ; وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس سے پہلے نہ کرو (راوی کہتے ہیں:) یعنی رمضان کے مہینے سے پہلے روزے رکھنے شروع نہ کرو اسے (یعنی پہلی کے چاند کو) دیکھ کر روزے رکھنا شروع کرو اور اگر تم پر بادل چھایا ہو تو تیس کی تعداد مکمل کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، لیکن وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4806]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6327»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 571
«إذا رأيتم الهلال فصوموا وإذا رأيتموه فأفطروا فإن غم عليكم فاقدروا له»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب تم (شوال کا) چاند دیکھو تو افطار کرو (یعنی عید مناؤ)، اور اگر (بادلوں کی وجہ سے) چاند تم پر چھپ جائے تو اس کا اندازہ کر لو (یعنی شعبان کے تیس دن پورے کر لو)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 571]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق ن هـ حب] عن ابن عمر. الإرواء 903.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 572
«إذا رأيتم الهلال فصوموا وإذا رأيتموه فأفطروا فإن أغمي عليكم فعدوا ثلاثين يوما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب تم (شوال کا) چاند دیکھو تو افطار کرو، پس اگر تم پر (چاند کے سامنے) بادل چھا جائیں تو تیس دنوں کی گنتی پوری کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 572]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن جابر [حم م ن هـ] عن أبي هريرة [ن] عن ابن عباس [د] عن حذيفة [حم] عن طلق بن علي. الإرواء 902.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3093
«جعل الله الأهلة مواقيت للناس فصوموا لرؤيته وأفطروا لرؤيته فإن غم عليكم فعدوا ثلاثين يوما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے چاندوں کو لوگوں کے لیے اوقات کا ذریعہ بنایا ہے، پس اسے دیکھ کر روزہ رکھو اور اسے دیکھ کر روزہ چھوڑ دو، اور اگر تم پر بادل چھا جائیں تو تیس دن پورے کر لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الجيم/حدیث: 3093]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن ابن عمر. الإرواء 902، 903: هق، حم، طب، الديلمي، ابن عساكر – طلق بن علي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1164
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنْ حُرَيْثٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، وَالْبَرَاءِ ، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَتِمُّوا ثَلَاثِينَ، وَقَالَ بِيَدِهِ: الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا، يَعْنِي تِسْعًا وَعِشْرِينَ ".
مسروق اور سیدنا براء رضی اللہ عنہ دونوں کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر روزہ چھوڑو (عید کرو)، اور اگر تم پر مشتبہ ہو جائے تو تیس دن پورے کرو“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”مہینہ اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے“ یعنی انتیس (دن کا)۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1164]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 25، حدیث 1175»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2248
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ يَوْمًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب تم اسے (دوبارہ) دیکھو تو افطار کرو (یعنی عید مناؤ)، پھر اگر مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند تم پر پوشیدہ رہے تو تیس دن کی گنتی پوری کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2248]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14117، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3761، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2168، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2244»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2388
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: تَعَجَّبْتُ مِمَّنْ يَتَقَدَّمُ الشَّهْرَ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”مجھے ان لوگوں پر تعجب ہوتا ہے جو (چاند کی رویت سے قبل) رمضان کے مہینے سے پہلے ہی روزہ رکھ کر پہل کرتے ہیں، حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب تم (شوال کا) چاند دیکھو تو روزہ افطار کرو (یعنی عید مناؤ)، پھر اگر تم پر مطلع ابر آلود ہو جائے تو تیس دن کی گنتی پوری کرو۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2388]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 688، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2125، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2327، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1932، 1986، 2331، 2785، 3464، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1683، 1686، وأخرجه فتح الباري برقم: 1807، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 7756، وأخرجه مسند البزار برقم: 3646، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1587، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1912، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11420، 11706، 11754، 11755، 11756، 11757، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2312، 5736، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 88، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 611، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2670، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3761، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 8576، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2164، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2384»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں