🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. باب مُبَاشَرَةِ الْحَائِضِ:
حیض والی عورت سے مباشرت کرنے کا بیان
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 1082 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن دارمی: 1082
مسند احمد: 24046
مصنف ابن ابی شیبہ: 17663
سنن سعید بن منصور: 3321
السنن الكبرى للبيهقي: 14082
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1082
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يُبَاشِرُ الْمَرْأَةَ مِنْ نِسَائِهِ فَوْقَ الْإِزَارِ وَهِيَ حَائِضٌ".
ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں میں سے کسی کے بھی ساتھ حالت حیض میں ازار کے اوپر سے مباشرت فرما لیتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1082]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1086] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند الموصلي 7082] ، [صحيح ابن حبان 1368] و [بيهقي 191/7]

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24046
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَاشِرُ نِسَاءَهُ فَوْقَ الْإِزَارِ وَهُنَّ حُيَّضٌ" .
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات ایام کی حالت میں ہو تیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم تہبند کے اوپر سے اپنی ازواج سے مباشرت فرمایا کرتے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24046]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 302، م: 293
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17089 ترقیم الشثری: -- 17663
حدثنا حدثنا وكيع، عن الاوزاعي، عن ميمون بن مهران، عن عائشة : انها سئلت، " ما للرجل من امراته وهي حائض؟ قالت: ما فوق الإزار"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت میمون بن مہران کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ حیض کی حالت میں آدمی بیوی سے کیا فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ازار سے اوپر کا حصہ اس کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17663]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 1079، 1078، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2144، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1424، 9243، ترقيم محمد عوامة: 17089»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2144 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3321
نا نا هُشَيْمٌ، نا لَيْثٌ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سُئِلَتْ" مَا لِلرَّجُلِ مِنِ امْرَأَتِهِ إِذَا حَاضَتْ؟ قَالَتْ: مَا فَوْقَ الإِزَارِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”حائضہ عورت سے شوہر کو ازار کے اوپر مباشرت کی اجازت ہے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 3321]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 1078، 1079، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2144، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17089، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1424، 9243»
ليث بن أبي سليم: ضعيف
وضاحت: فائدہ: اثر سنداً ضعیف ہے (لیث بن ابی سلیم کی وجہ سے) لیکن متناً صحیح حدیث کا خلاصہ ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ فتویٰ سنتِ نبوی کی تفسیر ہے اور فقہی اصول کی حیثیت رکھتا ہے کہ: "حائضہ عورت سے دخول حرام ہے، مگر ازار کے اوپر مباشرت جائز ہے"

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14082
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ: مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنَ الْمَرْأَةِ؟ يَعْنِي الْحَائِضَ قَالَ:" مَا فَوْقَ الْإِزَارِ"، هَذَا مَوْصُولٌ وَقَدْ رَوَيْنَا فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ فِيهِ طَرِيقَيْنِ آخَرَيْنِ وَهُمَا يُؤَكِّدَانِ هَذِهِ الرِّوَايَةَ.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ جب عورت حائضہ ہو تو مرد کے لیے کیا جائز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لنگوٹ سے اوپر ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14082]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں