الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
جانور سے شہوت اور ہم جنسی کی سزا کا بیان
شواہد الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 908 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 908
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1850
حدیث نمبر: 908
اَخْبَرَنَا اَبُوْ عَامِرِ الْعَقَدِیِّ، نَا زُهَیْرٌ۔ وَهُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ اَبِیْ عَمْرٍو، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ وَجَدْتُّمُوْہٗ یَأْتِیْ الْبَهِیْمَةَ، فَاقْتُلُوْهٗ وَاقْتُلُوا الْبَهِیْمَةَ، وَمَنْ وَجَدْتُّمُوْہٗ یَعْمَلُ عَمَلَ قَوْمِ لُوْطٍ، فَاقْتُلُوا الْفَاعِلَ وَالْمَفْعُوْلَ بِهٖ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جس شخص کو چوپائے سے برا فعل (شہوت پوری کرنے والا عمل) کرتے دیکھو تو اس شخص کو اور اس چوپائے کو قتل کر دو، اور تم جس شخص کو قوم لوط کا سا فعل کرتے ہوئے دیکھو، تو اس فعل کو کرنے والے اور فعل کروانے والے (فاعل و مفعول) کو قتل کر دو۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 908]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الحدود، كتاب فيمن ابي بهيمة، رقم: 4464، 4462 . قال الالباني: حسن صحيح . سنن ترمذي، ابواب الحدود، باب ماجاء فيمن يقع على البهيمة، رقم: 1456، 1455 . سنن ابن ماجه، رقم: 2562، 2561 . صحيح ترغيب وترهيب، رقم: 2422 . مسند احمد: 300/1 . حاكم: 355/4 .»
حدیث نمبر: 1850
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ فَاقْتُلُوهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبرِ اقدس پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص قومِ لوط والا (بدکارانہ) عمل کرے، تو اسے قتل کر دو۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحدود/حدیث: 1850]
تخریج الحدیث: «0»