الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
بغیر شرعی عذر کے رمضان کا روزہ چھوڑنے کی وعید
شواہد الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 407 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 407
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4979
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3042
المعجم الکبیر للطبرانی: 9540
حدیث نمبر: 407
أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، نا شُعْبَةُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ عُمَيْرٍ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الْمُطَوِّسِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ رُخْصَةٍ أَرْخَصَهَا اللَّهُ لَمْ يُكَفِّرْهُ صِيَامُ الدَّهْرِ وَلَوْ صَامَهُ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی دی ہوئی رخصت کے علاوہ رمضان کا ایک روزہ چھوڑ دے تو پھر اگر وہ پوری زندگی بھی روزے رکھتا رہے تو وہ اس کا کفارہ نہیں بن سکتے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 407]
تخریج الحدیث: «السابق»
ترقیم عوامۃ: 9878 ترقیم الشثری: -- 10047
حدثنا ابو معاوية، عن عمرو بن يعلى، عن عرفجة، عن علي ، قال: " من افطر يوما من رمضان متعمدا، لم يقضه ابدا طول الدهر"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ، ز، ص]: (عمرو). وانظر: المحلى ٦/ ١٨٤.
(٢) في [أ، و، ك، ح]: (بن).
(٣) ضعيف؛ لضعف عمر بن يعلى.
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس آدمی نے جان بوجھ کر رمضان کا روزہ چھوڑ دیا، ساری زندگی کا روزہ بھی اس کی قضا نہیں بن سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 10047]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12988، ترقيم محمد عوامة: 9878»
ترقیم عوامۃ: 12711 ترقیم الشثری: -- 12984
حدثنا حدثنا ابو معاوية، عن عمر بن يعلى الثقفي، عن عرفجة، عن علي ، قال: " من افطر يوما من رمضان متعمدا، لم يقضه ابدا طول الدهر"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ف، ن]: (طوال).
(٢) ضعيف؛ لضعف عمر بن يعلى الثقفي.
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص رمضان کا روزہ جان بوجھ کر نہ رکھے وہ چاہے ساری زندگی روزے رکھ لے اس کی قضا نہیں بن سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12984]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10048، ترقيم محمد عوامة: 12711»
حدیث نمبر: 4979
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ رُخْصَةٍ لَقِيَ اللَّهَ بِهِ - وَإِنْ صَامَ الدَّهْرَ كُلَّهُ - إِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ، وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جو شخص کسی رخصت کے بغیر رمضان کے ایک دن کا روزہ نہیں رکھتا وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جب حاضر ہو گا، تو خواہ بعد میں ساری زندگی روزے رکھے ہوں گے، پھر بھی اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا، تو اس کی مغفرت کر دے گا، اور اگر چاہے گا، تو اسے عذاب دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4979]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4979]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9574 ,9575)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3042
«ثلاث من كل شهر ورمضان إلى رمضان فهذا صيام الدهر كله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہر مہینے کے تین دن روزے رکھنا اور رمضان سے رمضان تک، یہ گویا پورے سال کا روزہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3042]
”ہر مہینے کے تین دن روزے رکھنا اور رمضان سے رمضان تک، یہ گویا پورے سال کا روزہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3042]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م د ن] عن أبي قتادة. مختصر مسلم 620، الإرواء 946.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 9540
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ وَاصِلٍ الْأَحْدَبِ ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْيَشْكُرِيِّ ، عَنْ رَجُلٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ رُخْصَةٍ لَقِيَ اللهَ بِهِ، وَإِنْ صَامَ الدَّهْرَ كُلَّهُ، إِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ، وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ. "
ایک شخص بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس نے بغیر کسی رخصت کے رمضان کا ایک دن روزہ نہ رکھا، وہ اسی حال میں اللہ سے ملے گا، چاہے وہ ساری زندگی روزے رکھے، اللہ چاہے تو اسے بخش دے اور چاہے تو عذاب دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9540]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 314، حدیث 9574»