الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. باب في تَارِكِ الصَّلاَةِ:
تارک صلاۃ کا بیان
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 1267 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارمی: 1267
سنن ابن ماجہ: 1080
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5388
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4100
حدیث نمبر: 1267
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ: أَوْ قَالَ جَابِرٌ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَيْسَ بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ الشِّرْكِ وَبَيْنَ الْكُفْرِ إِلَّا تَرْكُ الصَّلَاةِ". قَالَ لِي أَبُو مُحَمَّد: الْعَبْدُ إِذَا تَرَكَهَا مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ وَعِلَّةٍ، وَلَا بُدَّ مِنْ أَنْ يُقَالَ: بِهِ كُفْرٌ وَلَمْ يَصِفْ بِالْكُفْرِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندے اور شرک یا کفر کے بیچ میں نہیں ہے کچھ سوائے نماز چھوڑنے کے۔“ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: جو کوئی بلا عذر و علت نماز ترک کر دے اس کے بارے میں کہا جائے گا کہ اس کے ساتھ کفر ہے اور یہ نہیں کہا جائے کہ وہ کافر ہو گیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1267]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1269] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 82] ، [أبوداؤد 4678] ، [ترمذي 2620] ، [نسائي 465] ، [أبويعلی 1783] ، [ابن حبان 1453]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 82] ، [أبوداؤد 4678] ، [ترمذي 2620] ، [نسائي 465] ، [أبويعلی 1783] ، [ابن حبان 1453]
وضاحت: (تشریح حدیث 1266)
یعنی مومن و کافر میں فرق کرنے والی چیز نماز ہے، اور نماز چھوڑ دی تو یہ فرق مٹ جاتا ہے اور ایمان والے یا کافر کے درمیان کوئی فرق نہیں رہ جاتا ہے۔
ایک صحیح حدیث میں ہے کہ جو شخص جان بوجھ کر عمداً نماز چھوڑ دے وہ کافر ہے۔
الله تعالیٰ سب مسلمانوں کو نماز پڑھنے کی توفیق بخشے۔
آمین۔
یعنی مومن و کافر میں فرق کرنے والی چیز نماز ہے، اور نماز چھوڑ دی تو یہ فرق مٹ جاتا ہے اور ایمان والے یا کافر کے درمیان کوئی فرق نہیں رہ جاتا ہے۔
ایک صحیح حدیث میں ہے کہ جو شخص جان بوجھ کر عمداً نماز چھوڑ دے وہ کافر ہے۔
الله تعالیٰ سب مسلمانوں کو نماز پڑھنے کی توفیق بخشے۔
آمین۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1080
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَيْسَ بَيْنَ الْعَبْدِ وَالشِّرْكِ إِلَّا تَرْكُ الصَّلَاةِ، فَإِذَا تَرَكَهَا فَقَدْ أَشْرَكَ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندے اور شرک کے درمیان نماز چھوڑنے کا فرق ہے، جب اس نے نماز چھوڑ دی تو شرک کیا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1080]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندے اور مشرک کے درمیان محض ترک نماز ہی (رابطہ) ہے، جب اس نے نماز چھوڑ دی تو وہ مشرک ہو گیا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1080]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1681، ومصباح الزجاجة: 381) (صحیح)» (اس کی سند میں یزید بن أبان الرقاشی ضعیف ہیں، لیکن دوسری احادیث سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو: المشکاة: 574، مصباح الزجاجة: 384 بتحقیق عوض الشہری)
وضاحت: ۱؎: مشرک اور کافر دونوں کا حکم ایک ہے، دونوں جہنم میں ہمیشہ رہیں گے، معاذ اللہ! اتنی صاف حدیثوں کو دیکھ کر بھی کوئی نماز ترک کر دے تو اس سے زیادہ بدبخت و بدنصیب کون ہو گا کہ مشرک اور کافر ہو گیا، اور دین محمدی سے نکل گیا، «أعاذنا الله» !
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قال البوصيري: ’’ ھذا إسناد ضعيف۔لضعف يزيد بن أبان الرقاشي ‘‘ وھو: ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 415
إسناده ضعيف
قال البوصيري: ’’ ھذا إسناد ضعيف۔لضعف يزيد بن أبان الرقاشي ‘‘ وھو: ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 415
حدیث نمبر: 5388
«ليس بين العبد والشرك إلا ترك الصلاة فإذا تركها فقد أشرك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بندے اور شرک کے درمیان صرف نماز چھوڑنا حائل ہے، پس جب وہ اسے چھوڑ دے تو اس نے شرک کر لیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5388]
”بندے اور شرک کے درمیان صرف نماز چھوڑنا حائل ہے، پس جب وہ اسے چھوڑ دے تو اس نے شرک کر لیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5388]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أنس. صحيح الترغيب 567.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4100
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ يَزِيدَ الرَّقَاشِيَّ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: بَيْنَ الْعَبْدِ وَالْكُفْرِ وَالشِّرْكِ تَرْكُ الصَّلَاةِ، فَإِذَا تَرَكَ الصَّلَاةَ فَقَدْ كَفَرَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بندے اور کفر و شرک کے درمیان (بنیادی حدِ فاصل) نماز کا ترک کرنا ہے، پس جب اس نے نماز چھوڑ دی تو یقیناً اس نے کفر کیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4100]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1080، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4086»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1080، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4086»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف