🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
284. بَابُ مَنْ قَالَ : يُسْتَجَابُ لِلْعَبْدِ مَا لَمْ يَعْجَلْ
بندے کی دعا اس وقت تک قبول ہوتی ہے جب تک جلدی نہ کرے
شواہد الحدیث — الادب المفرد حدیث نمبر 655 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
الادب المفرد: 655
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17201
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5637
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2865
المعجم الاوسط: 147
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6175
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 655
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ، أَنَّ رَبِيعَةَ بْنَ يَزِيدَ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ”يُسْتَجَابُ لأَحَدِكُمْ مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمٍ أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ، أَوْ يَسْتَعْجِلَ، فَيَقُولُ: دَعَوْتُ فَلا أَرَى يَسْتَجِيبُ لِي، فَيَدَعُ الدُّعَاءَ.“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کی دعا اس وقت تک ضرور قبول ہوتی ہے جب تک وہ گناه یا قطع رحمی کی دعا نہیں کرتا، یا جلد بازی نہیں کرتا، اس طرح کہ وہ کہتا ہے: میں نے دعا کی لیکن میں نہیں سمجھتا کہ میری دعا قبول ہوئی، پھر وہ دعا کرنا چھوڑ دیتا ہے۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 655]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏ انظر ما قبله
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17201
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَدْعُو اللَّهَ بِدَعْوَةٍ إِلَّا آتَاهُ إِيَّاهَا، أَوْ كَفَّ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهَا، مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمِ، أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ، مَا لَمْ يُعَجِّلْ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا اسْتِعْجَالُهُ؟ قَالَ:" يَقُولُ: قَدْ دَعَوْتُ (وَدَعَوْتُ) فَلَمْ يُسْتَجَبْ لِي"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِذًا نُكْثِرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" اللَّهُ أَكْثَرُ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ اسْتِعْجَالِ الدُّعَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”روئے زمین پر جو بھی مسلمان شخص اللہ تعالیٰ سے جو دعا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ یا تو وہ چیز اسے عطا کر دیتا ہے، یا اس کی مانند کوئی برائی اس سے روک لیتا ہے، جبکہ اس شخص نے کسی گناہ یا قطع رحمی کے بارے میں دعا نہ کی ہو، اور جب تک وہ جلدبازی کا مظاہرہ نہ کرے، لوگوں نے دریافت کیا: اس کے جلدبازی کا مظاہرہ کرنے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ یہ کہے: میں نے دعا کی، میں نے دعا کی لیکن وہ قبول ہی نہیں ہوئی، حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر تو ہمیں بکثرت ایسا (یعنی دعا) کرنا چاہیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ (فضل و کرم کے حوالے سے) سب سے زیادہ کثرت والا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے دعا کے بارے میں جلدبازی والے حصے سے متعلق اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17201]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3573، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 147»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5637
«ما على الأرض مسلم يدعوالله بدعوة إلا آتاه الله إياها أو صرف عنه من السوء مثلها ما لم يدع بإثم أو قطيعة رحم ما لم يعجل يقول: قد دعوت ودعوت فلم يستجب لي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”زمین پر کوئی مسلمان بھی اللہ سے کوئی دعا مانگے تو اللہ اسے وہ چیز عطا کر دیتا ہے یا اس سے اتنی ہی برائی دور کر دیتا ہے، جب تک وہ گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ مانگے اور جب تک وہ جلد بازی نہ کرے یہ کہتے ہوئے کہ میں نے بہت دعا مانگی مگر میری دعا قبول نہیں ہوئی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5637]
تخریج الحدیث: «(حسن) [ت] عن عبادة بن الصامت. المشكاة 2259، الترغيب 2/271.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2865
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا يَزَالُ الْعَبْدُ بِخَيْرٍ مَا لَمْ يَسْتَعْجِلْ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَكَيْفَ يَسْتَعْجِلُ؟ قَالَ: يَقُولُ دَعَوْتُ فَلَا أَرَى يُسْتَجَابُ لِي.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بندہ اس وقت تک مسلسل خیر و عافیت میں رہتا ہے جب تک کہ وہ جلد بازی سے کام نہیں لیتا۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول! وہ جلد بازی کس طرح کرتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ یہ کہنے لگتا ہے کہ میں نے دعا تو مانگی تھی لیکن مجھے میری دعا قبول ہوتی نظر نہیں آ رہی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2865]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12596، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5918، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6175/3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2858»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 147
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ وَهِشَامِ بْنِ الْغَازِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ .
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَدْعُو اللهَ بِدَعْوَةٍ إِلَّا آتَاهُ اللهُ إِيَّاهَا، أَوْ كَفَّ عَنْهُ مِنَ الشَّرِّ مِثْلَهَا، مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمٍ، أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ، مَا لَمْ يَعْجَلْ I ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا اسْتِعْجَالُهُ؟ قَالَ: I " يَقُولُ: قَدْ دَعَوْتُ وَدَعَوْتُ فَلَمْ يُسْتَجَبْ لِي I " فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِذًا نُكْثِرُ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ: I " اللهُ أَكْثَرُ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روئے زمین پر کوئی بھی مسلمان ایسا نہیں جو اللہ سے کوئی دعا مانگے مگر اللہ اسے وہی عطا فرما دیتا ہے، یا اس کے بدلے اس سے اسی جیسی کوئی برائی (تکلیف) دور فرما دیتا ہے، بشرطیکہ وہ کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے اور جب تک وہ جلد بازی نہ کرے۔“
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اس کی جلد بازی سے کیا مراد ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ یہ کہتا ہے کہ میں نے بارہا دعا مانگی مگر میری دعا قبول نہیں ہوئی۔“ اس پر حاضرین میں سے ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! تب تو ہم بکثرت دعائیں مانگیں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس سے بھی زیادہ (عطا فرمانے والا) ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 147]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه مسلمة بن علي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 147» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 316، 317، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3573، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23232، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 881»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف مسلمة بن علي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6175
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، أَبَنَا الرَّبِيعُ بْنُ صَبِيحٍ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَنْ يَزَالَ الْعَبْدُ بِخَيْرٍ مَا لَمْ يَسْتَعْجِلْ. قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا اسْتِعْجَالُهُ؟ قَالَ: يَقُولُ: قَدْ دَعَوْتُ اللَّهَ كَثِيرًا فَلَا أَرَاهُ اسْتَجَابَ لِي. قَالَ: وَكَانَ الْحَسَنُ يَقُولُ: رُبَّمَا أَخَّرَ اللَّهُ لِلْعَبْدِ الدَّعْوَةَ وَيُؤْتِيهَا لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يُحِبُّ أَنْ يَكُونَ أَصَابَهُ عَرَضٌ مِنَ الدُّنْيَا".
قَالَ: وَثَنَا يَعْلَى ، ثَنَا عَبْدُ الْحَكَمِ، عَنْ أَنَسٍ ... فَذَكَرَ نَحْوَهُ دُونَ قَوْلِ الْحَسَنِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا شَيْبَانُ ، ثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، ثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَزَالُ الْعَبْدُ بِخَيْرٍ مَا لَمْ يَسْتَعْجِلْ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ يَسْتَعْجِلُ؟ قَالَ: يَقُولُ: دَعَوْتُ فَلَا أَرَى يُسْتَجَابُ لِي".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ مِنْ طَرِيقِ أَبِي هِلَالٍ الرَّاسِبِيِّ ... فَذَكَرَهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَبَا هِلَالٍ الرَّاسِبِيَّ وَاسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمٍ - بِضَمِّ السِّينِ الْمُهْمَلَةِ - وَهُوَ وَإِنْ لَمْ يَكُنْ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ فَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ ، وَقَالَ ابْنُ مَعِينٍ : صَدُوقٌ. وَقَالَ مَرَّةً: لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ. وَقَالَ النَّسَائِيُّ : لَيْسَ بِالْقَوِيِّ. انْتَهَى، وَمَعَ هَذَا فَلَمْ يَنْفَرِدْ بِهِ كَمَا تَقَدَّمَ.
وَلَهُ شَاهِدٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ مِنْ طَرِيقِ أَبِي هِلَالٍ بِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بندہ جب تک جلد بازی سے کام نہ لے، تب تک وہ خیر و بھلائی میں رہتا ہے۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کی جلد بازی سے کیا مراد ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ (مایوس ہو کر) یہ کہنے لگے: میں نے اللہ تعالیٰ سے بہت دعائیں مانگیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میری دعا قبول ہوئی ہے۔“ اور امام حسن بصری رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے: ”بسا اوقات اللہ تعالیٰ بندے کے لیے دعا کا صلہ مؤخر فرما دیتا ہے اور اسے قیامت کے دن عطا فرماتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ یہ پسند نہیں فرماتا کہ اسے دنیا کی کوئی عارضی متاع دے دی جائے۔“ اس روایت کو امام ابو یعلی موصلی اور امام احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے اور اس کے راوی صحیح کے راوی ہیں سوائے ابو ہلال راسبی (محمد بن سلیم) کے؛ اگرچہ وہ صحیحین کے راوی نہیں ہیں لیکن امام ابو داؤد نے ان کی توثیق کی ہے، امام ابن معین نے انہیں 'صدوق' اور 'لا بأس بہ' کہا ہے جبکہ امام نسائی نے انہیں 'قوی نہیں' قرار دیا، تاہم وہ اس روایت میں تنہا نہیں ہیں جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے، نیز صحیحین وغیرہ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث اس کی شاہد ہے اور امام طبرانی نے بھی اسے 'کتاب الدعاء' میں روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدعية/حدیث: 6175]
تخریج الحدیث: «يزيد بن أبان الرقاشي: زاهد ضعيف؛ الربيع بن صبيح: صدوق سيئ الحفظ (التقريب، من الحفظ)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12596، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5918»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف يزيد الرقاشي، وله شاهد في الصحيحين من حديث أبي هريرة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں