الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
آزمائشوں کا بیان
شواہد الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 935 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 935
حدیث نمبر: 935
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنِ ابْنٍ لِحُذَيْفَةَ، عَنْ عَمَّةٍ لَهُ قَالَتْ: مَرِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ فِي نِسْوَةٍ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ وَقَدْ عَلَّقَ سِقَاءً وَهُوَ يَقْطُرُ عَلَى فُؤَادِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ آذَاكَ هَذَا، فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يَكْشِفَهُ عَنْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّ أَعْظَمَ النَّاسِ بَلَاءً الْأَنْبِيَاءُ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ) ) .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے نے اپنی پھوپھی (فاطمہ بنت یمان رضی اللہ عنہا) سے روایت کیا، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے، تو میں چند مہاجر خواتین کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مشکیزہ لٹکا رکھا تھا، وہ آپ کے دل پر قطرہ قطرہ گرا رہا تھا، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اس نے آپ کو ایذا پہنچائی ہے، اللہ سے دعا فرمائیں کہ وہ آپ کی اس تکلیف کو دور کر دے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے زیادہ انبیاء علیہم السلام اجمعین کی آزمائش ہوتی ہے، اس کے بعد ان کے بعد والے حضرات کی، اور پھر ان کی جو ان کے بعد آتے ہیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الزهد/حدیث: 935]
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب الزهد، باب الصبر على البلاء، رقم: 2398 . قال الشيخ الالباني، حسن صحيح . مسند احمد: 369/6 . صحيح الجامع الصغير، رقم: 1562 . مسند بزار، رقم: 1150 . معجم طبراني كبير: 630، 246/24 .»
حدیث نمبر: 996
«أشد الناس بلاء الأنبياء ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں سب سے سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان کی جو (فضیلت میں) ان کے بعد ہیں، پھر ان کی جو ان کے بعد ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 996]
”لوگوں میں سب سے سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان کی جو (فضیلت میں) ان کے بعد ہیں، پھر ان کی جو ان کے بعد ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 996]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم طب] عن فاطمة بنت اليمان. الصحيحة 145: المحاملي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1562
«إن أشد الناس بلاء الأنبياء ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں سب سے زیادہ سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان لوگوں کی جو مرتبے میں ان کے زیادہ قریب ہوں، پھر ان کی جو ان کے بعد ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1562]
”لوگوں میں سب سے زیادہ سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان لوگوں کی جو مرتبے میں ان کے زیادہ قریب ہوں، پھر ان کی جو ان کے بعد ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1562]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن فاطمة بنت اليمان. الصحيحة 1165: ابن سعد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح