🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
416. بَابُ تَشْمِيتِ الْعَاطِسِ
چھینک کا جواب دینے کا بیان
شواہد الحدیث — الادب المفرد حدیث نمبر 922 (کل: 23 مقامات، 16 کتب)
الادب المفرد: 922، 923
سنن نسائی: 1940
سنن ابن ماجہ: 1433، 1434
مسند اسحاق بن راہویہ: 775
سنن دارمی: 2669
صحیح الادب المفرد: 712
مشکوۃ المصابیح: 4643
مسند احمد: 673، 8271، 10966، 22342
الفتح الربانی: 9618، 9629
صحیح ابن حبان: 240
الجامع الكامل: 3461
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13661
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5190
المعجم الکبیر للطبرانی: 14806
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 435، 509
المعجم الاوسط: 9341
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 435
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ بِالْمَعْرُوفِ: يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ، وَيَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ، وَيُشَيِّعُ جِنَازَتَهُ إِذَا مَاتَ، وَيُحِبُّ لَهُ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر معروف طریقے کے مطابق چھ حقوق ہیں: جب وہ اس سے ملے تو اسے سلام کرے، جب وہ اسے دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرے، جب اسے چھینک آئے تو اس کا جواب دے (یعنی یرحمک اللہ کہے)، جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرے، جب وہ وفات پا جائے تو اس کے جنازے میں شرکت کرے اور اپنے بھائی کے لیے بھی وہی کچھ پسند کرے جو وہ خود اپنے لیے پسند کرتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 435]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2736، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1433، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2633، وأخرجه مسند البزار برقم: 850، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 430»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 509
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ نَصْرِ بْنِ حَاجِبٍ ، حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ: يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيَنْصَحُ لَهُ بِالْغَيْبِ، وَيُشَمِّتُ عَلَيْهِ إِذَا عَطَسَ، وَيَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ، وَيَشْهَدُ جِنَازَتَهُ إِذَا مَاتَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق ہیں: جب وہ اس سے ملاقات کرے تو اسے سلام کرے، جب وہ اسے دعوت دے تو اسے قبول کرے، اس کی غیر موجودگی میں (یا پیٹھ پیچھے) اس کا خیر خواہ رہے، جب اسے چھینک آئے تو اس کی چھینک کا جواب دے، جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرے، اور جب وہ وفات پا جائے تو اس کے جنازے میں شرکت کرے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 509]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2736، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1433، وأخرجه مسند أحمد برقم: 675، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2633، وأخرجه مسند البزار برقم: 850، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 504»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9341
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُّولٍ ، نَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، ثَنَا سَعِيدٌ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُجَيْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: حَقُّ الْمُؤْمِنِ عَلَى الْمُؤْمِنِ سِتُّ خِصَالٍ: يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ، وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ، وَإِذَا دَعَاهُ أَنْ يُجِيبَهُ، وَإِذَا مَرِضَ أَنْ يَعُودَهُ، وَإِذَا مَاتَ أَنْ يَشْهَدَهُ، وَإِذَا غَابَ أَنْ يَنْصَحَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ حُجَيْرَةَ إِلَّا ابْنُهُ، وَلَا عَنِ ابْنِهِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک مومن کے دوسرے مومن پر چھ حق ہیں: جب اس سے ملے تو اسے سلام کہے، جب وہ چھینک مارے تو (الحمدللہ کہنے پر) اس کے لیے «یرحمک اللہ» کہے، جب وہ اسے بلائے تو اس کی دعوت قبول کرے، جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے، جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں حاضر ہو، اور جب وہ غائب ہو (یعنی موجود نہ ہو) تو اس کی خیر خواہی کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن حجیرہ سے ان کے بیٹے کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان کے بیٹے سے عبداللہ بن ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس روایت میں سعید بن ابی ایوب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9341]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: روي بإسنادين رجال أحدهما ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 185» »
«قال الهيثمي: بإسنادين رجال أحدهما ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 185» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1240، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2162، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 575، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 239، 241، 242، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1937 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2076، 9978، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5030، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2737، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1435، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5928، 6712، 11020، 14643، 14644، 20353، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8387، 8513، 8796، 8809، 8967، 9154، 9465، 11122، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2417، 2463، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5904، 5934، 6504، والبزار فى «مسنده» برقم: 7761، 8669، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19679، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10950، 26497، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 529، 530، 3035، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4141»

الحكم على الحديث:
رجال أحد إسناديه ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں