الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رحمۃ للعالمین ہونا
شواہد الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 770 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 770
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2271
حدیث نمبر: 770
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَغْضَبُ كَمَا يَغْضَبُ الْبَشَرُ، وَأَلْعَنُ كَمَا يَلْعَنُ الْبَشَرُ، فَأَيُّمَا عَبْدٍ سَبَبْتُهُ أَوْ لَعَنْتُهُ فِي غَيْرِ كُنْهِهِ فَاجْعَلْهُ لَهُ رَحْمَةً) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ایک انسان ہوں، جس طرح انسان ناراض ہوتا ہے میں بھی اسی طرح ناراض ہوتا ہوں، لعنت کرتا ہوں جس طرح انسان لعنت کرتا ہے، پس میں نے جس بھی شخص/غلام کو برا بھلا کہا ہو یا اس پر لعن طعن کی ہو جس کا وہ مستحق نہ تھا تو (اے اللہ) اسے اس کے لیے رحمت بنا دے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 770]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب البروالصلة، باب من لعنه النبى صلى الله عليه وسلم الخ، رقم: 2601 . سنن دارمي، رقم: 2765 . مسند احمد: 390/2 .»
حدیث نمبر: 2271
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَأَبِي ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّمَا مُؤْمِنٍ سَبَبْتُهُ، أَوْ لَعَنْتُهُ، فَاجْعَلْهَا لَهُ زَكَاةً وَأَجْرًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «أَيُّمَا مُؤْمِنٍ سَبَبْتُهُ أَوْ لَعَنْتُهُ فَاجْعَلْهَا لَهُ زَكَاةً وَأَجْرًا» جس کسی مومن کو میں نے برا بھلا کہا ہو یا اس پر لعنت کی ہو، تو (اے اللہ!) تو اسے اس کے حق میں پاکیزگی اور اجر و ثواب کا ذریعہ بنا دے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2271]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2601، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14777، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2765، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2267»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2601، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14777، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2765، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2267»
الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح